سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب گڈکری کا ایس آئی اے ایم کے 60 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب، کہا؛ آٹو سیکٹر پر روزگار پیدا کرنے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے

Posted On: 04 SEP 2020 5:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 04ستمبر     :  

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک کی جی ڈی پی کی تعمیر میں آٹوموبائل انڈسٹری سب سے بڑے تعاون کرنے والوں میں سے ایک ہے اور یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سب سے زیادہ روزگار ہے۔ آج انہوں نے وی سی کے ذریعہ ایس آئی اے ایم کے 60 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں اس صنعت کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ جناب گڈکری نے معاشرے اور معیشت کے مفاد میں صنعت کی تشویشات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر موصوف نے مستقبل قریب میں سڑک تحفظ اہداف کے حصول پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹو صنعت نے اس سمت میں بہت ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی بنانے والوں نے گاڑیوں کی حفاظت کے لئے کئی قواعد و ضوابط نافذ کئے ہیں جن میں کریش ضوابط، اے بی ایس ، ایئر بیگ ، سیٹ بیلٹ ریمائنڈر ، ریورس پارکنگ اسسٹ ، وی ٹی ایس وغیرہ شامل ہیں۔ ان ضوابط نے ہندوستان میں آٹو انڈسٹری کو عالمی آٹو صنعت کے مساوی بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی آٹوموبائل کی صنعت کے غیر معمولی کوآرڈینیشن اور وابستگی سے یہ ممکن ہوا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ فی الحال سڑک تعمیر کی اوسط شرح روزانہ 30 کلومیٹر ہے ، جس میں شاہراہوں کے لئے یومیہ سڑک تعمیر کی 40 کلومیٹر کی اونچی شرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان اب ایکسپریس ویز اور شاہراہوں کی تعمیر میں زبردست اضافہ کے سبب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا روڈ نیٹ ورک بن گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف گاڑیوں کو محفوظ بنانے سے حادثات اور اموات میں بہت زیادہ کمی نہیں آئے گی ، انہوں نے کہا ، سڑک کے مناسب ڈیزائن اور ان کے نفاذ کے ساتھ اسے مکمل بنایا جانا چاہئے۔ جس میں لیس ہونا اور مستقبل کے لئے تیار بھی رہنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقل و حرکت کا مستقبل انفراسٹرکچر کے ساتھ اتحاد کا مطالبہ کرتا ہے۔ جس کے مطابق سبھی شاہراہوں / ایکسپریس وے کی تعمیر ڈیمارکیٹیڈ سڑکوں اور لین نشانات کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس صدی کی تعریف ڈیجیٹل اور منسلک خصوصیات کے عروج سے کی گئی ہے جو زندگی کا لازمی جزو بن چکے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن کے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2019 نے ٹریفک کی حفاظت اور قواعد کے نفاذ کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں اضافہ اور ترقی کو کو نہ صرف مربوط گاڑیوں کے نقطہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے ، بلکہ بجلی اور متبادل ایندھن کی گاڑیوں کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے متبادل ایندھن کے بڑھتے ہوئے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ایتھنول ایندھن کی دستیابی کو مسلسل یقینی بنانے پر دھیان مرکوز کیا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے ان گاڑیوں کی مانگ بڑھتی جائے گی، چارجنگ اسٹیشنوں اورایندھن اسٹیشنوں جیسی معاون بنیادی ڈھانچوں کی مانگ بڑھے گی اور اسے پورا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ایندھن متبادلوں اور معاون بنیادی ڈھانچوں کے مرحلہ وار رول کو متعارف کرتے ہوئے ایک انٹیگریٹڈ فیول روڈ میپ لانے کی کوشش کریں گے۔

 

                                          **************

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:5096



(Release ID: 1651448) Visitor Counter : 328