مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارتیہ ڈاک نے ڈاک اسکیموں کی 100 فیصد دیہی کووریج کو یقینی بنانے کیلئے فائیواسٹار گاؤں اسکیم کی شروعات کی
گرامین ڈاک سیوک ڈاک خدمات سے متعلق عوامی بیداری مہم کی قیادت کریں گے
مہاراشٹر کے تجربے کی بنیاد پرملک گیر سطح پر اس اسکیم کو لاگو کیاجائیگا:سنجے دھوترے
Posted On:
10 SEP 2020 4:18PM by PIB Delhi
ڈاک کے محکمے نے ملک کے دیہی علاقوں میں فلیگ شپ ڈاک اسکیموں کےہمہ گیر کووریج کو یقینی بنانے کیلئے فائیواسٹار گاؤں اسکیم کی شروعات کی ہے۔ اس اسکیم کامقصد ڈاک پروڈکٹس اور خدمات کی رسائی اور عوامی بیداری میں خلیج کو پُرکرنا ہے،بالخصوص دور دراز کے گاؤں میں۔فائیواسٹار گاؤں کی اسکیم کے تحت سبھی ڈاک پروڈکٹس اور خدمات کو دیہی سطح پر دستیاب اور متعارف کرایاجائیگا۔ ڈاک برانچ دیہی باشندوں کی سبھی متعلقہ ضرورتوں کو پوراکرنےکیلئے ون اسٹاپ کے طور پر کام کریں گے۔ فائیواسٹار اسکیم کے تحت آنے والی اسکیموں میں شامل ہیں، (1)بچت بینک کھاتے،ریکرنگ ڈپازٹ اکاؤنٹس، این ایس سی، کے وی پی سرٹیفکیٹ، (2) سوکنیا سمردھی اکاؤنٹس/ پی پی ایف اکاؤنٹس (3) امداد یافتہ پوسٹ آفس بچت کھاتہ،بھارتیہ ڈاک پیمنٹ بینک کھاتے، (4) پوسٹل لائف انشورنس پالیسی /گرامین ڈاک جیون بیمہ پالیسی اور (5) پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجناکھاتہ/پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجناکھاتہ۔
اگر کوئی گاؤں مذکورہ بالا فہرست میں سے 4 اسکیموں کیلئے کووریج حاصل کرتا ہے تو اس گاؤں کو 4 اسٹار کادرجہ مل جائیگا۔ اگر کوئی گاؤں تین اسکیموں کو پوراکرتا ہے تواس گاؤں کو 3اسٹار درجہ دیا جائیگا۔
اسکیم کاافتتاح کرتے ہوئے مواصلات کےمرکزی وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کہا کہ یہ اسکیم مہاراشٹر میں شروعاتی بنیاد پر شروع کی جارہی ہے۔ یہاں کے تجربے کی بنیاد پر اسے پورے ملک میں لاگوکیاجائیگا۔ ڈاکیہ اور محکمہ ڈاک عام شہریوں کی زندگی کاایک اہم حصہ ہیں۔ بھارتیہ ڈاک کووڈ 19 کی وجہ سے پیداہوئے مشکل حالات میں لوگوں تک دوائیاں اور مالی تعاون پہنچاکر ان کی غیرمعمولی خدمت کررہاہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نہ صرف اسکیمیں لیکرآئے بلکہ ان کے مؤثر نفاذ کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔ محکمہ ڈاک اپنے وسیع نیٹ ورک کافائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری اسکیموں کے عمل درآمد میں ایک اہم رول ادا کررہاہے۔ ڈاک اسکیموں کو اعلیٰ ترین محفوظ ڈپازٹس کی فراہمی کیلئے جاناجاتا ہے۔ وہ کم رسک کے ساتھ زیادہ سود کی واپسی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حقیقت میں بدلنے کا طریقہ اس طرح کی معاون کوششوں کے ذریعے سے ہے جس میں مالی شمولیت فراہم کرنےکےمقصد کے ساتھ مختلف اسکیموں کو ایک جگہ پر ایک ساتھ لایا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت پورے مہاراشٹر ریاست کو شامل کیاجائیگا۔ شروع کرنےکیلئے ہر علاقے کیلئے دو دیہی ضلعوں /علاقوں کی پہچان کی گئی ہے۔ ناگپور علاقے میں آکولہ اور واشم ، اورنگ آبادکےعلاقے میں پربھنی اور ہنگولی، پُنےکےعلاقے میں شولاپور اور پندھر پور،گواکے علاقے میں کولہا پور سانگلی اور نوی ممبئی کے علاقے میں مالیگاؤں اور پال گھر۔ رواں مالی برس 21-2020کے دوران ہرضلع کے کُل 50 گاؤں کو شامل کیا جائیگا۔ علاقائی دفاتر شامل کیے جانے والےگاؤں کی شناخت کریں گے۔
اسکیم کو نافذ کرنے والی ٹیم :
اس اسکیم کوپانچ گرامین ڈاک سیوکوں کی ٹیم کے ذریعے نافذ کیا جائیگا جنہیں ڈاک محکمے کے سبھی پروڈکٹس ،بچت اور بیمہ اسکیموں کے نفاذ کیلئے ایک گاؤں سونپا جائیگا۔ اس ٹیم کی قیادت متعلقہ ڈاک برانچ کے پوسٹ ماسٹر کریں گے۔ ڈاک کی نگرانی کرنےوالے یومیہ بنیاد پر ٹیم کی پیش رفت کاجائزہ لیں گے۔ٹیموں کی قیادت اور نگرانی متعلقہ ڈویزنل ہیڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈاک اورانسپکٹر ڈاک کریں گے۔
ابھیان
گرامین ڈاک سیوکوں کی ٹیم تمام اسکیموں سے متعلق گھر گھر جاکر بیداری مہم کا انعقاد کریں گے جس کے تحت تمام اہل گاؤں کااحاطہ کیاجائیگا۔ برانچ دفتر کے نوٹس بورڈپر اطلاعات کوآوازیں کرکے بڑے پیمانے پر اس کی تشہیر کی جائے گی۔ ہدف والے گاؤں کے اہم مقامات مثلاً پنچایت آفس، اسکول کالج، دواؤں کی دوکان، بس ڈپو اور بازاروں کا استعمال اشتہارکے لئے کیا جائیگا اور اس کے لئے پمفلیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ کووڈ-19 سے متعلق حفاظتی رہنما خطوط کو ملحوظ رکھتے ہوئے چھوٹے میلوں کااہتمام کیا جائیگا۔
تربیت اور نگرانی
سبھی اسکیموں کو شامل کرنےکیلئے یہ ضروری تربیت اور بنیادی ڈھانچہ شناخت شدہ گاؤں میں سبھی برانچ دفاتر کو فراہم کیا جائیگا۔ اسکیم کی پیش رفت اور ہدف حصولیابی کو سرکل علاقائی اور ڈیزنل سطح پر باریکی سے دیکھا جائیگا۔ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے ذریعے ماہانہ پیش رفت کاجائزہ لیاجائیگا۔
مہاراشٹرسرکل اور گوا ریاست کے چیف پوسٹ ماسٹرجنرل جناب ہریش چندر اگروال نے وزیر موصوف کو یقین دلایا کہ مہاراشٹرفائیو اسٹار گاؤں اسکیم کوکامیابی کے ساتھ نافذ کرنے میں ایک عمدہ مثال پیش کریگا اوربعد میں اس اسکیم کو ملک بھر میں نافذ کرنےکیلئے راستہ ہموار کریگا۔ ڈائرکٹرجنرل (پوسٹ) جناب وینیت پانڈے اورپوسٹ ماسٹر جنرل ممبئی خطہ محترمہ سواتی پانڈے نے بھی آن لائن شروعات میں حصہ لیا۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5301
(Release ID: 1653570)
Visitor Counter : 271