وزارت دفاع

وائس ایڈمرل ایس آر سرما ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے سازوسامان، ہندوستانی بحریہ کے سربراہ کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی

Posted On: 01 SEP 2020 4:18PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل ایس آر سرما ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے آج (یکم ستمبر 2020) کو ہندوستانی بحریہ کے سازو سامان محکمہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایڈمرل آئی آئی ایس سی ، بنگلورو سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویٹ ہیں اور نیول ہائیر کمانڈ کورس کے ایک معزز سابق طالب علم ہیں۔

ساڑھے تین دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایڈمرل نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں وندھیاگیری ، رانا ، کرشنا اور میسور میں مختلف صلاحیتوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے ممبئی اور وشاکھاپٹنم میں نیول ڈاکیارڈز اور ویپنس اور الیکٹرانکس سسٹم انجینئرنگ اسٹیبلشمنٹ ( ڈبلیو ای ایس ای ای) ، ہیڈ کوارٹرز ، ایڈوانسڈ ٹیکٹیکل ویسل پروگرام (ہیڈکوارٹر اے ٹی وی پی) اور نئی دہلی میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں مختلف اور چیلنج بھرے عہدوں پر کام کیا ہے۔

فلیگ آفیسر کی حیثیت سے ایڈمرل نے بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف مٹیریل (آئی ٹی اینڈ سسٹم) ، نیول ڈاکیارڈ ، وشاکھاپٹنم میں ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ ، چیف اسٹاف آفیسر (تکنیکی) ، ہیڈکوارٹر ای این سی؛ وشاکھاپٹنم میں ڈائریکٹر جنرل نیول پروجیکٹس ، پروگرام ڈائریکٹر ، ہیڈکوارٹر اے ٹی وی پی اور بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں جنگی جہاز کے پروڈکشن اور حصول کے محکمہ میں کنٹرولر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

ایڈمیرل کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ انہیں 1994 میں لیفٹیننٹ وی کے جین گولڈ میڈل سے بھی سرفراز کیا گیا۔

ہندستانی بحریہ میں پرنسپل اسٹاف آفیسر اور سینئر ترین ٹیکنیکل آفیسر کی حیثیت سے ایڈمرل تمام انجینئرنگ ، الیکٹریکل ، الیکٹرانک ، ہتھیاروں ، سینسروں اورجہازوں اور آبدوزوں کے لئے آئی ٹی سے متعلق سازو سامان اور نظاموں کے رکھ رکھاو بندوبست اور لائف۔ سائیکل پروڈکٹ سپورٹ سے متعلق تمام کاموں کے ساتھ ہی اہم سمندری اور تکنیکی ڈھانچہ کے قیام کے انچارج ہوں گے۔

وہ وائس ایڈمرل جی ایس پیبی ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم کی جگہ لیں گے جو تقریبا چار دہائیوں پرمحیط بحریہ میں اپنے شاندار کیرئیر کے پورا ہونے پر سبکدوش ہو رہے ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VICEADMIRALSRSARMA,AVSM,VSMCHC8.JPG

 

            **************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

 (01-09-2020)

U: 5004


(Release ID: 1650556) Visitor Counter : 168