وزارت دفاع
بھارت اور جاپان نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان سپلائی اور خدمات کی باہمی فراہمی سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
10 SEP 2020 12:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 ستمبر 2020، بھارت اور جاپان نے بھارت کے مسلح دستوں اور جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز کے درمیان سپلائیز اور خدمات کی باہمی فراہمی سے متعلق دو ملکوں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے پر گزشتہ روز یہاں دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور جاپان کے سفیر جناب سوزوکی ستوشی نے دستخط کئے۔
اس معاہدے سے دو طرفہ تربیتی سرگرمیاں اقوام متحدہ بحالی امن کی کارروائی ، انسانی بین الاقوامی ریلیف اور دیگر باہمی طور پر متفقہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بھارت اور جاپان کے مسلح دستوں کے درمیان سپلائز اور خدمات کی باہمی فراہمی میں قریبی تعاون کے لئے فریم ورک تیار ہوگا۔
اس معاہدے سے بھارت اور جاپان کے مسلح دستوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے تحت دو طرفہ دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-5254
(Release ID: 1653163)
Visitor Counter : 225