نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ایلیٹ،ترقیاتی اور کھیلو انڈیازمرے کے نشانے بازوں کو سامان مہیاکرائے جائیں گےتاکہ وہ اپنے گھروں کے نزدیک کے رینج میں ٹریننگ کوجاری رکھ سکیں:کرن رجیجو

Posted On: 09 SEP 2020 9:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:09 ستمبر، 2020:

نوجوانوں کےاُمور اورکھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے بدھ کے روز اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیاکے مہارت کے قومی مرکز ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کادورہ کیااور نشانہ بازوں کے ساتھ بات چیت کی۔اپنے دورے کے دوران کھیلوں کے وزیر نےاعلان کیا کہ تمام زمروں۔ ایلیٹ ،ترقیاتی اور کھیلو انڈیا کے نشانہ بازوں کو کے ایس ایس آر اور دیگر تسلیم شدہ اکیڈمیوں کی جانب سے ضروری سامان اور اہداف فراہم کرائےجائیں گے تاکہ وہ اپنے گھرکے نزدیک رینج میں ٹریننگ کو جاری رکھ سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L33V.jpg

اس فیصلے کے سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کھیلوں کے وزیر نےکہاکہ یہ نہایت اہم ہےکہ خصوصی طور سے 2024 اور 2028 اولپمک کے ممکنہ ایتھلیٹوں کو اس کےذریعے ملک بھر میں کہیں بھی اپنی ٹریننگ کوجاری رکھنے کاموقع ملے گا۔ کووڈ-19 حالات کے سبب وہ کے ایس ایس آر یا دیگر اکیڈمیوں تک پہنچنے میں اہل نہیں ہوپائے ہیں۔ حالانکہ ان میں سے کئی اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ اپنی رہائش گاہوں کے نزدیک موجود سہولتوں میں مشق کرتےہیں۔ ہم یہ یقینی بناناچاہتے ہیں کہ ضروری سامان کی دستیابی کی کمی کے سبب وہ اپنی ٹریننگ میں کسی بھی طرح سے سمجھوتہ نہ کریں۔ ایتھیلٹ کے ایس ایس آر اور دیگر تسلیم شدہ اکیڈمیوں سے اپنی ضرورت کے مطابق سب کچھ حاصل کرسکتےہیں اور اپنی کھیل سرگرمیوں کوجاری رکھ سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EASP.jpg

اس فیصلے سے ایلیٹ، ترقیاتی اور کھیلو انڈیا ایتھیلٹوں کے کُل 253 نشانے بازوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ وہ اب ڈاکٹرکے  ایس ایس آر میں آئے بغیربھی اپنی سہولت کےمطابق کسی بھی کھیل مرکز پر تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس فیصلے سے اپوروی چنڈیلا،انجم مدگل، سوربھ چودھری اور کئی دیگر ایلیٹ نشانے بازوں کو اپنے آبائی وطن میں ٹریننگ کافائدہ ملے گا۔ کھیلوں کےوزیرکےاس دورے کے دوران ان سےہوئی بات چیت کی جانکاری دیتےہوئےایلیٹ شوٹر انیش بھانوالا نے کہا‘‘بہت اچھا لگاکہ وزیر موصوف ہم سے ملنے آئے اور ہماری ضرورتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اگرہمیں اپنے گھروں کے قریب کی رینج پر ضروری سامان، گولی اور مشق کی سہولت ملتی ہے تو کووڈ کے دوران یہ نہ صرف ہماری سیکیورٹی کو یقینی بنائے گابلکہ ہمیں ٹریننگ کیلئے زیادہ وقت بھی ملے گا۔ مجھے یقین ہے کہ دہلی سے باہر رہنے والے ایلیٹ نشانے باز اس فیصلے سے بیحد فیضیاب ہوں گے۔ اس سے یہ بھی یقینی ہوگاکہ ہم اپنی اولمپک ٹریننگ جاری رکھ سکیں’’۔

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5304



(Release ID: 1653606) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu