ریلوے کی وزارت

سی ایس ایم اٹی ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو


آئی آر ایس ڈی سی نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (ممبئی) کی پی پی پی کی بنیاد پر تعمیر نو کے لئے درخواست برائے اہلیت (آر ایف کیو) 20 اگست 2020 کو شائع کی گئی این آئی ٹی کے ذریعہ طلب کی ہے

آر ایف کیو دستاویز http://irsdc.enivida.com/ پر دستیاب ہیں

Posted On: 24 AUG 2020 3:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24  اگست 2020،      چھترپتی  شیواجی مہاراج  ٹرمنس (ممبئی)  ریلوے اسٹیشن  کی پی پی پی  موڈ میں تعمیر نو کے لئے سرکاری نجی  شراکت داری کا جائزہ لینے والی کمیٹی  (پی پی پی اے سی)  کی اصولی طور پر منظوری کے بعد  ، آئی آر ایس ڈی سی نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (ممبئی)  کی  پی پی پی کی بنیاد پر  تعمیر نو کے لئے  درخواست برائے اہلیت  (آر ایف کیو) 20 اگست 2020 کو شائع  کی گئی این آئی ٹی کے ذریعہ طلب کی ہے۔ آر ایف کیو دستاویز  http://irsdc.enivida.com/ پر دستیاب ہیں۔ قبل از ٹینڈر کانفرنس 22 ستمبر 2020 کو  منعقد کی جائے گی۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر 2020 ہے۔

اہلیت کا معیار پورا کرنے والے  درخواست دہندگان  کی  پہلے مرحلے میں شرکت کے لئے  چنیدہ فہرست تیار کی جائے گی۔  ٹینڈر کا پورا عمل  دو مرحلوں پر مشتمل ہے، جن  میں آر ایف کیو اور   آریف پی شامل ہیں۔  آر ایف پی مرحلے میں منتخبہ ٹینڈر دہندہ کو ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو اور  آس پاس کی ریلوے کی  زمین   پر  کمرشل تعمیر کے لئے  60 سال تک  اور  چنندہ پلاٹوں پر  رہائشی تعمیر  کے لئے 99 سال تک  پٹے کی بنیاد پر  تعمیر نو کا کام کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی  60 سال کے لئے  رعایتی بنیاد پر  اسٹیشن کو چلانے اور اس کے رکھ رکھاؤ کا کام بھی کرنا ہوگا۔ مراعات  یافتہ  کے لئے  یوزرس چارج   مسلسل آمدنی کا ایک اور ذریعہ ہوگا جو کہ اسٹیشن کے  شروع کئے جانے کی تاریخ (سی او ڈی) کے فوراً بعد دستیاب ہوگی۔

 اس کے لئے منصوبہ فرانس کے  میسرز  اے آر ای پی نے   تیار کیا ہے اور  وقتاً فوقتاً مختلف متعلقین سے بات چیت کی گئی ہے۔ اسٹیشن کی تعمیر نو کی لاگت  دیگر اختراجات سمیت  1642 کروڑ روپے ہے۔ تعمیر نو کے لئے سرمایہ کاری کا موقع پ ڈی بی ایف او ٹی (ڈیزائن، تعمیر، فائننس، آپریٹ اور ٹرانسفر) کی بنیاد پر  کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

پی پی پی پروجیکٹوں کے لئے حکومت ہند کے رہنما خطوط کے مطابق پی پی پی اے سی  وزارت خزانہ ، وزارت قانون، نیتی آیوگ ، ریلوے کی وزارت وغیرہ  کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

اہلیت  کا معیار  مالی اہلیت  کے مطابق  آر ایس کیو مرحلے میں  گزشتہ مالی سال   کے خاتمے تک  821 کروڑ روپے کی مجموعی حیثیت/ اے سی آئی  ہوگا۔

مسافروں کو  بہتر خدمات اور سہولتیں فراہم کرانے کے لئے  مراعات یافتہ  کو ریلوے  اسٹیشن  60 سال کے لئے لائسنس دیا جائے گا۔

زمین کے استعمال میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ ماحولیات اور جنگلات کی وزارت سے  پہلے سے ماحولیات کی کوئی کلیئرینس کی ضرورت نہیں ہے۔

متبادل  سرمایہ کاری فنڈ  (اے آئی ایف) یا  غیر ملکی سرمایہ کاری فنڈ (ایف آئی ایف) بھی  ٹینڈر میں شرکت کرسکتے ہیں اور  اہلیت کے معیار پورے کرنے والے تمام درخواست دہندگان کو  آر ایف پی کے مرحلے میں   قیمت کی بولی جمع کرانی ہوگی یعنی آر ایف پی مرحلے  کے لئے  چنیدہ فہرست تیار کرنے کے لئے کوئی زیادہ سے زیادہ حد نہیں  ہے۔

حالیہ اپ ڈیٹس کے لئے  ٹوئٹر (@irsdcinfo)، فیس بک (facebook.com/IRSDC) اور لنکڈ ان (linkedin.com/company/ indian-railway-stations-development-corporation-limited) پر  آئی آر ایس ڈی سی سوشل میڈیا ہینڈل کو فولو کریں ۔ ہماری ویب سائٹ irdc.in   دیکھیں۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4777

                          



(Release ID: 1648289) Visitor Counter : 186