سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

آتم نربھربھارت اسکیم کے تحت شاہراہوں کی وزارت نے 10ہزارکروڑروپے سے زیادہ جاری کئے ؛ایک دیگرادائیگی کے لئے 2500کروڑروپے پروسیس کئے جارہے ہیں

Posted On: 09 SEP 2020 2:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09ستمبر  : امیدافزاآتم نربھربھارت اسکیم میں تصورکی گئی ادائیگی کے عمل کے تحت کووڈ ۔19وباء کے دوران سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعہ 10339کروڑروپے کی رقم جاری کی گئی ہے ۔2475کروڑروپے کی ایک دیگر رقم پروسیس کی جارہی ہے اور اس کے جلد ہی جاری کئے جانے کی امید ہے ۔

حکومت نے کاروبارمیں آسانی کویقینی بنانے کے لئے نہ صرف  متعدد اقدامات کئے ہیں ، بلکہ ملک میں معیاری سڑک ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں شراکت داروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے بھی اقدام کئے گئے ہیں ۔ سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے آتم نربھربھارت اسکیم کے تحت ادائیگی کے عمل کو آسان بنایاہے اور ٹھیکہ داروں کو ادائیگی  کام کے ختم ہونے  (میل کا پتھر)کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہرمہینے کی جارہی ہے ۔یہ ملک میں قومی شاہراہ پروجیکٹ کو وقت پر پوراکرنے کی سمت میں بہت مفید ثابت ہواہے ۔

وزارت نے کووڈ ۔19کی صورت حال کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے ٹھیکہ داروں اور رعایت پانے والوں کے لئے کئی راحتی پیکیجوں کی توسیع کی ہے ۔ ریٹیشن منی ( بقایا رقم ) جو تعمیر مدت تک کارکردگی تحفظ کا ایک حصہ ہے ،ٹھیکے سے متعلق معاہدے کی ہدایات کے مطابق پہلے سے مقررہ کام کی نسبت میں جاری کی جارہی ہے ، اور ٹھیکہ دارکے ذریعہ فراہم کئے گئے بلوں سے چھ مہینے کی مدت تک کے لئے ریٹینشن منی نہیں کاٹی جارہی ہے ۔ ایچ اے ایم /بی اوٹی معاہدوں کے لئے ، کارکردگی گارنٹی تناسب کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہے ۔اس راحت کے لئے 1155پروجیکٹس کے تحت کل 1253درخواستوں کے لئے ، 3527کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں ، جب کہ 189کروڑروپے سے زیادہ کے عمل جاری ہیں ۔

فہرست ایچ میں رعایت فراہم کی جاتی ہے جس سے کہ ٹھیکیداروں کے ذریعہ کئے گئے کاموں کے لئے ماہانہ ادائیگی کی جاسکے اور مہینے ای پی سی /ایچ اے ایم کانٹریکٹ کے دوران معاہدے کی ہدایات کے مطابق منظورکیاجاسکے ۔ اس راحت کے لئے 774پروجیکٹس کے تحت کل 863درخواستوں کے لئے 6526کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں ، جب کہ 2241کروڑروپے سے زیادہ کی پروسیسنگ جاری ہے ۔

ایسکرواکاونٹس کے ذریعہ منظورکئے گئے ذیلی ٹھیکہ داروں کو براہ راست ادائیگی کی جاتی ہے ۔اس راحت کے لئے 19پروجیکٹس کے تحت کل 21درخواستوں کے لئے 241کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں ، جب کہ 27کروڑسے زیادہ پرعمل جاری ہے ۔

ٹھیکیدار/رعایت حاصل کرنے والوں کو سائٹ کی صورت حال کی بنیاد پر کانٹریکٹ کے تحت ان کی ذمہ داری کوپوراکرنے کے لئے 6مہینوں کی مدت میں توسیع دی جارہی ہے ۔ اس راحت کے لئے 196پروجیکٹس کے تحت کل 207درخواستوں کے لئے 34کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں ، جب کہ 15کروڑروپے عمل میں ہیں ۔

مارچ ،2020سے ستمبر 2020کے دوران نئے کانٹریکٹ میں کارکردگی تحفظ /بینک گارنٹی جمع کرنے میں تاخیرکے لئے جرمانے سے چھوٹ فراہم کی گئی ہے ۔اس  راحت کے لئے 17پروجیکٹس کے تحت کل 17درخواستوں کے لئے 9کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں ۔

سائٹ کی صورتحال کی بنیاد پر مشیروں یعنی آئی ای /اے ای کو تین سے چھ ماہ کی  توسیعی مدت دینے کی اجازت ہے ۔ اس فورس میجیورایونٹ کے دوران ایسا ماناجاسکتاہے کہ وہ ڈیوٹی پرہوں ۔اس راحت کے لئے 31پروجیکٹ کے تحت کل 31درخواستوں کے لئے دوکروڑروپے جاری کئے گئے ہیں ، جب کہ ایک کروڑروپے پر عمل جاری ہے ۔

بی اوٹی /ٹی اوٹی رعایت پانے والے :کووڈ ۔19سے پہلے بی اوٹی کانٹریکٹ کی رعایتی مدت کو3سے 6مہینے کی مدت تک توسیع دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ، یوزرفیس اکٹھاکرنے میں نقصان کے لئے ، رعایت مدت کو کانٹریکٹ کے مطابق ایک مدت کے لئے بڑھایاجاتاہے جب تک کی یومیہ جمع اوسط یومیہ فیس کے 90فیصد سے نیچے نہیں چلاجاتاہے ۔ دوکروڑروپے کی اس راحت کے لئے درخواست کا عمل جاری ہے ۔

تمام قومی شاہراہ ٹوٹلنگ ، کانٹریکٹ کے لئے فیس ( تحفے کی شکل میں دی جانے والی رقم ) جمع کرنے میں ہوئے نقصان کی بھرپائی کانٹریکٹ کے مطابق کی جاتی ہے ۔ اس راحت کے لئے ایک درخواست پر غوروخوض کیاجارہاہے ۔

وزارت کے ذریعہ ثالثی کے توسط سے ٹھیکیداروں کے مسائل کا حل کرنے کا کام بھی کیاگیاہے ۔ اس کے لئے آزاد ماہرین ( سی سی ای ایس ) سے مل کر صلح کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ۔ تمام ٹھیکیداروں کو ان کے دعووں کا فورا نمٹاراکرنے کے لئے صلح کے لئے بلایاجارہاہے جس سے ان کی ادائیگی کوفوری طورپرجاری کیاجاسکے ۔ اس سال کے دوران 14ہزار248کروڑروپے کے دعووں سے وابستہ 47معاملوں کا نمٹاراکیاگیاہے ۔ دیگر 59معاملوں پر غوروخوض کیاجارہاہے ۔

***************

( م ن  ۔ش ت۔  ع آ)

(10.09.2020)

U-5242

 


(Release ID: 1652985) Visitor Counter : 150