خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

نئے کولڈ چین پروجیکٹس سے 257906 کسانوں کو فائدہ پہنچے گا: ہرسمرت کور بادل


پروجیکٹوں سے 16200 کسانوں کے لئے براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہوسکیں گے

پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت 27 پروجیکٹوں کو منظوری

Posted On: 01 SEP 2020 3:14PM by PIB Delhi

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے کہا ہے کہ نئے مربوط کولڈ چین پروجیکٹس کے توسط سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر 16200 کسانوں کے لئے روزگار پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ 257904 کسانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچے اور مربوط کولڈ چین کو اسکیم کے تحت بین وزارتی اپروول کمیٹی (آئی ایم اے سی) میٹنگوں میں 27 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میٹنگوں کی صدارت محترمہ ہرسمرت کوربادل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی۔

ان پروجیکٹوں کو آندھراپردیش (7)، بہار(1)، گجرات(2)، ہریانہ (4)، کرناٹک (3)، کیرالہ (1)، مدھیہ پردیش (1)، پنجاب (1)، تمل ناڈو (4) اور اترپردیش (1) ریاستوں میں منظوری دی گئی ہے۔ملک بھر میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے لئے جدید اختراعی بنیادی ڈھانچے اور مؤثر کولڈ چین کی تعمیر کے لئے ان 27 نئی مربوط کولڈ چین پروجیکٹوں سے کُل 743 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فائدہ ہوگا۔ 208 کروڑ روپے کی امداد کے ساتھ یہ پروجیکٹ ہندوستان کی حوراک کی سپلائی چین میں صلاحیت اور مضبوطی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

محترمہ بادل نے کہا کہ مناسب بنیادی ڈھانچہ فراہم کرکے خراب ہونے والے پیداوار کو بچانے سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گا بلکہ یہ پھلوں اور سبزیوں کے شعبے میں بھارت کو اتم بل، اتم نربھر بنانے کی سمت میں ایک چھوٹے سے قدم کی شکل میں بھی کام کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مربوط کولڈ چین پروجیکٹوں سے نہ صرف ڈبہ بند خوراک، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھاوا ملے گا، بلکہ زرعی سپلائی چین کو آگے بڑھانے اور دیہی علاقوں میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ کسانوں کو بہتر قیمتیں فراہم کرنے اور متعلقہ سیکٹروں کو فائدہ پہنچانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوائد کسانوں کی اقتصادی سیکورٹی کے لئے اہم ہیں۔

ملک بھر میں 85 کوڈ چین پروجیکٹوں کو مالی امداد فراہم کرنے پر غور کیاگیا ہے۔ یہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کی کولڈ چین کے، ویلیو ایڈیشن اور بنیادی ڈھانچے کے  تحفظ کی اسکیم کے ذریعے سے  سپلائی کے سلسلے کے سلسلے کے فرق کو پاٹنے اور عالمی سطح کا کولڈ چین بنیادی ڈھانچہ کی سمت حکومت کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے لئے کیاگیا ہے۔

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کھپت والے علاقوں، سینٹروں تک پیدا ہونے والی اشیا کے بے روک ٹوک تبادلے کے عمل کو مضبوطی فراہم کرنے کےلئے کولڈ چین گرڈ کا ایک مضبوط نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس سے پھل اور سبزیاں، ڈیری پروڈکٹس، گوشت، مچھلی، مرغا، کھانے کے لئے تیار پھلوں وسبزیوں اور انڈوں کی حفاظت ، کوالٹی اور مقدار کو بنائے رکھے گا اور انہیں اسٹوریج میں رکھے جانے سے سڑنے سے بچاپائے گا۔

مربوط کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچے کی مرکزی سیکٹر کی اسکیم کے تحت وزارت ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور اسٹوریج کے لیے شمالی مشرقی ریاستوں، ہمالیائی ریاستوں اور آئی ٹی ڈی پی کے علاقوں اور جزائر کے لئے 50 فیصد کی شرح اور عام علاقوں کے لئے 35 فیصد کی شرح پر امداد کی شکل میں مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

ڈبہ بند خوراک کی صنعت میں فاضل زرعی پیداوار کو کھپانے کی صلاحیت ہے جس سے کسانوں کو فائدہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ فصل کو ایک ویلیو ایڈڈپروسیس پروڈکٹ میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔ اس سے گھریلو کے ساتھ ساتھ عالمی مانگ پوری کی جاسکتی ہے۔

مذکورہ پروجیکٹوں کو منظوری دینے کے لئے بین وزارتی اپروول کمیٹی کی میٹنگ 21,24,28 اور 31 اگست 2020 کو منعقد کی گئی تھی۔

......................

 

   م ن، ح ا، ع ر

01-09-2020

U-5000


(Release ID: 1650899) Visitor Counter : 201