صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہر ش وردھن نے کووڈ-19پر وزرا کے گروپ (جی او ایم ) کی بیسویں میٹنگ کی سربراہی کی


ہندستان سب سےکم کووڈشرح اموات والے ممالک میں سے ایک ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر ونود پال نے ہندستان میں ٹیکہ بنانے پر وزرا کے گروپ کو آگاہ کیا

Posted On: 29 AUG 2020 3:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29اگست  2020/ صحت اور خاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں کووڈ-19 پروزرا کے  اعلی سطحی  گروپ  (جی او ایم) کی بیسویں میٹنگ کی صدارت کی۔  اس میٹنگ میں   ان  کے ساتھ وزیر خارجہ جناب     ایس جے شنکر  ، شہری ہوا بازی کے وزیر جناب   ہردیپ ایس پوری، جہاز رانی کے   وزیر مملکت  (آزادنہ چارج) اور کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے وزیر مملکت   جناب منسکھ لال مانڈویہ ،صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت  جناب اشونی کمار چوبے اور داخلی امور کے وزیر مملکت   جناب  نتیا نند رائےموجود تھے۔  نیتی آیوگ کے رکن  (صحت )ڈاکٹر ونود پال  اس میٹنگ میں ورچوئل طریقے سےشامل ہوئے۔

ڈاکٹر ہر ش وردھن نے مرکزی حکومت اور ریاست  /مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کے باہمی تال میل کے ساتھ کی گئی مختلف کوششوں پر  اطمینان کا اظہا ر کیا۔   انہوں نے کہا کہ  31 جولائی کو وزراء کے گروپ کی آخری میٹنگ کے بعد سے ہم نے  اس بیماری سے نمٹنے کے لئے  زبردست کوششیں کی ہیں۔ اس بیماری سے کل 26.4 لاکھ  لوگ پہلےہی  ٹھیک ہوچکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کووڈ شرح اموات اپنی  سب سے کم   سطح پر ہے اور اس سے  ٹھیک ہونے  کی شرح لگاتار بڑھ کر 76.47 فی صد پر پہنچ گئی ہے۔  انہوں نے وزراء کے گروپ کو بتایا کہ  وافرصحت سہولیات کی تشکیل کےساتھ ملک میں بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  کووڈ کے  صرف 0.29 فی صد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، 1.93فی صد مریض آئی سی یو میں ہیں اور صرف 2.8 فی صد مریض آکسیجن پر ہیں۔ ملک بھر میں  ابھی تک   کل 1576 لیبز ہیں جس سے ٹسٹوں کی تعداد میں تیزی آئی ہےاور روزانہ   دس لاکھ   ٹسٹوں کا ہدف  پورا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ   گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 لاکھ سے زیادہ  نمونوں کی جانچ کی گئی  اور اس کے ساتھ ہی  اب تک  کرائے گئے  ٹسٹوں کی تعداد  4 کروڑ کے  آنکڑے کو پار کرگئی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے جی او ایم کو یہ بھی بتایا کہ 338 لاکھ سے زیادہ  این -95 ماسک ، تقریباً 135 لاکھ   پی پی ای اور تقریباً 27 ہزار وینٹی لیٹر ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کو مرکز کے ذریعہ مہیا  کئےگئے ہیں۔  

صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہر ش وردھن نے وزارت صحت کو ارکان پارلیمنٹ  اور ارکان اسمبلی  اجلاس کے لئے   ایس او پی  تیار کرنے کےلئے  ہدایت دی ہے جس میں کووڈ  پروٹوکول  اور کلینیکل  ٹریٹمنٹ کو شامل کرنے کے لئے  کہا گیاہے۔ وزرا کےگروپ میں آنے والے تیوہاروں  کےموسم کے بارے میں  بھی تشویش ظاہر کی  اور تمام   کو کووڈ سےبچنے کے لئے حفاظت اور اس کے  لئے  مناسب  برتاؤ اپنانے کی صلاح دی ہے۔

وزراء کے گروپ کو ملک میں کووڈ -19 کی موجودہ صورتحال کے  بارے میں  معلومات  فراہم کی گئی۔ کووڈ-19 کی عالمی صورتحال  کےمقابلے میں واضح طور پر  دکھایا گیا ہے کہ ہندستان میں فی صد لاکھ کی آبادی پر  کورونا وائرس کے انفیکشن سے  متاثر  مریضوں کی تعداد  کافی کم یعنی 2424 ہے جبکہ اس کی عالمی اوسط 3161 ہے ۔ وہیں ملک میں اس بیماری سے ہونے والی اموات بھی  فی صد لاکھ کی آبادی پر محض 44 ہے جو کافی کم ہے جبکہ  اس کا عالمی اوسط 107.2 ہے۔میٹنگ میں یہ بھی نوٹ کیا  گیاکہ وسائل کی کمی اور گھنی آبادی  کے باوجود،ہندستان میں بروقت لاک ڈاؤن  نافذ کرنے اور صحت سےمتعلق  بنیادی ڈھانچےمیں تیزی سے  اضافےکی وجہ سے  بقیہ دنیا کے مقابلے میں انفیکشن کے معاملے  /دس لاکھ اور موتیں/دس لاکھ کافی کم  رکھنے میں  مدد ملے ہے۔  ملک کی تاریخ میں آج ملک  کے 8 ریاستوں (مہاراشٹر، کرناٹک، آندھراپردیش، تملناڈو، اترپردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ اور تلنگانہ )  نے ملک کے کل  معاملوں کے تقریباً73 فی صد  مریض  ہیں۔ اس کے علاوہ، سات ریاستوں (مہاراشٹر، دہلی، تملناڈو، آندھرپردیش، کرناٹک،  اترپردیش اور مغربی بنگال) میں ملک میں ہوئی   اب تک کی کل اموات کا  81 فی صد حصہ ہے۔ وزراء کے گروپ کو ٹی بی اور کووڈ جانچ ، کووڈ مراکز نے ذیابیطس کےانتظام وغیرہ پر جاری کئے گئے  رہنما خطوط  کے نوٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وزرا کے گروپ کو ان ریاستوں  کے ساتھ کابینہ سکریٹری  کی صدارت میں  ہوئی میٹنگ کے بارے میں بھی بتایا گیا  جس میں انہیں  جانچ کے کام میں  تیزی لاکر اس کی تعداد  بڑھانے کا  مشورہ دیا گیا تھا اور کووڈ-19 کے  پھیلاؤ کو  کم کرنے  اور شرح اموات کو ایک فی صد سے کم سطح پر رکھنے کے اقدام   سجھائے گئے تھے۔

ڈاکٹر سجیت سنگھ، ڈائریکٹر  (ایم سی ڈی سی ) نے آئی ڈی ایس  میں (مربوط   مرض کی نگرانی پروگرام ) نیٹ ورک کےذریعہ وبا کے دوران  ہندستان میں کئے گئے  نگرانی سےمتعلق  کوششوں پر ایک  تفصیلی رپورٹ  پیش کی۔ انہوں نے  مختلف ریاستوں میں آئے  چیلنجوں اور ان سےنمٹنے کے دوران   ملے سبق پر  روشنی ڈالی۔  انہوں نے  کچھ ریاستوں میں  کووڈکے  چوطرفہ پھیلاؤپر روشنی ڈالی اور ان سے نمٹنے کے لئے  کئےگئے  کاموں اور علاج پر تفصیلی   معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے  ملک میں تشویش کی  اہم میدانوں پر  روشنی ڈالی۔ اس میں یہ قابل ذکرہے کہ   ماسک پہننے، ایک دوسرے سے جسمانی  فاصلہ بنائے رکھنے  اور  سانس لینے کے دوران  بڑھتے جانےوالے  عادت و اطوار روکا  ،لوگوں  کے درمیان  مسلسل  بیداری پھیلانے پر  توجہ دینے کی  ضرورت پر زور دیا۔ اس لئے کووڈ کے انتظام میں برتاؤ جاتی  برتاؤ کی تشہیر کےرول  ترجیحات میں شامل ہے۔

 طبی ہنگامی انتظامات منصوبے پر  خصوصی  اختیار حاصل ہوئے۔ گروپ ایک کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر ونود کے پال نے  ہندستان  اور دنیا بر میں کووڈ کے   ٹیکوں کے فروغ  کے عمل میں  وزرا کےگروپ  کو آگاہ کرایا۔  انہوں نےبتایاکہ   دو ہندستانیوں سمیت   29 لوگ  کلینیکل جانچ   (کلینیکل ٹرائل) پر ہیں،  جن میں سے  چھ لوگ  تجربے کے  تیسرے مرحلے میں ہیں۔ بائیوٹیک کا ٹیکہ امیدوار تجربے کے دوسرےمرحلے میں ہیں۔ ہندستانی سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ   تیار کئے گئے آکسفورڈ ٹیکہ امیدوار  پہلے سے ہی  مہاراشٹر اور کچھ دیگر  ریاستوں میں  تجربے کے  تیسرے مرحلے میں ہیں۔ ڈاکٹر پال نے کووڈ 19 کے لئے  ٹیکہ دینے پر بنے   نیشنل ایکسپرٹ گروپ  کے ذریعہ کی گئی  ترقی کے بارے میں بھی  وزرا کے گروپ کو  آگاہ کیا۔  قومی ایکسپرٹ گروپ کو ٹیکہ کے فروغ  کے لئے  سہولت مہیا کرنے کا کام  دیا گیا ہے جس میں ٹیکہ کا تجربہ کرانے سمیت   مالی فنڈ، رسک، منجمنٹ، ممکنہ  مستفدین اور ان کے سلسلہ کی  ترتیب کا  انتخاب ، چلانے کا اندازہ لگانا،  اسکیل اپ، ڈیجیٹل نظام،  مستفدین کے زمرے کا انتخاب کرنے کے لئے ضوابط اور اصولوں کی تعریف کرنا یا متعارف کرانا اور ٹیکے کے  چننے کے لئے سائنسی بنیاد پر طے کرنا شامل ہے۔ ایکسپرٹ گروپ کی  اب تک  تین میٹنگیں ہوچکی ہیں۔

صحت کےسکریٹری جناب راجیش بھوشن نے  وبا کے دوران  ذہنی صحت کے لئے  صحت کی وزارت کے ذریعہ  کی گئی کوششوں سے  وزرا کے گروپ کو   آگاہ کرایا۔   انہوں نے یہ بھی کہا   کہ مرکزی حکومت   ان ریاستوں کے   ساتھ سیدھے رابطے میں ہے،  جہاں  کووڈ بیماری   تیزی سے پھیلے  اور جہاں   شرح اموات زیادہ  ہے۔ ایسی ریاستوں کو  مرکز کی جانب سے   ان اقدامات کو  اپنانےکی ہدایت دی گئی ہے   جن کے نتیجے میں  زندگی کو بچایا جاسکتا ہے اور بیماری سے  ٹھیک ہونے والوں کی  تعداد بھی  تیزی سےبڑھے گی۔

اس میٹنگ میں ورچوئل میڈیاکے ذریعہ جناب روی کپور، سکریٹری (کپڑا)  جناب   امیتابھ کانت، سی ای او ، نیتی آیوگ، ڈاکٹر بلرام بھارگو، ڈی جی  (آئی سی ایم آر) ،  جناب  امت یادو  ، ڈائریکٹر جنرل   ، بیرونی تجارت(ڈی جی ایف ٹی)،  جناب  انل ملک، ایڈیشنل سکریٹری  ،( وزارت داخلہ)، ایڈیشنل سکریٹری  بیرونی   امور کی وزارت اور آئی ٹی بی  صدر دفتر کے نمائندگان سمیت  دیگر  سینئر سرکاری    افسران نے  حصہ لیا۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4908


(Release ID: 1649706) Visitor Counter : 215