جل شکتی وزارت
سیلاب کی صورتحال سے متعلق مختصر معلومات اور مشورے
Posted On:
31 AUG 2020 3:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 اگست ، 2020 / مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، گجرات اور مغربی بنگال اور سکم کے ذیلی ہمالیائی علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہوئی اور کچھ الگ الگ علاقوں میں انتہائی بھاری بارش ہوئی۔ مدھیہ مہاراشٹر ، آسام اور کونکن و گوا میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ مشرقی مدھیہ پردیش ، اروناچل پردیش اور ساحلی کرناٹک میں الگ الگ جگہوں پر صبح کے وقت بھاری بارش ہوئی۔
20 اسٹیشنوں (بہار میں 7، اتر پردیش میں 4، اڈیشہ اور مہاراشٹر میں دو -دو ، آسام ، گجرات، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک) پر شدید سیلاب کی صورتحال ہے (خطرے کی سطح سے اوپر ) اور 24 اسٹیشن (بہار میں 14، اتر پردیش میں 6، آسام اور اڈیشہ میں دو دو ) معمول کی سیلاب کی صورتحال سے اوپر بہہ رہے ہیں (وارننگ کی سطح سے اوپر)۔ پانی کے اندر آ جانے سے متعلق پیشگوئی 30 بیراج اور باندھوں کے لیے جاری کی گئی ہے (مدھیہ پردیش میں 8، کرناٹک ، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش میں تین - تین، آندھرا پردیش ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں دو دو، اڈیشہ اور گجرات میں ایک ایک)۔ تفصیلات اس لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں : http://cwc.gov.in/sites/default/files/dfb202030082020_5.pdf
گجرات میں آج الگ الگ جگہوں پر بڑے پیمانے پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔ گجرات میں 31 اگست 2020 کو الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے اور اس کے بعد اس میں خاطر خواہ کمی آ جانے کا امکان ہے۔ آج مگربی مدھیہ پردیش اور شمالی کونکن میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا بھی بڑے پیمانے پر امکان ہے۔ راجستھان میں 31 اگست 2020 کو بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے اور اس کے بعد اس میں کافی کمی آجانے کا امکان ہے۔ شمال مغربی بھارت اور مغربی ہمالیائی خطے میں یکم سے تین ستمبر 2020 کے درمیان الگ الگ جگہوں پر بڑے پیمانے پر نیز گرج چمک اور بجلی کڑکنے کے ساتھ بھاری بارش کا امکان ہے۔ چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں مہاندی اور اس کی معاون ندیوں نے بارش میں کمی آجانے کے سبب امید ہے کہ بڑے ذخائر میں پانی کی آمد میں رفتہ رفتہ کمی آجائے گی۔ البتہ، اڈیشہ میں بالیشور، سمبل پور، بھدرک، جاج پور ، کٹک، انگُل ، میوربھنج اور کیندوجر نیز چھتیس گڑھ میں کوربا، دھمتری، رائے پور ، مہاسمند اور چمپا میں قریبی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
مدھیہ پردیش میں نرمدا ، تاپی ، چمبل میں دریا ، اور مہاراشٹر وینگنگا اور وردھا ندیوں میں اوپری علاقے میں پانی جمنا شروع ہو گیا ہے کیونکہ بارش میں خاطر خواہ کمی آگئی ہے۔ چونکہ اگلے 48 گھنٹے کے لیے مزید بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی ہے، لہذا مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال میں خاطر خواہ بہتری کا امکان ہے۔
مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان میں چمبل اور اس کی معاون ندیوں اور ماہی میں تیزی سے طغیانی آجانے کا امکان ہے کیونکہ یہاں اگلے 24 گھنٹے کے لیے الگ الگ جگہوں پر لگاتار اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ مدھیہ پردیش میں گاندھی نگر باندھ ، سوم کملا امبا باندھ ، کالی سندھ باندھ، ماہی بجاج ساگر باندھ ، کنچنا باندھ اور راجستھان میں رانا پرتاپ ساگر باندھ اور کوٹہ بیراج پر پانی کی بھاری آمد کا امکان ہے۔ مدھیہ پردیش کے دھار، مندسور ضلعوں میں اور راجستھان میں ٹونک ، بانس واڑہ ، اودئے پور، جھالہ وار، باران، چتور گڑھ ، کرولی ، بوندی ، دھول پور اور کوٹہ میں قریبی نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
گجرات میں نرمدا، ماہی ، سابرمتی اور کونکن و گوا میں مغرب کے رخ بہنے والی دریا کے اگلے تین دن میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیشگوئی کے سبب طغیانی کا امکان ہے۔ گجرات میں کڈانا باندھ، اوکئی باندھ، پنام باندھ ، مدھوبن باندھ، سردار سرور باندھ اور دھروئی باندھ میں بڑے پیمانے پر پانی آجانے کا امکان ہے۔ گجرات میں نرمدا ، بھروچ، ماہی ساگر، مہسانہ ، تاپی والساڑھ، پنچ محل، احمد آباد، بناس کنٹھا اور مہسانہ ضلعوں میں قریبی نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
اگلے تین سے چار دن کے لیے ان سبھی ریاستوں اور اضلاع میں سخت چوکسی برتے جانے کی ضرورت ہے۔ مشورہ دیا جاتا ہے کہ باندھوں میں زیادہ پانی کی آمد کی وجہ سے قریبی نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔ اِن ذخائر سے پانی ضابطوں کے مطابق چھوڑا جا سکتا ہے جس کی پیشگی اطلاع نچلے علاقوں کو دی جائے گی۔
ریل، سڑکوں اور پلوں پر زیادہ سے زیادہ چوکسی برتی جائے گی اور کوئی حادثہ پیش نہ آئے اس کے لیے ٹریفک کو ضابطے میں لانا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 4961
(Release ID: 1650262)