زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کسی بھی متاثر ہ علاقہ میں کسی پتنگے یا بالغ ٹڈی کو نہیں دیکھا گیا
خوراک اور زراعتی تنظیموں کے ٹڈی سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ہند-پاک موسم گرما افزائش نسل علاقے میں جھنڈ کے رہنے کا خطرہ کم و بیش تھم گیا ہے
Posted On:
26 AUG 2020 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26اگست 2020/ ٹڈی سرکل دفاتر(ایل سی او) کے ذریعہ 11 اپریل 2020 سے لے کر 25 اگست 2020 تک راجستھان ، مدھیہ پردیش ، پنجاب، گجرات ،اترپردیش اور ہریانہ میں 2 لاکھ 79 ہزار 66ہیکٹر علاقے میں کنٹرول مہم چلائی گئی ہے۔ اسی طرح ریاستی حکومتوں کے ذریعہ25 اگست 2020 تک راجستھان ، مدھیہ پردیش، پنجاب ،گجرات،اترپردیش ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ ، اتراکھنڈ اور بہار میں 2 لاکھ 87 ہزار 374 ہیکٹر علاقے میں کنٹرول مہم چلائی گئی ہیں۔
کل کسی بھی متاثرہ علاقہ میں کسی پتنگے (ہاپر) یا بالغ ٹڈی کو نہیں دیکھا گیا۔ حالانکہ راجستھان اور گجرات میں بڑی تعداد میں ملازمین وافر گاڑیوں، اور چھڑکاؤ (اسپرے) آلات کے ساتھ تلاشی اور کنٹرول کے لئے پوری طرح سے مستعد ہیں۔ ٹڈی سرکل کے دفاتر (ایل سی او) کے ذریعہ آج (26 اگست 2020) گہری تلاشی مہم جاری ہے، تاکہ ٹڈی دل، اگرکوئی بھی ہو، کا پتہ لگاکر اسے ختم کیا جاسکے۔
خوراک اور زراعتی تنظیموں کے 24 اگست، 2020 کے ٹڈی سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق بھارت-پاک موسم گرما افزائش نسل علاقوں میں جھنڈ کے رہنے کا خطرہ کم و بیش رک گیا ہے۔ جنوب مغربی ایشیائی ممالک (افغانستان۔، بھارت، ایران اور پاکستان ) ریگستانی ٹڈی پر ہفتہ وار ورچوئل میٹنگ خوراک اور زراعتی تنظیموں (ایف اے او)کے ذریعہ منعقد کی جارہی ہے۔ جنوب مغربی ایشیائی ممالک کے تکنیکی افسران کی 23 ورچوئل میٹنگیں اب تک منعقد کی گئی ہیں۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4831
(Release ID: 1648909)
Visitor Counter : 170