خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

تیسرے راشٹریہ پوشن ماہ  کے جشن کے ایک حصے کے طور پر پہلے 1000 دن کے وقفے  میں بچوں اور ماؤں کے لئے تغذیاتی مہم اور غذائیت سے متعلق ایک ویبنار کا اہتمام


مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی ترقی، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی شرکت کو فروغ دیں

Posted On: 08 SEP 2020 6:27PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت ستمبر 2020 میں منائے جانے والے تیسرے تغذیہ بخش مہینے کے دوران ویبناروں کا ایک سلسلے کاآغاز کر رہی ہے۔ 7 ستمبر کو غذائیت کی مہم کے بہترین طریقوں اور کامیابی کی کہانیوں پر پہلا ویبنار منعقد ہوا۔ آج ، دوسرے ویبنار کا انعقاد پہلے ایک ہزار دن کے دوران بچوں اور ماؤں کے لئے غذائیت کی ضوابط کے موضوع پر کیا گیا۔ان ویبنارز کی صدارت خواتین و اطفال کی ترقی اور ٹیکسٹائل کی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبین ایرانی کر رہی  ہیں۔ اس ویبنار میں محترمہ دیباشری چودھری، مرکزی وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال، حکومت ہند ، سکریٹری خواتین و اطفال ، جناب  رام موہن مشرا، شریک وزارتوں  اور ریاستی حکومتوں کے نمائندوں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور ترقیاتی شراکت داروں، پی آر آئی ممبران، آئی سی ڈی ایس حکام، ریاستوں کی  خواتین اوربچوں  کی ترقی کے نمائندوں، ڈومین کے ماہر ، غذائیت کے ماہرین ، وزارت کے عہدیدار اور دیگر شامل ہوئے۔

ویبینارسے خطاب کرتے ہوئے ، مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے تعاون کرنے والی  وزارتوں کی کوششوں کی ستائش کی اورپوشن ابھیان کو کامیاب بنانے کے لئے جن بھاگیداری کو فروغ دینے کی اپیل کی ۔ انھوں نے کہاکہ خواتین  واطفال کی بہبود کی وزارت بہترین طریقہ کاراور کامیاب کوششوں کو ایک ای ۔بک میں  مرتب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

کل   منعقدہ پوشن ابھیان سے متعلق بہترین طریقہ کاراور کامیاب کوششوں کے موضوع پرویبینارمیں کووڈ ۔ 19کے دوران تغذیے پرپھرسے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ، تغذیئے میں اختراعات زرعی تنوع کی ضرورت ، بہترین طریقہ کارمیں ساجھیداری ، لکش دیپ آنگن واڑی مراکز میں تغذیہ بخش گارڈن کے قیام ، گجرات میں تغذیے کی انتہائی کمی والے بچوں کی تلاش اور ان کے علاج کے لئے آن لائن طریقہ کار، اڈیشہ میں تغذیہ بخش اضافی خوراک کی تیاری اور تقسیم میں باجرے کی سہولیت، اتراکھنڈ میں سرکاری عہدیداروں کے ذریعہ تغذیے کی انتہائی کمی والے بچوں ( ایس اے ایم ) کو اپنانے دادرنگرحویلی میں ایس اے ایم بچوں کی شناخت کے لئے مہم وغیرہ شامل ہیں ۔

آج کے ویبینارکے ایجنڈے میں دوممتاز طبی ماہرین کے ذریعہ گیسٹ لیکچردیئے گئے ۔پہلے لیکچرکا عنوان تھا ‘‘ ایپٹ نرچرنگ :دی فرسٹ 1000ڈیزآرکروشیل ’’ یہ لیکچر بچوں کے امراض کے ماہرپروفیسر ڈاکٹرایچ پی ایس سچدیو نے دیا۔ جس میں انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ دوسال کی عمرسے ہی بچے کی تغذیے پرزوردیاجاناچاہیئے جو ایک اچھی زندگی کے آغاز کے لئے بہترہے ۔ دوسرے لیکچرکا عنوان تھا ‘‘ بچوں اورماووءں کے تغذیئے کی ضروریات :پہلے 1000دن ’’سینٹ جان میڈیکل کالج کے فیزیولوجی کے سابق ہیڈ ، پروفیسراے وی کپاد ، نے لیکچردیتے ہوئے مشورہ دیاکہ عام ستی اورگھروں میں پکائی گئی خوراک تغذیئے کی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے کافی ہے اور خوراک کو بہترطورپرڈیزائن کیاجاناچاہیئے ۔ انھوں نے نوزائیدہ بچے کے لئے پہلے 180دن تک پوری طرح ماں کادودھ دینے پرزوردیا۔

*************

( م ن ۔ و ا۔   ع آ(

U. No. 5207



(Release ID: 1652617) Visitor Counter : 110