سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

فاس ٹیگ کے ذریعہ فیسوں کی ڈیجیٹل اور آئی ٹی پر مبنی ادائیگی کو فروغ دینا

Posted On: 03 SEP 2020 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی 03ستمبر     :   

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے یکم دسمبر 2017 سے پہلے بیچی گئی پرانی گاڑیوں کے لئے فاس ٹیگ کو لازمی کرنے پر اسٹیک ہولڈروں سے آرا اور مشورے طلب کرنے کے لئے مسودہ نوٹیفکیشن جی ایس آر 541 (ای) مورخہ یکم ستمبر ، 2020 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ سی ایم وی آر، 1989 میں ترمیم شدہ التزام کو یکم جنوری 2021 سے نافذ کرنے کی تجویز ہے۔

مزید برآں، فارم 51 (انشورنس سرٹیفکیٹ) میں ترمیم کے ذریعے ایک نیا تیسرا فریق انشورنس حاصل کرتے وقت ایک جائز فاس ٹیگ رکھنے کو لازمی بنانے کی تجویز ہے جس میں فاس ٹیگ آئی ڈی کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ اسے یکم اپریل 2021 سے نافذ کرنے کی تجویز ہے۔

مرکزی موٹر گاڑیوں کے ضابطے، 1989 کے مطابق ، نئی چار پہیوں والی گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے فاس ٹیگ کو 2017 سے لازمی قرار دے دیا گیا تھا اور اس کی سپلائی گاڑیوں کے مینوفیکچرر یا ان کے ڈیلروں کے ذریعہ کی جانی ہے۔ اس میں یہ بھی لازمی کر دیا گیا تھا کہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لئے فاس ٹیگ کے فٹ پائے جانے کے بعد ہی فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید کی جائے گی۔ مزید یہ کہ قومی پرمٹ والی گاڑیوں کے لئے فاس ٹیگ کا فٹ ہونا یکم اکتوبر 2019 سے ہی لازمی ہے۔

 

                                       **************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 5067


(Release ID: 1651159) Visitor Counter : 198