وزارت دفاع

رکشا منتر جناب راج ناتھ سنگھ نے ماسکو میں ایس سی او ، سی ایس ٹی او اور سی آئی ایس رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کیا


انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایس سی او خطے میں امن اور سلامتی کا تقاضہ یہ ہے کہ اعتماد اور تعاون ، غیر جارحانہ انداز اور بین الاقوامی ضابطوں اور اصولوں کے تئیں احترام کی آب و ہوا تشکیل دی جائے

Posted On: 04 SEP 2020 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04  ستمبر ، 2020  / رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ ایس سی  رکن ممالک کے پر امن مستحکم اور محفوظ خطہ جہاں دنیا کی آبادی کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ بستا ہے ، اعتماد اور تعاون غیر جارحانہ رویے ، بین الاقوامی ضابطوں اور اصولوں کے تئیں احترام ، ایک دوسرے کے مفاد کے تئیں حساسیت اور اختلافات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا تقاضہ کرتا ہے۔  وہ شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او ، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزشن، سی ایس ٹی او اور آزاد ملکوں کی دولت مشترکہ سی آئی ایس کے وزرائے دفاع کی مشترکہ میٹنگ سے  ماسکو میں خطاب کر رہے تھے۔

آج دنیا کو درپیش خطروں کا ذکر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں روایتی اور غیرروایتی خطروں ، اور سب سے زیادہ دہشت گردی ، منشیات کی اسمگلنگ اور ایک دوسرے کے ملکوں میں جرائم سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کی ضرورت ہے۔  جیساکہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ بھارت سبھی قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس کی اعانت کرنے کی بھی مذمت کرتا ہے۔  بھارت ایس سی او کے دہشت گردی کی روک تھام کے علاقائی ڈھانچے آر اے ٹی ایس کے کاموں کی قدر کرتا ہے۔

رکشا منتری نے خلیج فارس خطے میں صورتحال کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ  خلیج میں سبھی ملکوں کے ساتھ بھارت کے  اہم مفادات وابستہ ہیں اور تحریری اور ثقافتی رابطے ہیں۔ ہم خطے میں سبھی ملکوں سے اپیل کرتے ہیں  جو سب کے سب بھارت کے عزیز اور دوست ہیں کہ وہ باہمی احترام ، خود مختاری  اور ایک دوسرے کے بین الاقوامی معاملات میں مداخلت نہ کر کے اختلافات کو دور کریں۔

افغانستان میں صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ بھارت افغانستان کی قیادت والے، افغان ملکیت والے اور افغان کنٹرول والے سب کی شمولیت والے امن کے عمل کے لیے  افغانستان کے عوام اور حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

رکشا منتری نے ایک عالمی سکیورٹی کے تانے بانے کے تئیں بھارت کے عزم کو دوہرایا، جو کھلا ، شفاف ، سب کی شمولیت والا اصولوں پر مبنی اور     بین الاقوامی قوانین پر مبنی ہو۔ رکشا منتری نے دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق طور طریقوں کے بارے میں سالانہ امن مشن کے انعقاد پر روسی فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ  3 سے 5 ستمبر کے درمیان ماسکو کے سرکاری دورے پر ہیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔04

U – 5092


(Release ID: 1651495) Visitor Counter : 220