وزارت خزانہ

حکومت ہند اور اے آئی آئی بی نے ممبئی میں مضافاتی ریلوے نظام کی نیٹ ورک صلاحیت، سروس کوالٹی اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے 500ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 24 AUG 2020 5:19PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند ، مہاراشٹر کی سرکار، ممبئی ریلوے وکاس کارپوریشن اور ایشیائی بنیادی ڈھانچے سرمایہ کاری بینک(اے آئی آئی بی) نے ممبئی میں مضافاتی ریلوے نظام کی نیٹ ورک صلاحیت، سروس کوالٹی اور تحفظ کو فروغ دینے کی غرض سے500 ملین ڈالر ممبئی مضافاتی نقل وحمل پروجیکٹ۔ III کے لئے  قرضے کےمعاہدے پر دستخط کئے۔

توقع ہے کہ اس  پروجیکٹ خطے میں نیٹ ورک صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔جبکہ سفر کی مدت میں کمی ہوگی اور صارفین کے جان لیوا حادثات میں بھی کمی آئے گی۔ تخمینہ کے مطابق  پروجیکٹ میں ابتدائی مستفیدین میں سے 22 فیصد خواتین مسافر ہے۔جنہیں بہتر تحفظ  اور کوالٹی سروس کافائدہ حاصل ہوگا۔

اس قرضے کے معاہدے پر حکومت ہند کی طرف سے وزارت مالیات نے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری شری سمیر کمار گھرے ،مہاراشٹر سرکار کی طرف سے چیف سکریٹری جناب سنجے کمار،ممبئی ریلوے وکاس کارپوریشن کی جانب سے چیف منیجنگ ڈائریکٹر جناب آر ایس کھورانہ اور اے آئی آئی بی کی جانب سے سرمایہ کاری کارپوریشنز کے( کارگزار) ڈائریکٹر جنرل جناب رجت مشرا نے دستخط کئے۔

 جناب گھرے نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے سڑک پر مبنی نقل وحمل کے مقابلے میں  تیز تر، زیادہ قابل بھروسہ اور اعلی معیار کی ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرکے ممبئی کے مضافاتی ریلوے نظام کے مسافروں کی نقل وحمل، سروس کوالٹی اور تحفظ میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔اس سے بے جا مداخلت کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو  متعارف کراکے مسافروں اور عوام الناس کوتحفظ جات کے براہ راست فوائد حاصل ہوسکیں گے۔

ممبئی میٹرو پولیٹن خطے( ایم ایم آر) کی آباد ی22.8 ملین( 2011)ہے اور یہ ہندوستان میں سب سے زیادہ آبادی والا میٹرو پولٹین خطہ ہے نیز توقع ہے کہ یہ بڑھ کر 2031 میں 29.3 ملین اور2041 میں 32.1 ملین تک ہوجائے گی۔آبادی میں اضافہ کا سبب ممبئی کے مضافات میں توسیع ہے جس کی وجہ سے مہاراشٹر سرکارایک جامع شہری اور بنیادی ڈھانچے کی  ایسی منصوبہ بندی کرنے پر مجبور ہے جس سے اقتصادی سرگرمیوں اور نقل وحمل کے  درمیان  توازن  برقرار رہے اورساتھ ساتھ  بہترماحولیاتی اور سماجی نتائج  سامنے آئیں۔

ممبئی کے صارفین میں سے تقریباً 86 فیصد سرکاری نقل وحمل پر انحصار کرتے ہیں۔ البتہ سفر کے بڑھتے ہوئے مطالبہ کے ساتھ سفری سہولیات کی متوازن  فراہمی نہیں رہی۔ممبئی مضافاتی ریلوے نیٹ ورک جو ہر قسم کے موٹورائزڈ سفر میں سے تہائی ( فی کلو میٹر 78 فیصد یا  ہر روز 80 لاکھ مسافر)کا بوجھ  اٹھاتا ہے اور اس میں ہر سال تین فیصد کااضافہ ہورہا ہے۔یہ ہی نہیں بلکہ یہ نیٹ ورک دنیا میں سب سے ز یادہ بھیڑ والا نیٹ ورک ہے۔ صارفین کا تجربہ اس وقت اور بھی تلخ ہوجاتا ہے جب انہیں سفر کےغیر آرام دہ ڈبے اور کم معیاری اسٹیشن اور ان تک مشکل رسائی کے ساتھ ساتھ تحفظ سے متعلق سنگین تشویش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ممبئی مضافاتی ریلوے نیٹ ورک میں سال 2002۔2012 کے درمیان36152 سے زیادہ اموات سامنے آئی( ہر روز اوسطاً 9.9 اموات)جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 36688 رہی۔ ان حادثات اور اموات کی ایک اہم وجہ اسٹیشنوں پر یا اسٹیشنوں کے درمیان غیرقانونی طور پر صارفین کا داخل ہونا ہے۔دوسری طرف اس کی ایک وجہ اسٹیشنوں پر اور ریل کے ڈبوں میں ضرورت سے بہت زیادہ بھیڑ کاہوناہے۔

اے آئی آئی بی کے نائب صدر ڈی جے پانڈین نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے ہمارے رکن ممالک کو حمایت فراہم کرنے میں ایک اور اہم قدم ہے جو کہ وہ نقل وحمل کی بہتر صلاحیت فراہم کرنے کی اپنی کوششوں نیز نقل وحمل کی راہ میں حائل روکاوٹوں کو دور کرکے لاکھوں ممبئی واسیوں کو روزمرہ کے سفر کے لئے بہتر تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹرانسپورٹ شعبے کی حکمت عملی کے ساتھ  ہی ممبئی کا مضافاتی نقل وحمل پروجیکٹ۔III بھی کاربن کے دھویں کو زیادہ کاربن پیدا کرنے والی سڑک ٹرانسپورٹ سے بدل کر زیادہ آرام دہ اور موثر ریل پر مبنی نقل وحمل کی جانب توجہ مبذول کروانے میں کامیاب رہے گا۔ اس کے علاوہ خواتین مسافروں کو بہتر تحفظ اور سروس کی کوالٹی سے فائدہ پہنچے گا۔

 اس پروجیکٹ کی مجموعی تخمینہ لاگت 997 ملین ڈالر ہے اس میں سے 500 ملین ڈالر اے آئی آئی بی فراہم کرے گی۔ جب کہ 310 ملین ڈالر مہاراشٹر سرکار کے ذریعہ اور 187 ملین ڈالر ریلوے کی وزارت کے ذریعہ فراہم کیاجائے گا۔ اے آئی آئی بی کی طرف سے 500 ملین ڈالر  کے اس  قرضے میں پانچ سال کاچھوٹ کی مدت بھی ہے اور یہ تیس سال میں ادا کرنا ہوگا۔

****

( م ن ۔ا ع ۔رض)

U-4792



(Release ID: 1648428) Visitor Counter : 182