وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور روس کے وزیردفاع جنرل سرگئی شوگو کے درمیان ماسکو میں گرم جوش اور دوستانہ ماحول میں میٹنگ ہوئی


بھارت اورروس کے درمیان دفاعی تعاون کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 03 SEP 2020 9:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 ستمبر 2020  وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ ماسکو کے دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ دفاعی سکریٹری اور دیگر سینئرحکام کا ایک وفدبھی ہے ۔وزیر دفاع،شنگھائی تعاون کی تنظیم (ایس سی او )، مجموعی حفاظتی سمجھوتے کی تنظیم (سی ایس ٹی او )، اور کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ اسٹیٹس  (سی آئی ایس ) ممالک کے ذریعہ یوم فتح منانے کی 75 ویں سالگرہ  میں  شرکت کے لئے ماسکو گئے ہیں۔

آج وزیردفاع نے روس کی وزارت دفاع  میں روس کے وزیر دفاع ،جنرل سرگئی شوگو کے ساتھ ایک گھنٹے کی بالمشافہ میٹنگ کی ۔اس میٹنگ میں روایتی گرم جوشی اوردوستی کا ماحول چھایا رہا جو کہ ہندوستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان خصوصی  اور باوقار ساجھیداری  کی خصوصیت ہےجس میں فوجی تکنیکی تعاون اور فوج سے فوج کے درمیان تعاون اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

روسی وزیردفاع جنرل شوبو نے وزیردفاع کی ستائش کی کہ انہوں نے 24 جون 2020 کو ریڈ اسکوائر پر یوم  فتح کی پریڈ  کی 75ویں سالگرہ میں شرکت کی تھی۔انہوں نے ایس سی او ، سی آئی ایس اور سی ایس ٹی او  ممالک کی مشترکہ میٹنگ میں  جناب راج ناتھ سنگھ کی شرکت کی بھی ستائش کی ۔ ان کی یہ میٹنگ پہلی میٹنگ تھی جو دورے پر آئے ہوئے وزیر دفاع کے ساتھ ہوئی۔

اس میٹنگ  میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔یہ بات قابل ہے کہ یہ میٹنگ اندرا بحری مشقوں کے موقع پرہورہی ہے جو کہ آئندہ دودنوں تک ہندوستان اور روس کی بحریہ کے درمیان اسٹریٹ آف ملاکہ میں  کی جائیں گی۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ ان مشقوں نے بحر ہند کے خطے میں  سمندری تحفظ  کے  دونو ں  ممالک کے باہمی مفادات  کا اظہار کیا ۔ امن اور سلامتی کے شعبوں میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح درپیش چیلنجوں  کے تئیں  دونوں ملکوں کے موقف میں نمایاں  مماثلت رہی ہے جو کہ اہم ساجھیداروں کی حیثیت سے عمیق بھروسے اور اعتماد کا مظہر ہے ۔

وزیردفاع نے بھارت کی دفاعی اور سلامتی کی ضروریات کے ساتھ روس کی اہم حمایت کی ستائش کی  اور اس تناظر میں خاص طور پر یہ واضح کیا کہ روس نے  مخصوص ہتھیاروں کے حصول کے لئے ہندوستان کی درخواستوں پر ہمیشہ  ضرورت کے مطابق  موافقانہ جواب  دیا ہے۔فریقین بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے روابط کو برقراررکھنا جاری رکھیں گے۔

وزیر دفاع نے، وزیراعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت ویژن کے تناظر میں ’ میک ان انڈیا ‘ دفاعی پروگرام کے بارے میں  ،جنرل شوگو کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔فریقین نے اے کے 203 فوجی رائفل کی پیداوار کے لئے ہندوستان –روس کے ایک مشترکہ پروجیکٹ کے ہندوستان میں قیام کے لئے اگلی سطح کے  تبادلہ خیال کا خیر مقدم کیا۔یہ رائفل برّی افواج کے لئے دستیاب جدید ترین ہتھیاروں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔یہ ’ میک ان انڈیا‘ پروگرام میں روسی دفاعی صنعت کے وسیع پیمانے پر مزید ملوث  ہونے کے لئے اہم مثبت  بنیاد فراہم کرتی ہے۔ جنرل شوگو نے ہماری وزارت دفاع کے ساتھ فعال طورپر ملوث  ہونے کے روس کےاس عزم کا اعادہ کیاجس کا مقصد اگلے برس فروری میں ہونے والی ایرو انڈیا نمائش  میں اہم  شرکت سمیت ’ میک ان انڈیا‘ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔

وزیردفاع نے جنرل شوگو کو بین -سرکاری کمیشن برائے تکنیکی اور فوجی تعاون کی اگلی میٹنگ کے لئے ہندوستان آنے کی دعوت دی ۔ توقع ہے کہ یہ میٹنگ اس برس کے اواخر میں ہوسکتی ہے۔

*************

 

  م ن۔ اع۔رم

(03-09-2020)

U- 5073



(Release ID: 1651223) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil