کوئلے کی وزارت

بھارت کا مقصد 2030 تک 100 ایم ٹی کوئلے کے گیسی فکیشن کا نشانہ حاصل کرنا ہے: پرلہاد جوشی


گیسی فکیشن کے لئے استعمال ہونے والے کوئلے کے ریوینیو شیئر پر 20 فیصد رعایت فراہم کرائی گئی ہے

کوئلے کی وزارت نے کوئلے کے گیسی فکیشن اور لکوی فیکشن کے بارے میں ویبنار کا انعقاد کیا

Posted On: 31 AUG 2020 7:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  31  اگست 2020، کوئلے اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی نے کہا ہے کہ بھارت کا مقصد چار لاک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری سے  2030 تک 100 ایم ٹی  کوئلے کے گیسی فکیشن کا نشانہ حاصل کرنا ہے۔ کوئلے کی گیسی فکیشن اور لکوی  فیکشن پر ایک ویبیار نے خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ کوئلے گیسی فکیشن اور لکوی فیکشن  اب ایک  خواہش نہیں  رہا ہے بلکہ ضرورت بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت نے ایندھن کے صاف ستھرے وسائل کے استعمال کی  حوصلہ افزائی کے لئے حکومت  نے  گیسی فکیشن کے لئے  استعمال ہونے والے  کوئلے کے ریوینیو شیئر پر  20 فیصد کی رعایت دی ہے۔ انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ اس سے  سینتھیٹک قدرتی  گیس   انرجی فیول ، فرٹیلائزرس کے  لئے یوریا اور  دیگر کیمیکلز  کے پروڈکشن کو فروغ ملے گا۔  یہ ویبنار کوئلے کی وزارت نے نئی دہلی میں نشانے کے حصول کے لئے  روڈ میپ پر  بات چیت کے واسطے  منعقد کیا تھا۔  ویبنار میں  حکومت ہند، سی آئی ایل اور کوئلے کے شعبے کے  تقریباً 700 مندوبین نے شرکت کی۔

کوئلے کے شعبے میں  گرین پہل کے لئے  حکومت کی عہد بندی کا اعادہ کرتے ہوئے جناب  جوشی نے کہا کہ  کوئلے کا گیسی فکیشن اور لکوی فیکشن  حکومت کےایجنڈے میں شامل ہیں اور بھارت میں  سرفیس  کول گیسی فکیشن  تیار کرنے کے لئے  کئی اقداما کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں  نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت کی صدارت میں  ایک اسٹیئرنگ  کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے، جس میں کوئلے کی وزارت  کے رکن شامل ہیں۔

جناب جوشی نے  اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ  ہمارے ملک کے  ایس ڈبلیو  او ٹی تجزیئے کے مطابق  کوئلے کے گیسی فکیشن کے شعبے میں  ٹکنالوجی اور دیگر  پہلوؤں کے بارے میں مزید تحقیق  کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے  عالمی معیارات کے مطابق  پائیداری کے راستے میں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ  ملک کے ذخائر کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں مدد ملے گی۔

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت ، کوئلے کے سکریٹری جناب انل کمار جین نے بھی ویبنار سے خطاب کیا۔ جناب بنے دیال، ڈی ٹی، سی آئی ایل، ڈاکٹر پی کے سنگھ، ڈائرکٹر سی آئی ایم ایف آر، جناب آشوتوش پرساد، جی ایم، پی ڈی آئی ایل، جناب نوین جندل، چیئرمین جے ایس پی ایل، جناب راجیش جھا، سی ای  او، مندرا سینرجی، ڈاکٹر وی کے شرما، ایم ڈی، جے ایس پی ایل، ڈاکٹر دیو گاکسکر، پارٹنر، ٹرو ناتھ ونچرس، جناب بوب کارٹر، گروپ وی پی، ایئر پروڈکٹس نے بھی  اپنے خیالات اور قیمتی معلومات پر تبادلہ  کیا۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4967

                          



(Release ID: 1650210) Visitor Counter : 179