ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے 15 دسمبر 2020 سے مشتہر آسامیوں کیلئے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ شروع کردے گی
Posted On:
05 SEP 2020 6:59PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے 15 دسمبر 2020 سے مشتہر آسامیوں کے لئے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ لینا شروع کر دے گی۔
ہندوستانی ریلوے نے 3 طرح کی آسامیوں کو مشتہر کیا تھا۔ ان میں این ٹی پی سی کے لئے 35208 آسامیاں (غیر تکنیکی مقبول زمروں جیسے کہ گارڈز ، آفس کلرکس ، کمرشیل کلرک وغیرہ) ، 1663 آسامیاں الگ اور وزارتی سطح کے زمروں (اسٹینو وغیرہ) کے لئے اور103769 لیول 1 آسامیاں (ٹریک مینٹینرز ، پوائنٹس مین وغیرہ) تھیں۔ تمام آر آر بی نے این ٹی پی سی زمروں ، لیول -1 پوسٹوں اور الگ اور متفرقہ زمرہ جات کے لئے کل ملا کر 1.40 لاکھ آسامیوں کو مشتہر کیا تھا۔ مذکورہ آسامیوں کے لئے آر آر بی کو 2.40 کروڑ سے بھی زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ مذکورہ آسامیوں کے لئے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) کو کوڈ 19 وبائی بیماری اور اس کے نتیجے میں ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے موخر کرنا پڑا تھا۔
درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی تھی لیکن کوویڈ کے پیش نظر عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے امتحان سے متعلق آگے کے عمل میں تاخیر ہو گئی تھی۔
ریلوے کے آر آر بی تمام مشتہر آسامیوں کے لئے سی بی ٹی کے انعقاد کے تئیں پرعزم ہیں اور وہ وبائی مرض کی وجہ سے زمینی صورتحال کا فعال طور پر جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ اب چونکہ آئی آئی ٹی کے لئے جے ای ای اور نیٹ منعقد کرنے کا تجربہ ہے، اس لئے ایسے میں یہ محسوس کیا گیا کہ ریلوے بھی امتحان کا عمل شروع کر سکتی ہے جسے کووڈ وبا کی وجہ سے روکنا پڑا تھا۔
اس بڑے پیمانے پر امتحان منعقد کرنے کے لئے ایس او پیز تیار کی جارہی ہیں۔ مختلف مرکزی اور ریاستی اتنظامیہ کے ذریعہ مقرر کردہ معاشرتی دوری کے ضابطوں اور دیگر پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جو امیدواروں کی حفاظت کے مفاد میں ضروری ہیں۔
ریلوے نے اب پہلے مرحلے کے آن لائن کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ 15 دسمبر 2020 سے شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
(05-09-2020)
U: 5124
(Release ID: 1651713)
Visitor Counter : 539