جل شکتی وزارت
جل شکتی کےمرکزی وزیر نے ’’جل جیون مشن‘‘ کے نفاذ کے لئے سکم کے وزیراعلی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
سکم نے سال 2022 تک سو فیصد کوریج کا منصوبہ بنایا ہے
Posted On:
07 SEP 2020 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7ستمبر2020/ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سکم کے وزیراعلی جناب پریم سنگھ تمانگ کے ساتھ اس ریاست میں ’’جل جیون مشن‘‘کے نفاذ کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کےمحکمے کےسکریٹری، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن کے ڈائریکٹر، راشٹریہ جل جیون مشن اور وزارت کے دیگر حکام نے اس اجلاس میں شامل ہوئے۔ سکم کی جانب سے پی ڈبلیو ڈی وزیر ، چیف سکریٹری اور دیگر اعلی حکام نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔
مرکزی حکومت کے اہم پروگرام ’’جل جیون مشن (جےجے ایم) ‘‘ ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں نافذ کیا جارہا ہےجس کا مقصدسال2024 تک ملک کے دیہی کنبے کو نل کنیکشن فراہم کرنا ہے۔ مشن کا مقصد مجموعی کوریج ہے۔ یعنی گاؤں کے ہر کنبے کو اس کے اپنے گھر میں ’’نل کے پانی کا کنیکشن‘‘ مہیا کرانا ہے۔ سکم سال 2022 تک سو فی صد کوریج منصوبہ بنار ہا ہے تاکہ ریاست کے ہر ایک دیہی گھر میں نل کنیکشن مہیا کرانے کے مقصد کو پورا کیا جاسکے۔
مرکزی وزیر نے وزیراعلی کے ساتھ اس ریاست میں مشن کےفروغ پر تفصیلی بات چیت کی۔وسیع پیمانے پر تبدیلی لانے میں اہل اس مشن کی اہمیت پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے موجودہ پانی کی سپلائی کے منصوبوں کو دوبارہ تیار کرنے اور انکے نفاذ پر زوردیا۔ اس ریاست میں تمام411 گاؤں میں پائپ لائن آبی سپلائی منصوبے ہیں، لیکن 1.05 لاکھ گھروں میں سے 70 ہزار 525 (67 فی صد) گھروں میں نل کنیکشن ہیں۔ مرکزی وزیر نے اس کام کو اس تحریک کی شکل میں چلانے کی درخواست کی ،تاکہ غریبوں اور سماج کے حاشیہ پر پڑے طبقوں کے بقیہ کنبوں کو جلد سےجلد نل کنیکشن مہیا کرائے جاسکیں۔
جناب شیخاوت نے اس مقصد کوحاصل کرنے کے لئے ریاست کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی عہد بستگی کا یقین دلایا۔ جل جیون مشن کے لئے حکومت ہند کی جانب سے فنڈز مہیا کرایا جاتا ہے جودستیاب کرائے گئے نل کنیکشنوں کے سلسلہ میں حاصل آؤٹ پٹ اور دستیاب مرکزی اور ریاست کی مساوی حصہ داری کے استعمال پرمبنی ہوتا ہے۔
سکم نے سال 21-2020 کے دوران 16ہزار 879 گھروں میں نل کنیکشن دینے کی اسکیم بنائی ہے۔ سال21-2020 میں ریاست کو 31.36 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ریاست طبعی یعنی فزیکل اور مالی کارکردگی کی بنیاد پر اضافی رقم حاصل کرنے کے اہل ہے ۔ دیہی مقامی اکائیوں کو 15ویں مالی کمیشن کے عطیہ کے تحت سکم کو 42 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس کے 50 فی صد کے استعمال پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے لئے کیا جانا ہے۔ مرکزی وزیر نے وزیراعلی سے دیہی آبی سپلائی، کھارے پانی کو میٹھا بنانا اور اس کا دوبارہ استعمال اورسب سے اہم آبی سپلائی اسکیموں کو طویل مدت تک چلانے اور رکھ رکھاؤ کو یقینی بنانے کے لئے اس رقم کے استعمال کی اسکیم بنانے کی درخواست کی ہے۔
مرکزی وزیر نے دیہی کاموں کے عملی منصوبے تیارکرنے کے ساتھ ساتھ گرام پنچایت کی ایک ذیلی کمیٹی کی شکل میں دیہی پانی اور صفائی ستھرائی کمیٹی /پانی کی کمیٹی قائم کرنے پربھی خصوصی زور دیاجس میں کم از کم 50 فی صد خواتین رکن ہوں اور جو گاؤں کے اندر پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کےانتظام، ڈیزائن ، نفاذاور چلانے اور رکھ رکھاؤ کے لئے جواب دہ ہو۔ تمام گاؤوں کو دیہی عملے منصوبے (وی اے پی) تیارکرنا ہوگا۔ پینے کے پانی کے ذرائع کے فروغ ،پانی کی سپلائی اور کھارےپانی کے نظام، اس کو چلانا اور رکھ رکھاؤ جیسے عوامل لازمی طورسے شامل ہوں گے۔ جل جیون مشن کو صحیح معنوں میں ایک عوامی تحریک بنانے کے لئے آئی ای سی مشن شروع کرنے کی اپیل کی گئی۔
جل جیون مشن کے تحت مقامی کمیونٹی کی سرگرم حصے داری کے ذریعہ پانی کی کوالٹی کی نگرانی کو ترجیح دی جارہی ہے۔ دیہی علاقوں میں پانی کی کوالٹی کی جانچ کرنے کے لئے دستیاب کرائی جارہی فیلڈ ٹسٹ کٹ کا استعمال کرنے میں ہر گاؤں میں پانچ افراد خصوصی طور پر خواتین پر مشتمل ایک ٹیم کو تربیت دی جارہی ہے۔ ہر ذریعہ کا ہرسال ایک بار طبعی اورکیمیاوی معیارات کے لئےاور دو مرتبہ حیاتیاتی اجزاسے متعلق آلوگی کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کرنی ہوگی اس ریاست اور ضلع تجربہ گاہوں اختیار ات اور تسلیم کرنے کا کام پورا کرنے اور عوام کے لئے انہیں کھولنے کی بھی صلاح دی گئی، تاکہ لوگ سپلائی کئےگئے پانی کے معیار کاٹسٹ انتہائی معمولی شرح پر کرسکیں۔ جل شکتی کے وزیر نے اس بات کا ذکر کیا کہ جل جیون مشن(جےجے ایم ) کے تحت کی گئی پہلوں پر عمل کرنے سکم یوٹیلیٹی اورینٹیڈ دیہی آبی سپلائی سوچ میں رہنمائی فراہم کرسکتا ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5166
(Release ID: 1652190)
Visitor Counter : 101