ارضیاتی سائنس کی وزارت

کل ہند سطح پر شدید موسم کی وارننگ


مشرقی مدھیہ پردیش ، وِدربھ اور چھتیس گڑھ میں بھاری سے شدید بارش اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان
جموں و کشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان ، مظفر آباد ، ہماچل پردیش ، اترا کھنڈ ، شمالی پنجاب ، اترپردیش ، جھارکھنڈ ، آسام اور میگھالیہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور یَنم ، رائل سیما ، تمل ناڈو ، پڈو چری ، کرائکل اور اڈیشہ میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان

Posted On: 27 AUG 2020 2:28PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،27 اگست /

  • جنوب مغربی جھارکھند اور اُس کے آس پاس  کے علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بنا ہوا ہے ۔  قوی امید ہے کہ یہ  مغرب  - شمال مغرب  کی جانب بڑھے گا اور شمالی چھتیس گڑھ ، شمالی مدھیہ پردیش اور جنوب اتر پردیش کی جانب بڑھ  رفتہ  رفتہ   تین دن میں کمزور پڑ جائے گا ۔
  • مانسون کا  مغربی  کنارہ  ہمالیہ کی  ترائی    میں گامزن ہے ، جب کہ مشرقی  حصہ جنوب میں  اپنی معمول کی پوزیشن پر ہے ۔ امید ہے کہ مغربی حصہ  کل جنوب مغرب   کی جانب بڑھے گا اور مزید  دو دن تک معمول کی پوزیشن پر رہے گا  اور اس کے 4 – 5 دن بعد ہمالیہ کی ترائی میں شمال کی جانب  بڑھ جائے گا ۔
  • اس کے علاوہ ،  بحیرۂ ہند سے  چلنے والی  جنوب مغربی  کم سطح کی ہوا  اور  خلیجِ بنگال سے مشرق کی جانب ہوا  شمال مغربی  بھارت کے میدانی علاقوں میں پہنچے گی اور دو دن تک جاری رہے گی ۔
  • مذکورہ بالا نظام کے اثر کے  تحت  :

( الف ) مشرقی مدھیہ پردیش پر  27  اور 28 تاریخ کو  اور چھتیس گڑھ اور ودربھ میں 27 اگست ، 2020 ء کو دور دور تک  بارش ہونے اور  کہیں کہیں انتہائی  شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔

( ب ) اترا کھنڈ اور  مغربی اتر پردیش میں  31 تاریخ تک  ، پنجاب میں 27 اور 28 تاریخ کو   ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں  28 اور 29 تاریخ کو  ، مغربی راجستھان میں  29 سے 31 اگست تک   اور مشرقی  راجستھان  میں 28 سے 31  اگست  ، 2020 ء تک  دور دور تک بارش ہونے اور کہیں کہیں  شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔  مشرقی راجستھان میں 29 اور 30 اگست ، 2020 ء کو کہیں کہیں شدید اور انتہائی شدید بارش ہونے کی امید ہے ۔ 

پیش گوئی :

( دوپہر )

  1. اگست   ( پہلا دن ) :
  • مشرقی مدھیہ پردیش ، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں  بھاری سے بہت بھاری بارش اور   کہیں کہیں  انتہائی شدید بارش کا امکان  : تلنگانہ اور مغربی  مدھیہ پردیش میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا  ، جب کہ  جموں و کشمیر   ، لداخ  ، گلگت بلتستان ،  مظفر آباد ، ہماچل پردیش   ، اترا  کھنڈ   ،  شمالی پنجاب   ، اتر پردیش  ،  جھار کھنڈ ، آسام  اور میگھالیہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور یَنم ، رائل سیما   ، تمل ناڈو ، پڈو چیری اور کرائکل  اور اڈیشہ  میں  کہیں کہیں بھاری بارش  ہو سکتی ہے ۔
  • جموں و کشمیر  ، لداخ  ، گلگت بلتستان ، مظفر آباد ، ہماچل پردیش    ، اترا کھنڈ   ، پنجاب   ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ ، دلّی ، اتر پردیش   ، مشرقی راجستھان  ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ،  گنگا  کی ترائی کا مغربی  بنگال ، آسام   ، میگھالیہ   ، ناگا لینڈ   ، منی پور  ، میزورم   اور تری پورہ  ، ساحلی آندھرا پردیش اور یَنم  ، رائل سیما اور تمل ناڈو  ، پڈو چیری اور کرائکل میں  کہیں کہیں  گرج چمک کے ساتھ  معتدل بارش ہو سکتی ہے ۔
  • جنوب مغرب اور  مغرب وسطی بحیرۂ ہند   میں  تیز ہواؤں   ( 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار  ) کے چلنے کی امید ہے ، جب کہ  شمالی خلیجِ بنگال اور اڈیشہ کے ساحلی علاقے   ، مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں  تیز ہوا   ( 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ) چلنے کا امکان ہے ۔  شمال مشرقی  بحیرۂ ہند میں   جھکڑ کے ساتھ ہوا چلنے  ( 45 سے 55 کلو میٹر گھنٹہ کی رفتار سے ) چلنے کا امکان ہے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اِن علاقوں میں  سمندر میں نہ جائیں ۔

 

  1. اگست  ( دوسرا دن ) :
  • مشرقی مدھیہ پردیش    میں  کہیں کہیں  بھاری سے شدید  بارش ہو سکتی ہے   : مغربی مدھیہ پردیش  ، ودربھ اور چھتیس گڑھ   میں  کہیں کہیں بہت بھاری  بارش کا امکان  ہے  ، جب کہ اتراکھنڈ  ، پنجا ب  ، ہریانہ  ، چنڈی گڑھ  ، دلّی   ، اتر پردیش   ، مشرقی راجستھان  ، اروناچل پردیش  ، آسام  ، میگھالیہ   ، گجرات ، کونکن اور گوا   اور تلنگانہ   میں  بھاری بارش کا امکان ہے ۔
  • جموں و کشمیر ، لداخ  ، گلگت  بلتستان ، مظفر آباد  ، ہماچل پردیش ،  اترا کھنڈ  ، پنجاب  ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ ، دلّی ، اتر پردیش ، مشرقی راجستھان ، مدھیہ پردیش  ، چھتیس گڑھ  ، اروناچل پردیش ، آسام ، میگھالیہ  ، ناگا لینڈ  ، منی پور  ، میزورم  اور تری پورہ میں  معتدل اور  شدید  گرج چمک کے ساتھ  بارش ہونے کا امکان ہے ۔
  • جنوب مغربی بحیرۂ ہند میں تیز ہوا  چلنے کا امکان ہے ( 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ) ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں سمندر میں  نہ جائیں ۔

 

  1. اگست ( تیسرا دن ) :
  • مشرقی راجستھان  ، مغربی مدھیہ پردیش  ، گجرات  ،  کونکن اور گوا   میں  کہیں کہیں  بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے ، جب کہ اترا کھنڈ ، مغربی اتر پردیش   ، مشرقی مدھیہ پردیش  ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ   اور دلّی   میں بھاری  بارش ہو سکتی ہے ۔  مغربی راجستھان اور مدھیہ  مہاراشٹر  کے گھاٹ کے علاقوں میں  بھی  کہیں کہیں بھاری بارش کا امکان ہے ۔
  • راجستھان  ، جھار کھنڈ ، آسام  اور میگھالیہ ، ناگا لینڈ ، منی پور  ، میزورم  ، تری پورہ  اور اندرونی کرناٹک   میں  گرج چمک کے ساتھ   بارش ہونے کا امکان ہے ۔
  • جنوبی مغربی بحیرۂ ہند  میں  تیز  ہواؤں کے چلنے  کا امکان ہے ( 45 سے 55 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے ) ، جب کہ گجرات کےساحل پر بھی تیز رفتار ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سمندر  میں نہ جائیں ۔
  1. اگست ( چوتھا دن ) :
  • مشرقی راجستھان اور سو  راشٹر اور کَچھ  میں کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری  بارش ہو سکتی ہے   ، جب کہ  اترا کھنڈ ، مغربی اتر پردیش ، مغربی راجستھان ، مغربی مدھیہ پردیش   ، ہمالیائی ترائی والا مغربی بنگال اور سکم ، گجرات ، تمل ناڈو ، پڈو چیری ، کرائکل ، کیرالہ اور ماہے میں   کہیں کہیں بھاری بارش کا امکان ہے ۔
  • راجستھان ، جھار کھنڈ ، اندرونی کرناٹک ، تمل ناڈو ، پڈو چیری  اور کرائکل   اور کیرالہ و ماہی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔
  • جنوب مغربی بحیرۂ عرب میں   45 سے 55  کلو میٹر فی  گھنٹہ  کی رفتار سے    ہوائیں چلیں گی ، جب کہ گجرات کے ساحل پر  تیز جھکڑ کے ساتھ ہوا چلنے کا امکان ہے ۔  ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں ۔

 31 اگست  ( پانچواں دن ) :

  • اترا کھنڈ ، اتر  پردیش   ، راجستھان ، بہار ، مغربی بنگال ، سکم  ، آسام ، میگھالیہ  ، تمل ناڈو ، پڈو چیری  ، کرائکل  ، کیرالہ اور ماہے   میں  کہیں کہیں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔
  • راجستھان ، جھار کھنڈ ، تمل ناڈو ، پڈو چیری ، کرائکل  ، کیرالہ اور ماہے میں  کہیں کہیں  زبردست گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
  • جنوب مغربی بحیرۂ ہند   میں  45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی امید ہے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس علاقے میں نہ جائیں ۔

 

27 اور 28 اگست کو مشرقی مدھیہ پردیش اور ودربھ میں  ، جب کہ 27 اگست کو چھتیس گڑھ میں  بھاری بارش   سے  اثر پڑنے کا امکان ہے  ۔

  • مذکورہ بالا  شہری علاقوں میں  سڑکوں   اور نشیبی علاقوں میں  پانی بھرنے  کا  امکان ہے ۔
  •  بھاری بارش کی وجہ سے کہیں کہیں  زیادہ فاصلے  پر نظر آنے میں کمی آ سکتی ہے ۔
  • سڑکوں پر  پانی بھرنے کی وجہ سے بڑے شہروں میں  ٹریفک میں خلل  پڑ سکتا ہے ۔
  • کچی سڑکوں کو   کچھ نقصان  پہنچ سکتا  ہے ۔
  • کمزور ڈھانچوں کو   نقصان پہنچنے  کا امکان ہے ۔
  • مٹی کے تودے  کھسک سکتے  ہیں ۔
  •  پانی بھرنے سے  کچھ علاقوں میں کھڑی فصلوں اور   باغوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ 
  • بارش کی وجہ سے دریاؤں کے طاس کے علاقوں میں سیلاب  کی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ ( سیلاب سے متعلق جانکاری کے لئے  مرکزی آبی کمیشن   کی ویب سائٹ   http://www.cwc.gov.in/   پر رجوع کریں ۔
  • خصوصی ضلع کے حساب سے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے بھارتی  محکمۂ موسمیات  کے ریاستی    موسمیاتی مرکز   اور ویب سائٹ  http://mausam.imd.gov.in/imd_latest/contents/departmentalweb.php   اور    http://mausam.imd.gov.in/  پر رجوع کریں ۔

مجوزہ کارروائی کی سفارش

  • اپنی منزل  کے لئے روانہ ہونے سے پہلے اپنے روٹ پر  ٹریفک  کی بھیڑ بھاڑ کو چیک کریں ۔
  • اسی سلسلے میں جاری  ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں ۔
  • ایسے علاقوں میں  جانے سے گریز کریں ، جہاں اکثر پانی  بھرنے کی شکایت ہوتی ہے ۔
  •  کمزور عمارت میں ٹھہرنے سے گریز کریں ۔

27 اگست کو  مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل پر  متوقع اثرات     :

  • سمندر کی صورتِ حال بہت خراب  رہے گی ۔
  • 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی ۔

مجوزہ کارروائی

  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا  جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں ۔

 

تازہ جانکاری کے لئے  ویب سائٹ www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in   اور  www.mausam.imd.gov.in   پر رجوع کریں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  4846

 


(Release ID: 1649064)