کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تعاون واشتراک اور عزم بھارت اور آسیان ملکوں کے درمیان کلیدی شراکت داری کی رہنمائی کریں گے:پیوش گوئل


بھارت نے خود کو مشکل دور میں دنیا کو بھروسے مند شراکت دار کے طور پر ثابت کیا ہے: گوئل

Posted On: 27 AUG 2020 4:33PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ 3سی یعنی تعاون واشتراک اور عزم بھارت اور آسیان ملکوں کے درمیان کلیدی شراکت داری کی رہنمائی کریں گے۔ آسیان- انڈیا بزنس کونسل کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ کووڈ انیس عالمی وبا کے دور نے بھارت کو ایک منفرد اور انوکھا موقع فراہم کیا ہے اور اس نے خود کو دنیا کے سامنے ایک بھروسے مند شراکت دار کے طور پر پیش کیا  اور ثابت کیا ہے۔ جناب گوئل نے آسیان خطے کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ جسے انہوں نے گہرا اور قیمتی ساجھیدار اور ترقی میں تعاون دینے والا بتایا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اتم نربھر بھارت ایک کفیل ملک کی طرف اشارہ کرتا ہے جو مساوی اور غیر جانبدارانہ شرطوں پر طاقت اور خود اعتمادی سے دنیا کے ساتھ جڑنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسیان مختلف وجوہات کی بنا پر پوری طرح تجارتی صلاحیت کو نہیں بڑھاپائے ہیں، لیکن اب وقت ہے کہ تجارت کو وسعت دی جائے۔ سبھی متعلقہ ممالک اور تاجروں کی تشویش کو دور کیا جائے اور اختلافات کو سلجھانے کے لئے میٹرکس کھولی جائے۔

انہوں نے تاجروں کے توسط سے آسیان کے لئے بھارت کی دوستی اور ساجھیداری بڑھایاگیا ہے تاکہ دونوں شراکت دار ایک ساتھ کامیاب ہوں، محفوظ مستقبل کے ساتھ ساتھ ایک ساتھ کام کرسکیں اور خوشحالی حاصل کرسکیں اور 300 ارب ڈالر کی تجارت کا نشانہ حاصل کرسکیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ بزنس کونسل کی میٹنگ ایک اچھا فورم ہے، جہاں ایک دوسرے کی تشویش پر بحث کی جاسکتی ہے اور بہترین طور طریقے اور ایک دوسرے کے خیالات معلوم کیے جاسکتے ہیں اور مسائل کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ عالمی وبا کے ابتدائی دنوں میں ہندوستان کووڈ انیس سے نمٹنے کے لئے اپنی ضرورتوں کے واسطے دنیا کے سامنے گیا، لیکن بہت زیادہ کھینچاؤ دیکھنے کو نہیں ملا، کیونکہ ہر کوئی اپنی ضرورتوں کے مطابق چل رہا تھا، لیکن دوسری طرف بھارت نے دوائیاں فراہم کرنے کی صلاحیت کے ساتھ دنیا کے لئے فارمیسی کےطور پر کام کیا۔ ہم نے دنیا کے 150 سے زیادہ ملکوں میں خاص طور سے کم ترقی یافتہ ملکوں کے لئے دنیا کے ہر حصے میں دواؤں کی سپلائی کی۔ شروع میں بندشیں لگائی گئیں تھیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے نیک ارادے کے ساتھ کہ غریب ملک دواؤں سے محروم نہ رہیں۔ اس سب سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت ایک لچیلا ملک ہے۔ ایک قابل بھروسہ ساتھی اور حقیقت میں ایک دوست ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان نے پی پی ای، ماسک بنانے کی مناسب صلاحیت حاصل کی ہے اور ہماری جانچ کی صلاحیت جو ایک ہزار سے کم تھی، وہ ہر روز لگ بھگ دس لاکھ ہوگئی ہے۔ ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں خود کفیل بن رہے ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ اس مدت کے دوران بھارتی شہریوں نے سوشل ڈسٹینسنگ (دو گز کی دوری) کو بنائے رکھنے کے لئے اپنے عزم اور حساسیت کو فروغ دیا، تاکہ صفائی ستھرائی پر مناسب توجہ دینے کے لئے ہر وقت ماسک پہننا اور نزدیکی کا دھیان رکھا ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے لچکدار رویے، مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت اور اس کی اجتماعی کوششوں سے یہ یقینی ہوسکا کہ ہم زندگی اور روزی روٹی کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگیوں کو بچانے کے لئے سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کیا اور پھر لوگوں کی روزی روٹی کا خیال رکھتے ہوئے فوراً ان لاک کو یقینی بنایا۔

 

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-4853



(Release ID: 1649109) Visitor Counter : 182