وزارت خزانہ

 حکومت ہند، ہماچل پردیش حکومت اور عالمی بینک نے ہماچل پردیش سڑک ٹرانسفارمیشن  پروجیکٹ کے  نفاذ کے لئے 82 ملین ڈالر کے قرض سمجھوتے پر دستخط کئے

Posted On: 07 SEP 2020 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 ستمبر 2020/  حکومت ہند ،ہماچل پردیش حکومت اور عالمی بینک  نے آج ہماچل پردیش  ریاستی سڑک  ٹرانسفارمیشن  پروجیکٹ کے  نفاذ کے لئے 80 ملین ڈالر  کے قرض معاہدے پر  دستخط کئے جو ریاستی سڑک نیٹ ورک کی صورتحال، تحفظ، لیچلے پن  اور انجیئنرنگ معیارات میں  سدھار لانے کے ذریعہ  ہماچل پردیش کے   ٹرانسپورٹ اور سڑک تحفظ  تنظیموں کو  مضبوط بنائے گا۔

ہماچل پردیش ریاستی سڑک ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ آ ب و ہوا اور آفات لچیلی سڑکوں کی  تعمیر کرنے، ہماچل میں سیاحتی  گلیاروں/کوریڈورس کے ساتھ سڑک تحفظ میں  سدھار لانے، فروٹ ڈائٹ میں لوجسٹک میں اضافہ کرنے اور  اچھی مکمل  کرنے والی  سڑکیں یقینی بنانے کے لئے  ذمہ دار ایک کارپوریٹ ادارے (این ٹی ٹی) کی تخلیق کرنے کے لئے حکومت کی پہل کی مدد کرنے کے لئے کی جانے والی  پہلوں کی مالی امدادفراہم کرے گی۔ پروجیکٹ کے تحت  ایک تہائی رکھ رکھاؤ  معاہدے یا بانڈز، خواتین پرمرکوز سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کو دیئے جائیں گے۔

حکومت ہند کے وزارت خزانہ کے اقتصادی معاملے کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری  جناب سمیر کمار کھرے نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی اقتصادی ترقی  کا وہاں کی سڑک بنیادی ڈھانچے سے  گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اپنی مالا مال باغبانی  اور سیاحتی امکانات والے  ہماچل پردیش کے  پہاڑی ریاستوں کو اچھی طریقے سےتعمیر، اچھے رابطے والے، آب وہوا کےمطابق  اور محفوظ سڑکوں کی ضرورت ہے۔ یہ پروجیکٹ  ریاست کو بھروسے مند، لچیلی اور محفوظ سڑکوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گا جو، ریاست کے  اقتصادی فروغ کے لئے  اہم ہے۔

قرض کے معاہدے پر حکومت ہند کی جانب سے جناب کھرے ، عالمی بینک کی جانب سے  کنٹری ڈائریکٹر  (انڈیا) جناب جنید کمار احمد نے دستخط کئے جبکہ   پروجیکٹ معاہدہ پر ہماچل پردیش حکومت کی طرف سے سرکاری  تعمیری محکمے کے چیف  سکریٹری جناب  جگدیش چند شرما نے دستخط کئے۔

جناب احمد نے کہاکہ ہماچل پردیش میں اعلی قیمت یا اعلی قسم کی باغبانی مصنوعات کی پیداوار کی صلاحیت ہے۔  بہرحال ، عالمی ویلیو چین میں  مقابلہ آرائی کی اگلی سطح پر تیزی سے چھلانگ لگانے  کے لئے ریاست کو اپنی سڑکوں اور لاجسٹک خدمات کے  سدھار پر توجہ مرکوز کرنے کی  ضرورت ہے۔ یہ پروجیکٹ ہماچل پردیش کی حکومت کو  چھوٹے کاشتکار کسانوں کو گھریلو  اور بین الاقوامی بازاروں تک رسائی کو  آسان بنانے کا  بڑا موقع مہیا کرے گی، ویلیو چین کو بڑھانے کے لئے نجی سرمایہ کاروں کو  ترغیب دے گی اور  روزگار  کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرے گی۔

 ہماچل پردیش ایک پہاڑی ریاست ہے  جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اسے اکثر زمین کھسکنے اور اچانک آنے والے سیلابوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اس کے  سڑک رابطوں کو متاثر کرتے ہیں۔بادل پھٹنے، بے حد تیز بہاؤ والی ندیوں اورسیلاب سے مٹی کے تودے کھسکنے  اور باندھوں کا بہہ جانا  اور سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔  آب و ہوا کی تبدیلیوں کی وجہ سے  اس طرح کے واقعات میں آئندہ کچھ دہائیوں میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ مٹی کے تودے کھسکنے یا اچانک آنے والے  سیلابوں سے حفاظت کے لئے  یہ پروجیکٹ انجینئرنگ حلوں کو  نافذ کرے گا جو پودوں اور قدرت پر منحصر  ہیں۔ نیز  آب و ہوا کےخطروں پر دھیان دینے کے لئے گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے   تعداد کوبھی  کنٹرول کرے گی۔

اس کے علاوہ ، ریاست میں کوئی ابتدائی  خبرداری نظام نہیں ہے، اس لئے   چٹانوں کا مٹی کے تودوں کے کھسکنے سے  بھیانک حادثات  ہوتےہیں۔برف باری  اور بارشوں کےموسم میں  زراعتی مصنوعات  اور سیاحوں کےنقل و حمل یا توبند کردیئے جاتےہیں یا اس کے لئے زیادہ قیمت چکانی پڑتی ہے۔  ایک ایمرجنسی  ریسپانس  کریو  کی تشکیل کرنے ، پانی کی نکاسی کےڈھانچوں کو اپگریڈ کرنے اور ڈھالان  سے متاثرہ  علاقوں کی حفاظت  ایک لچیلی سڑک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں  تعاون کرے گی۔

سینئر ٹرانسپورٹ انجینئر اور پروجیکٹ کے لئے عالمی بینک کی ٹاسک ٹیم کے لیڈر  جناب  تیسفا مائکل  میکوکو نےکہا کہ ایک اچھے کارکردگی والے سڑک ڈھانچہ، جو ایک  باصلاحیت  لوجسٹکس  نظام کی تشکیل میں  مدد کرتی ہے، چھوٹی کھیتی کرنے والے کسانوں، درمیانہ صنعتوں اور  اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کی کم از کم لاگت پر تھوک اور ٹرمنل بازاروں میں ٹھیک وقت پر  مصنوعات کو پہنچانے  میں طویل طور سے مدد کرے گی۔  ہماچل پردیش سڑک اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کی ترقی کی کارپوریشن (ایچ پی آر آئی ڈی سی)  اور ایچ پی  موٹر وہیکل  ایڈمنسٹریشن کا کاروپوریٹ این ٹی ٹی کی شکل میں  تشکیل نو بھی  جدید ترین  ترقیاتی   حلوں کو  بڑھاوا دینے میں زیادہ شفا  اور ذمہ داری کے ساتھ مدد گار ہوگا۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ  سڑک تحفظ ایک اہم معاملہ ہے، یہ پروجیکٹ   نظام کے  مطابق طریقے سے اہم سڑک تحفظ اقدامات کی  پہنچان ، تجزیے، ترقی اور سینارٹی دینے کی ریاست  کی  صلاحیت میں اضافہ کرے گی جو سڑک کا استعمال کرنے والے تمام لوگوں کے لئے   فائدہ مند ثابت ہوگی۔  محفوظ نظام  نظریہ کا  چنندہ  اضلاع میں اور وزنی ٹریفک والے گلیاروں میں نفاذ کیا جائے گا۔   ریاست شاہراہ  گشتی   دل کو ٹریننگ دی جائے گی اور سرویلینس گیئر سے لیس کیاجائےگا۔ حادثات کےبعد کی دیکھ بھال اور ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے  وقف اسپتالوں کےساتھ حادثے کی  جگہوں کو محدود کرنے میں  مدد کرنے کے لئے  ایک  ایمرجنسی ریسپانس نظام  قائم کیا جائے گا۔

بین الاقوامی  تعمیر نو اور وکاس بینک  (آئی ڈی آر ڈی) سے  82 ملین قرض  کی   پانچ برس کی مدت سمیت  15برسوں کی   آخری میچوریٹی ہے۔

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5167

 



(Release ID: 1652196) Visitor Counter : 100