ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اسکلنگ، ری اسکلنگ اور اپ ا سکلنگ میں ٹرینروں کا رول ضروری اور نہایت اہم ہے:نریندر مودی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 SEP 2020 8:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی:10 ستمبر، 2020:
کوشل آچاریہ سمادر 2020 (کوشل آچاریہ ایوارڈز) کے دوسرے ایڈیشن کے دوران عالی مرتب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہنرمندی کے نظام کی تیاری میں قابل ذکرکوششوں کیلئے ملک کے ٹرینروں سے خطاب کے سلسلے میں اپنی تحریر کردہ تقریرکو ساجھا کیا۔
92اسکل ٹرینروں کو 5زمروں –طویل مدتی ٹریننگ ، مختصر مدتی ٹریننگ ، جن شکساسنستھان، اپرنٹس شپ اور انٹرپرینیور شپ ٹریننگ کے تحت ایوارڈز دیے گئے۔
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے آج کوشل آچاریہ سمادر 2020 (ایوارڈز) کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ایک ڈیجیٹل کانکلیو کااہتمام کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے ٹرینروں کو ملک کے ہنرمندی نظام تعمیرکرنے اور مستقبل کیلئے افرادی قوت تیارکرنےکیلئے ان کے غیرمعمولی تعاون کیلئے اعزازدیاگیا۔ اس موقع پرملک کے ٹرینروں کیلئے عالی جناب وزیراعظم جناب نریندر مودی کا تحریر کردہ پروگرام بھی ساجھا کیاگیا۔ وزیراعظم نے تابناک مستقبل کیلئےسازگار ہنرمندی کی تربیت کےساتھ یہ یقینی بنانے میں کہ آج کے نوجوانوں کی توقعات اور آرزوئیں بنی رہے،ٹرینروں کے سخت کوشش اور استقلال کی ستائش کی۔

اپنے تحریری خطاب میں وزیراعظم نے انعام یافتگان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی ضرورت کے حساب سے ایک ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ اس وژن کے ساتھ ایک ہنرمند تربیت یافتہ افرادی قوت یقینی بنانے کی سمت میں مثبت اور ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آتم نربھر بھارت کی تعمیر آج تمام ہم وطنوں کا متحدہ عہد ہے۔ یہی وقت کی مانگ بھی ہے کیوں کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیامیں مختلف شعبوں میں بہت بڑی تعداد میں ہنرمند اور تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوان اور توانائی سے بھرپور افراد ملک کےلئے یہ ایک بڑاموقع ہے۔ موجودہ چیلنجوں میں اپنے ہنر کو نئی تصویر دیکر نوجوان آتم نربھر بھارت کی بہت بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔ معنویت کے حامل بنے رہنے کیلئے اسکل، ری اسکل اور اپ اسکل پر ایک خصوصی زور دینا ضروری ہے۔ ایسے میں ہنراور تربیت کے کام میں مصروف عمل ٹرینروں کاکردار نہایت اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایوارڈ یافتگان ٹرینرس اپنے کام کاج اور تجربے سے دیگرلوگوں کو بھی حوصلہ دیں گے ساتھ ہی ملک بھرکے ٹرینرس نوجوانوں کے مجموعی ہنر مندی کےفروغ کے لئے کوشش کرتےہوئے ملک کی تعمیر میں مستقل تعاون دیتے رہیں گے۔
آج منعقدہ ڈیجیٹل کنکلیو میں مختلف سیکٹروں کے کُل 92 ٹرینروں کو اعزاز سے نوازا گیا جو الگ الگ زمروں مثلاً انٹرپرینیورشپ ٹریننگ ،نیشنل اپرنٹس شپ پروموشنل اسکیم (این اے پی ایس)، جن سکشن سنستھان(جے ایس ایس)، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت مختصر مدتی ٹریننگ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) اور انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر (آئی ٹی سی) سے تھے۔
انٹرپرینیورشپ ٹریننگ زمرے کے تحت تین ٹرینروں کو ایوارڈز دیے گئے۔ جن سکشن سنستھان کے تحت 15 ٹرینروں کو ایوارڈز دیے گئے۔ مختصر مدتی ٹریننگ کے تحت 14ٹرینروں کو جبکہ طویل مدتی ٹریننگ کے تحت 44 ٹرینروں کو ایوارڈز دیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی 15 کارپوریٹس کو بھی نیشنل اپرنٹس شپ پروموشنل اسکیم (این اے پی ایس)کے تئیں ان کے تعاون کیلئے ایوارڈز دیے گئے۔
ہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کےوزیر جناب مہندر ناتھ پانڈے نے کہاہم اپنے ٹرینروں کی تعریف کرنے اوران کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اپنے عالی مرتبت وزیراعظم جناب نریندر مودی کاشکریہ اداکرتے ہیں، ہماری ثقافت میں گرو یا استاد کو دی گئی اہمیت طلباء کی زندگی کی آبیاری میں ان کے مختلف کردار کو اجاگر کرتاہے۔ اسی طرح ٹرینرس ہنرمندی نظام کو مضبوط کرنے اورہمارے نوجوانوں کےمستقبل کو صحیح سمت دینے میں اہم کردارنبھا رہےہیں۔ جیسے جیسے وقت بدل رہاہے ٹرینروں اور تجزیہ کاروں کا رول زیادہ اہم ہوتاجارہاہے کیوں کہ وہ مستقبل قریب میں صنعت کی مانگوں کو پوراکرنے میں نوجوانوں کیلئے روڈمیپ تیار کرتے ہیں۔ میں سبھی ایوارڈ فاتحین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عالمی سطح پر ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کی سمت میں ان کے لگن کیلئے ہمیں اپنے ٹرینروں پر کافی فخر ہےجنہوں نےپچھلے پانچ برسوں میں کئی سنگ میل قائم کرنے میں مدد کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آتم نربھر بھارت کےوژن کو پوراکرنے کی سمت میں ہم اسکلنگ، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کے ساتھ اپنے ہدف کو جاری رکھیں گے۔

ہنرمندی کی وزارت کاکوشل آچاریہ سمادر (ایوارڈ) ایک سالانہ پروگرام ہے جوصنعتی تربیت نظام میں ٹرینروں کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے۔ ایسااندازہ ہے کہ 2022 تک ہندوستان کو اسکلنگ ایکوسسٹم میں لگ بھگ 2.5 لاکھ ٹرینروں کی ضرورت ہوگی۔ اپنےاہم پروگرام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی ) کے تحت ایم ایس جی ای ٹرینروں کیلئے ہنر کے اعلیٰ معیارات کو یقینی بنانے اوران کی صلاحیت سازی پر لگاتار کام کررہاہے جس سے وہ مستقبل قریب کی مانگوں کو پوراکرنے میں اہل ہوں۔

ہنرمندی کے ٹرینروں کی اہمیت اور معنویت پر زور دیتے ہوئے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیرمملکت جناب راجکمار سنگھ نےکہا آج کاپروگرام اس دن کو خصوصی بناتاہے جہاں ہم سبھی ان لوگوں کی تعریف کررہےہیں جو ہمارے نوجوانوں کے رہنما رہے ہیں۔ میری رائے میں آج کا پروگرام کئی تکنیکی اعتبار سے صلاحیت اور تجربہ کے حامل افراد کیلئے ایک تحریک بھی ہے۔ میں ہندوستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلابخشنےکیلئے سبھی ٹرینروں کی لگاتارکوشش کیلئے ان کی تعریف کرنا چاہوں گا۔ ایک ہنرمند ملک بنانےکی سمت میں اوریہ یقینی بنانے میں کہ ہم اس مشکل وقت سے جلد باہر نکل سکیں میں آپ کی غیرمعمولی کاوشوں اور عہد کیلئے آپ سبھی کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔
نیشنل اسکلس کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے تحت ملک بھرکے 13462 آئی ٹی آئی ٹرینروں کو لیول ایک، دو اور تین میں مختصر مدتی ٹریننگ دی گئی۔صنعت اور چھوٹی تجارت کی ترقی کیلئے قومی ادارہ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) ٹرینروں کیلئے انٹرپرینیورشپ اسکل فراہم کرنے میں سرگرم رول ادا کررہاہے۔
ٹیماسیک فاؤنڈیشن اورسنگاپور پالیٹکنک جیسے بین الاقوامی اداروں کےساتھ ساتھ کارپوریٹس اور یونیورسٹیوں نے ٹرینروں اور تجزیہ کاروں کی صلاحیت سازی کے پروگرام میں مدد کی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نئے ڈھانچے کے تحت اساتذہ تعلیمی نظام میں بنیادی اصلاحات کے مرکزمیں ہیں۔ اسکلنگ ایجنڈے میں تربیت فراہم کرنے والوں کو کامیابی کے ساتھ شامل کرنےکیلئےاسکل انڈیاہنرمندی کی ترقی کو رفتار دینے کیلئے ٹرینروں اورتجزیہ کاروں کو مستحکم بنانےکیلئے مختلف کارپوریٹس کے ساتھ ملکرکام کررہاہے۔
یوٹیوب : https://www.youtube.com/channel/UCzNfVNX5yLEUhIRNZJKniHg
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:5303
(ریلیز آئی ڈی: 1653605)
وزیٹر کاؤنٹر : 158