جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

جناب آر کے سنگھ نے آئی آر ای ڈی اے ، پی ایف سی و آر اے سی کی طرف سے جاری لیٹر آف انڈر ٹیکنگ کو قبول کرنے کے لیے تجویز کی منظوری دی

Posted On: 04 SEP 2020 5:27PM by PIB Delhi

  نئی دہلی،  04  ستمبر ، 2020  / نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے  ملک میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے فروغ کے لیے ٹینڈرس / نیلامی کے کیس میں ایس ای سی آئی ، این ٹی پی سی  اور این ایچ پی سی کے ذریعے ارنسٹ منی ڈپازٹ  (ای ایم ڈی ) کے لیے بینک گارنٹی کے طور پر آئی آر ای ڈی اے ، پی ایف سی اور آر ای سی کی طرف سے جاری لیٹر آف انڈراسٹینڈنگ کو قبول کرنے کی ایک تجویز کو منظوری دی۔

ایس ای سی آئی، این ٹی پی سی ، این ایچ پی سی کو لکھے گیے خط میں نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے کہا ہے کہ ایس ای سی آئی ، این ٹی پی سی ، این ایچ پی سی یا  ایم این آر ای کی طرف سے عمل درآمد کرنے والی دیگر کوئی بھی ایجنسی (اب سے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں) بینک گارنٹی یا آرڈر انسٹرومنٹ پر کی جانے والی ادائیگی کی شکل میں ارنسٹ منی ڈیپازٹ (ای ایم ڈی) قبول کر سکتی ہے۔

پیمنٹ آن آرڈر انسٹرومنٹ کا مطلب ہے  بھارت کی قابل تجدید توانائی کی ترقی کی لمیٹڈ ایجنسی آئی آر ای ڈی اے یا پاور فائننس کارپوریشن لمیٹڈ پی ایف ٹی  یا آر ای سی لمیٹڈ کی طرف سے لیٹر آف انڈراسٹینڈنگ ، 3غیر بینکنگ مالی ادارے  آئی آر ای ڈی اے  یا پی ایف سی  یا آر ای سی اس طرح کے لیٹر آف انڈرٹیکنگ یا پیمنٹ آن آرڈر انسٹرومنٹ اپنی پالیسی کے مطابق ادائیگی کرنے کے لیے جاری کر سکتے ہیں۔

نئی اورقابل تجدید توانائی اور بجلی کے وزیر  جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے فیصلے کے آر ای شعبے میں تجارت آسان بنانے کی یقین دہانی میں دور رس نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ ڈیویلیپرز  کے پاس ٹینڈر کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے مزید متبادل موجود ہوں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔04

U – 5091

 

 



(Release ID: 1651494) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Punjabi