سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے آئی اریڈ ایپ کے بارے میں معلومات اور تربیت دینے کے پروگرام کے سلسلے میں پیش رفت کی

Posted On: 12 SEP 2020 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12  ستمبر ، 2020  / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے کرناٹک کے کچھ منتخبہ ضلعوں کے لیے 7 اور 8 ستمبر 2020 کو اور اتر پردیش کے کچھ ضلعوں کے لیے 10 اور 11 ستمبر 2020 کو آئی ریڈ ایپ کے بارے میں معلومات اور تربیت فراہم کرنے کے دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا۔ ایپ کے بارے میں موصولہ رائے اور مشوروں کی بنیاد پر ریاستوں کے لیے اس ایپ کو لازمی کیا جائے گا۔ بنیادی نوعیت والا آئی ریڈ ایپ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضروریات کے مطابق  تیار کیا گیا ہے اور اسے انہیں بنیادوں پر لازمی قرار دیا جائے گا یا مربوط کر دیا جائے گا۔  آئی ریڈ  موبائل ایپ اینڈروئیڈ پلیٹ فارم کے لیے دستیاب ہے اور آئی او ایس جیسے دیگر پلیٹ فارموں  کے لیے اسے جلد ہی دستیاب کرا دیا جائے گا۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ، سڑک حادثات سے متعلق اعداد و شمار کے  ایک مربوط پروجیکٹ (آئی ریڈ) پر عمل درآمد کر رہ ہے جسے پورے ملک میں لاگو کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اس پر 6 ریاستوں ، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش اور تمل ناڈو میں اس تجویز پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی ریڈ کی تیاری اور اس پر عمل درآمد کا کام آئی آئی ٹی مدراس اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر سروسز ان کارپوریشن کو سونپا گیا ہے۔ جب یہ ایپ تیار ہو جائے گا اور کام کرنے لگے گا تو اس سے پولیس ، ٹرانسپورٹ اور صحت جیسے متعلقہ فریقین اپنے موبائل فون کو جائع حادثہ پر حادثے  کے بارے میں  اعداد و شمار حاصل کر سکیں گے۔

ان اعداد و شمار کو حادثات کی وجوہات تلاش کرنے اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے تدارکی اقدامت ، پولیس کے استعمال کے لیے حادثے سے متعلق اعداد و شمار کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نیز صحت خدمات اور دیگر متعلقہ محکموں کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔ 13

U – 5329



(Release ID: 1653736) Visitor Counter : 168