کامرس اور صنعت کی وزارتہ

لوز ڈائمنڈ کے لئے اب تک کی پہلی ورچول خریدار اور فروخت کنندہ میٹنگ کا آغاز


دوروزہ میٹنگ میں ہیرے کے کاروبار سے وابستہ خریداروں اور فروخت کنندگان کے لئے ورچول ریئلٹی، ریئل لائف تجربہ

Posted On: 04 SEP 2020 4:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4 /ستمبر 2020 ۔ حکومت ہند کے صنعت و تجارت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سریش کمار نے لوز ڈائمنڈس (یعنی ایسے ہیرے جنھیں زیورات میں نہیں جڑا گیا ہے اور ان کا استعمال کسی بھی شکل / صورت میں کیا جاسکتا ہے) سے متعلق اب تک کی پہلی ورچول خریدار اور فروخت کنندہ میٹنگ کا افتتاح کیا۔ اس دوروزہ میٹنگ کا انعقاد جیم اینڈ جویلری ایکسپورٹ پرموشن کونسل آف انڈیا (جی جے ای پی سی) کے ذریعے کیا گیا، جو جیم اور جویلری برآمدات کے فروغ سے متعلق چوٹی کا ادارہ ہے۔ یہ میٹنگ خریداروں اور نمائش کاروں کو آپس میں جڑنے اور ورچول پلیٹ فارم پر کاروبار سے متعلق بات چیت کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017ASO.jpg

اپنے افتتاحی تاثرات میں حکومت ہند کی صنعت و تجارت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سریش کمار نے کونسل کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ورچول طریقے سے خریدنے اور فروخت کرنے کی شکل بھی عام رواج میں شامل رہے گی۔ چوں کہ ہم نہیں جانتے کہ کتنی تیزی سے یہ منظرنامہ تبدیل ہوگا اور ہم وبا کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرسکتے، اس لئے یہ سمجھداری کی بات ہے کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ رازدارانہ طریقے سے ایک ایسے ورچول پلیٹ فارم کی طرف منتقل ہوا جائے جہاں خریدار اور فروخت کنندہ کاروبار کرنا جاری رکھیں۔ مجھے خوشی ہے کہ مرکنڈائیز ایکسپورٹ کے لحاظ سے یہ بھارت کے سب سے امید افزا شعبوں میں سے ایک ہے۔ حالانکہ فی الحال وبا کے سبب یہ شعبہ متاثر ہوا ہے، لیکن ہمیں نمو کے ہر امکان کا فائدہ اٹھانا چاہئے، خاص طور پر جب امریکہ، چین اور یوروپ جیسے بازاروں میں احیاء کے امکانات نظر آنے لگے ہیں۔ یہ ایک ایسے شعبے کے لئے ایک نئی اور بڑی شروعات ہے، جسے یقینی طور پر اور وسیع طریقے سے اس ورچول پلیٹ فارم کا استعمال کرتے رہنا چاہئے اور اسے مختلف ملکوں اور خطوں کے خریداروں کے ساتھ اپنی ریگولر مارکیٹنگ سرگرمیوں کا حصہ بنالینا چاہئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی جے ای پی سی کے چیئرمین جناب کولن شاہ نے کہا کہ اس وبا نے ہمیں کچھ منفرد سوچنے کے لئے مجبور کردیا ہے۔ حالانکہ وبا نے ہمیں ضرور متاثر کیا ہے، تاہم کچھ اچھے اشارے بھی مل رہے ہیں۔ امریکہ اور چین جیسے بازار کا تیزی سے احیاء ہورہا ہے اور اس کا نتیجہ ہمارے لئے برآمدات میں بہتری کی شکل میں برآمد ہونا چاہئے۔ کچے ہیرے کی سپلائی متاثر تھی، اس لئے پالشڈ قیمتیں مستحکم تھیں۔

مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے جی جے ای پی سی نے کہا کہ بھارت عمدہ معیار کے ہیروں کی سورسنگ کی ایک پسندیدہ منزل ہے اور وی بی ایس ایم فارمیٹ بذات خود موجود حفاظتی تدابیر کے ساتھ استعمال کے لئے سازگار ہے۔ ہم مستقبل قریب میں ہیروں اور سونے سے آراستہ زیوروں، پلیٹینم کے زیورات اور کاسٹیوم زیورات کے لئے ایسے وی بی ایس ایم کا انعقاد کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

اس ورچول بائر سیلر میٹ کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  • محفوظ آن لائن ٹریڈنگ کے لئے کلاؤڈ اسٹوریج، بائر – سیلر میچنگ
  • خریداروں اور فروخت کنندگان کے لئے نمائش کاروں کے ذریعے نمائش کردہ متعدد متبادل میں سے سب سے بہتر متبادل کا انتخاب
  • لائف – لائک ایکسپیرینس سائیمولیشن
  • چوں کہ یہ فارمیٹ ورچول ہے اس لئے گھر سے یا دفتر سے کوئی جسمانی رابطہ اور کاروبار کو چلانے کا عمل نہیں
  • اعتبار کے لئے انتہائی سخت معیارات
  • نیٹ ورکنگ کے مواقع میں اضافہ
  • جی جے ای پی سی کونسل کی وی بی ایس ایم ویب سائٹ پر نمائش کاروں کے لئے پروڈکٹ کیٹلاگ یا ہائی ریزولیشن امیج کی ڈائریکٹری بنانے میں مدد کرے گی
  • خریدار اپنی ضرورت کے بالکل مطابق مرچنڈائیز پانے کے لئے مخصوص پروڈکٹ ٹائپ کی کھوج کرنے کا اہل ہوگا
  • جی جے ای پی سی لائیو ویڈیو میٹنگوں کے دوران بھی ویب سائٹ خریداروں کے لئے آن لائن پروجیکٹ ڈائریکٹری کو دیکھنا آسان بنادے گی
  • خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان لائیو راست بات چیت کے لئے جی جے ای پی سی نمائش کار کے دفتر سے باہمی گفتگو کے دوران مصنوعات کو دیکھنے کے لئے ہائی – اِینڈ کیمرہ دستیاب کرے گی

جی جے ای پی سی مقررہ تاریخ اور وقت کے مطابق براہ راست جی جے ای پی سی، وی بی ایس ایم ویب سائٹ پلیٹ فارم ویڈیو میٹنگوں کا بندوبست، پروگرام کا تعین کرے گی اور چلائے گی۔ خریدار اور فروخت کنندہ مصنوعات کے آن لائن ملان کے بعد، خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان ہر ایک ملاقات پروگرام کا انعقاد تقریباً 45 منٹ کے لئے کیا جائے گا اور ایک دن کے اندر خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان محض 3 سے 4 میٹنگوں کا ہی منصوبہ بنایا جائے گا۔ ہر ایک نمائش کار کے لئے مقررہ وقت پر آن لائن میٹنگ کرنے اور اپنے کاروبار کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے میٹنگ آئی ڈی جنریٹ کی جائے گی، جسے خریدار کے ساتھ مشترک کیا جائے گا۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5086

 


(Release ID: 1651457) Visitor Counter : 149