کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز لمیٹیڈ نے ٹرامبے یونٹ ممبئی میں اپنے میتھانول پلاٹن کا آغاز کیا
آتم بھارت ابھیان کی جانب یہ ایک قدم ہے
آر سی ایف کو ملک میں میتھانول پروڈیوسر کی چنیدہ فہرست میں شامل کیا گیا
آر سی ایف نے سپھلا کے پروڈکشن میں اگست 2019 کے مقابلے میں ماہ اگست 2020 میں 17.3 فیصد کا اضافہ کیا
Posted On:
10 SEP 2020 2:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 ستمبر 2020، کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے شعبے کی ایک کمپنی راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز لمیٹیڈ (آر سی ایف) نے 8 ستمبر 2020 سے ٹرامبے یونٹ ممبئی اپنا میتھانول پلانٹ شروع کردیا ہے۔ آتم بھارت ابھیان کی جانب یہ ایک قدم ہے۔
آر سی ایف 242 ایم ٹی میتھانول یومیہ پروڈکشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اب تک آر سی ایف اپنی اندرونی کھپت اور تجارتی مقاصد کے لئے بھی میتھانول درآمد کرتی رہی ہے۔اپنا میتھانول پروڈکشن شروع کرنے سے آر سی ایف اب اپنی ضرورت کے لئے درآمدات پر منحصر نہیں رہے گی بلکہ وہ میتھانول پر منحصر دیگر صنعتوں کی ضرورتوں کو بھی پورا کرسکے گی۔
اس کے ساتھ ہی آر سی ایف کو ملک میں میتھانول پروڈیوسر کی چنیدہ فہرست میں شامل کیا گیا جو کہ درآمدات کا متبادل فراہم کراتی ہے اور اس طرح حکومت کے شاندار ‘آتم نربھر بھارت’ ابھیان میں تعاون کررہی ہے۔
میتھانول کا ادویات ، جراثیم کش ادویات ، ڈائی اسٹف وغیرہ کے پروڈکشن میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ محدود گھریلو پروڈکشن کی وجہ سے اب تک اس کی ضرورت کو درآمدات سے پورا کیا جاتا رہا ہے۔
فرٹیلائزرز میں خود کفیلی میں تعاون کرنے کوشش میں آر سی ایف نے اپنے مقبول کمپلکس فرٹیلائزر، سپھلا 15:15:15 کے پروڈکشن میں اضافہ کرکے 1500 ایم ٹی یومیہ سے بڑھاکر 2200 ایم ٹی یومیہ کردیا ہے۔ اس کے نتیجے میں سپھلا کے پروڈکشن میں اگست 2019 کے مقابلے میں ماہ اگست 2020 میں 17.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے موجودہ دور میں روز مرہ کے کاموں، پروڈکشن اور سپلائی چین کے بندوبست میں طرح طرح کی روکاوٹوں کے باوجود آر سی ایف نے اگست 2019 کے مقابلے میں ماہ اگست 2020 میں اپنے فرٹیلائزر کی فروخت میں 10.81 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-5252
(Release ID: 1653073)
Visitor Counter : 202