کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

مرکزی وزرا سدانند گوڑا اور من سکھ منڈاویا نے این پی پی اے کے 23 ویں یوم تاسیس پر اس کے رول کی تعریف کی اور کہا کہ اس نے مناسب قیمتوں پر لازمی دواؤں کی فراہمی میں کلیدی رول ادا کیا ہے


گوڑا نے مناسب قیمتوں میں زندگی بچانے والی دواؤں کی دستیاب کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کام کرنے کے لئے این پی پی اے کی تعریف کی اور تمام شہریوں کے لئے قابل استطاعت صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو یقینی بنانے کے لئے بھی این پی پی اے کی تعریف کی

این پی پی اے نے کووڈ انیس کے دوران دواؤں کی کسی کو بھی قلت نہیں ہونے دی اور مؤثر ڈھنگ سے عوامی شکایات کو دور کیا: گوڑا

من سکھ منڈوایا نے صحت مند ملک کے لئے انتھک کام کرنے کے لئے این پی پی اے کی تعریف کی۔ منڈوایا نے ڈیجیٹل انڈیا مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل ٹکنالوجی اپنانے اور عام لوگوں کی کروڑ روپے کی بچت کرنے میں مدد کرنے کے لئے بھی این پی پی اے کی تعریف کی

Posted On: 29 AUG 2020 4:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی29،اگست 2020

دواؤں کی قیمتوں سے متعلق قومی اتھارٹی (این پی پی اے) کے یوم تاسیس کے موقع پر کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے لگاتار مناسب قیمتوں میں زندگی بچانے والی دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور تمام شہریوں کے قابل استطاعت صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے لئے انتھک کام کرنےکے لیے این پی پی اے کو مبارکباد دی۔ کووڈ انیس عالمی وبا کے دوران این پی پی اے کی طرف سے ادا کیے جارہے اہم رول کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس نے عالمی وبا کے دوران دواؤں کی قلت نہیں ہونے دی اور سرگرم کنٹرول روم کے ذریعے کارگر ڈھنگ سے عوامی شکایتوں کا ازالہ کیا اور کووڈ انیس کے دوران ہندوستان کے ذریعے 120 ملکوں کو اہم دواؤں کی سپلائی کرکے۔ ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں نمایاں رول ادا کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-08-29at4.19.18PM632C.jpeg

ایک ٹوئٹ میں جہاز رانی کی وزیر مملکت آزادانہ چارج اور کیمیکلز وکھادوں کی وزارت میں وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے این پی پی اے کی طرف ادا کیے جارہے اہم رول کو سراہا اور اسے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لئے 29 اگست ایک اہم دنہ ے، کیونکہ این پی پی اے کو لازمی اور زندگی کو بچانے والی دواؤں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی نیت سے قائم کیاگیا تھا۔ این پی پی اے صحت مند ملک کے مقصد کے ساتھ انتھک کام کررہا ہے، جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن تھا۔

این پی پی اے عام آدمی کی کروڑوں روپے کی بچت کرنے میں بھی مدد کررہا ہے۔ این پی پی اے اپنے کام کو انجام دینے کے لئے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال بھی کررہا ہے۔ این پی پی اے دواؤں کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے

1- فارما ساہی دام۔ آپ کے ذریعے ڈیجیٹل انڈیا مشن کو فروغ دے رہا ہے۔

2- فارما جن سمادھان۔ عوامی شکایت کے ازالے کا نظام قوتوں کی شکایتوں کو دور کرنے کے ان کی مدد کرے گا۔

3-فارما مینوفیکررس سے فارما ڈیٹا بینک: آن لائن انفارمیشن کلکشن۔

اس موقع پر دوسازی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا نے بھی کہا کہ این پی پی اے نے اپنی حالیہ کوششوں کے ذریعے قیمتوں کی نگرانی اور تحقیق یونٹوں (پی ایم آر یو) قائم کیا ہے، تاکہ 13 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی بیداری اور نگرانی کو مستحکم کیا جاسکے۔ انہوں نے اس رول کو بھی اجاگر کیا جو این پی پی اے مخصوص معاملات پر بھارت سرکار کے محکموں، وزارتوں کو اہم جانکاری (ان پٹ) دے کر ادا کررہا ہے جو پالیسی سازی اور نفاذ کے لئے فیصلے کرنے میں اہم ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے این پی پی اے کی چیئرمین محترمہ شوبھرا سنگھ نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ این پی پی اے، ڈی پی سی اوز کے دائرے کے مطابق صارفین اور دوا ساز صنعت کے مفادات کے درمیان ایک توازن بنائے رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسے وجود کے 20 سال کے دوران این پی پی اے، این ایل ای ایم ڈرگس کی قیمتیں گھٹنے میں اسٹینٹ لگانے اور حال ہی میں اینٹی کینسر ڈرگس کے ٹریڈ مارجن راشنلایزشن کے ذریعے صحت کی دیھ بھال کے قابل استطاعت نظام کی سہولت فراہم کرکے ایک صحت مند ملک کے وسیع مقصد کی سمت کام کررہا ہے۔ ان سب مذکورہ اقدامات سے ملک بھر میں صارفین کو سالانہ خاطر خواہ بچت ہورہی ہے۔ خصوصاً کووڈ انیس عالمی وبا کے وقت میں۔ این پی پی اے اپنے کنٹرول روم کے ذریعے جو 21 گھنٹے کام کررہا ہے۔ تیزی سے شہریوں، منوفیکرچررس اور مارکیٹ والوں کے معاملات اور مسائل حل کیے ہیں۔

این پی پی اے دواؤں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے 29 اگست 1997 کو تشکیل دیا گیا تھا اور یہ مناسب قیمتوں پر دواؤں کی دستیابی اور رسائی کو یقینی بنانے کی نیت سے بھی قائم کیگایا تھا۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-4913



(Release ID: 1649938) Visitor Counter : 138