وزارت خزانہ

مالی سال 21-2020 کے لئے ماہ جولائی 2020تک کے حکومت ہندکے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 31 AUG 2020 6:25PM by PIB Delhi

نئیدہلی یکم ستمبر  2020۔ماہ جولائی 2020 تک کے حکومت ہند کے ماہانہ کھاتے کو یکجا کیا گیا ہےاور رپورٹیں  شائع کی گئی ہیں۔اس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

          حکومت ہند نے ماہ جولائی 2020 تک دو لاکھ 32 ہزار 860  کروڑ روپے(مجموعی موصولہ رقم کے مساوی بی ای 21-2020 کا 10.4فیصد)  موصول کئے ہیں جس میں  ٹیکس ریونیو(خالص مرکز کا ) کے دو لاکھ دو ہزار 788 کروڑروپے ، غیر ٹیکس ریونیو  کے  24614 کروڑروپے  اور غیر قرضہ جاتی سرمائے کی وصولی کے 5458 کروڑروپے شامل ہیں۔غیر قرضہ جاتی سرمائے کی حصولیابی میں  قرضوں  کی وصولی 

( 5455 کروڑروپے )اور  ارتداد سرمایہ  سے حاصل ہونے والی رقم ( تین کروڑروپے ) شامل ہے۔

 اس مدت تک حکومت ہند کےذریعہ ٹیکسوں کے حصے میں  خسارے کے طور پر ریاستی حکومتوں  کو 176009 کروڑروپے منتقل کئے گئے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں  23903 کروڑروپے کم ہے ۔

حکومت ہند کے ذریعہ مجموعی طور پر   1054209 کروڑروپے  ( مساوی  بی ای 21-2020  کا 34.65فیصد )  خرچ کئے  گئے جن میں سے    ریونیو کھاتے میں  942360  کروڑروپے  اور سرمایہ کھاتے میں  111849  کروڑروپے  خرچ کئے گئے ۔ مجموعی ریونیو اخراجات میں  198584کروڑروپے سود کی ادائیگی کھاتے میں اور 104638 کروڑروپے بڑی سبسڈی کے کھاتے میں خرچ کئے گئے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اگ۔رم

U-4981


(Release ID: 1650291) Visitor Counter : 178