بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مقامی پیداوار کو بڑے پیمانے پر فروخت؛ کے وی آئی سی کو آئی ٹی بی پی سے 1200 کوئنٹل سرسوں کے تیل کا پہلا آرڈر ملا

Posted On: 28 AUG 2020 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 اگست ، 2020  / کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی کو بھارت تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کی طرف سے 1.73 کروڑ روپے مالیت کے کچی گھنی کے 1200 کوینٹل سرسوں کے تیل کی سپلائی کا آرڈر ملا ہے۔ یہ پرچیز آرڈر کے وی آئی سی اور آئی ٹی بی پی کے درمیان 31 جولائی کو مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کے کچھ ہفتے بعد ملا ہے، جو آتم نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل کی وزیراعظم کی اپیل کے عین مطابق ہے۔

ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے یہ کہتے ہوئے کے وی آئی سی کی کوششوں کی تعریف کی ہے کہ اس سے مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی ہوگی اور دیہی صنعتوں میں سرگرم لاکھوں لوگ بااختیار بنیں گے۔

کے وی آئی سی نے کہا کہ اس آرڈر سے ان کھادی اداروں میں روزگار کے اضافی موقع پیدا ہوں گے جو اعلیٰ درجے کا کچی گھنی کا سرسوں کا تیل تیار کر رہے ہیں۔ کے وی آئی سی نے کھادی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تین سفٹوں میں کام کریں تاکہ یہ سپلائی 30 دن کی  مقررہ مدت میں دے دی جائے۔

یہ پیش رفت وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی نیم فوجی دستوں کو دی گئی ہدایات کے تناظر میں ہوئی ہے کہ وہ آتم نربھر بھارت ابھیان کو حمایت دینے کے لیے مقامی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کریں ۔ جناب امت شاہ نے یہ لازمی قرار دیا کہ ملک ہی میں تیار کی گئی مصنوعات کو پورے بھارت میں سی اے پی ایف کے کینٹینوں کے ذریعے  فروخت کیا جائے ۔

آئی ٹی بی پی ایک مرکزی ایجنسی ہے اسے سبھی نیم فوجی دستوں کی طرف سے خریداری کے لیے وزارت داخلہ نے مقرر کیا ہوا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونئے کمار سکسینا نے یہ کہتے ہوئے  پرچیز آرڈر کا خیرمقدم کیا ہے کہ یہ ہماری دیہی صنعتوں کو مستحکم کرنے  اور مقامی کاریگروں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

کے وی آئی سی اور آئی ٹی بی پی نے ایک سال کی مدت کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کی مدت بعد میں بڑھا دی جائے گی۔ اگلی پیداوار سوتی دریاں، کمبل، پلنگ کی چادریں، تکیے کے غلاف، اچار، شہد ، پاپڑ اور کاسمیٹکس وغیرہ ہیں۔ تیل اور دری کی مجموعی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔08۔28

U – 4879


(Release ID: 1649434) Visitor Counter : 215