نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو نے واڈاکے صدر جناب ویٹولڈ بانکاکے ساتھ آن لائن میٹنگ کی، صاف ستھرے کھیلوں کے تئیں ہندوستان کے عہد کو دوہرایا

Posted On: 09 SEP 2020 6:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:09 ستمبر، 2020:

نوجوانوں کےاُمور اورکھیلوں کےمرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 8 ستمبر 2020 کوڈوپنگ مخالف عالمی ایجنسی واڈا کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کی تھی اور صاف ستھرےکھیلوں کو فروغ دینے کے تئیں ہندوستان کےعہد کو دوہرایا۔ میٹنگ میں جناب رجیجو نے کہا ‘‘میں کئی برسوں سےصاف ستھرے کھیلوں کو فروغ دینے پر کام کررہاہوں اور اب ہندوستان کےکھیلوں کےوزیر کے طور پر یہ عہد اور مضبوط ہواہے۔ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میری وزارت کیلئے کلین اسپورٹ ایک اہم شعبہ ہے اور ہم عالمی سطح پر صاف ستھرے کھیل کو یقینی بنانےکیلئے واڈاکے ساتھ تعاون کرنےکیلئے عہد بند ہیں’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UZ5V.jpg

مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کھیلوں کےوزیر نے واڈاکے رہنماخطوط کے تحت ٹریننگ کرانے کیلئے نیشنل  ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل) کی تیاریوں پر بھی بات کی۔ اس سلسلے میں جناب رجیجو نے کہا ‘‘مجھے بتایاگیا ہے کہ این ڈی ٹی ایل نے واڈاکےذریعے دیے گئے مقررہ وقت کےتحت واڈا کو سبھی47  اصلاحی کارروائی رپورٹ سونپ دی ہے اور واڈا ایگزیکٹیوکمیٹی کےصدر کےذریعے فراہم کردہ 13 نکاتی فیصلے پر ایک تعمیلی رپورٹ بھی بھیج  دی ہے۔ اسکے ساتھ ہی این ڈی ٹی ایل اب واڈااور انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ آف لیباریٹریز کی سبھی ضروریات کی مکمل طور سے تعمیل کرچکاہے۔ میں آپ سے این ڈی ٹی ایل کےواڈاایکریڈیٹیشن کی معطلی کو واپس لینےکےعمل میں تیزی لانے کی گزارش کروں گا’’۔ این ڈی ٹی ایل کی واڈاسے ایکریڈیٹیشن  20 اگست 2019 سے معطل چل رہاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EKHL.jpg

وزیر موصوف نے این ڈی ٹی ایل کے آن سائٹ  دورہ کیلئےواڈا کی ٹیم کو مدعو کیا۔ انہوں نےکہاجب بین الاقوامی سفر کی اجازت مل جاتی ہے تو میں واڈاکی ٹیم سے گزارش کروں گاکہ وہ این ڈی ٹی ایل کا دورہ کریں اور اس بات کاپتہ لگائیں کہ تمام اپ گریڈیشن واڈا کے مطابق تسلی بخش ہیں۔ اگرکسی چیز میں ترمیم درکار ہوتی ہے تو ہم یقینی طور پر ایساکریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034XNK.jpg

ہندوستان کا دورہ کرنے کیلئے واڈا کے صدرکومدعو کرتے ہوئے کھیلوں کےوزیر نے زیادہ مالی تعاون کےساتھ افرادی قوت کے وسائل کے طور پر واڈاکو تعاون بڑھانے کی بھی  پیش کش کی۔انہوں نے کہا ‘‘ہم سائنٹفک ریسرچ میں بہتر ہیں اور میں امید کرتاہوں کہ آپ کی مختلف کمیٹیوں میں ہندوستانی نمائندوں کی موجودگی سودمند ہوگا۔ اپنی حکومت کے ایماپر میں آپ کو یقین دلانا چاہوں گاکہ ایک رکن ملک کے طور پر ہندوستان ہرقسم کاتعاون دینےکا خواہاں ہے’’۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5305



(Release ID: 1653607) Visitor Counter : 128


Read this release in: Assamese , English , Hindi , Punjabi