بھارتی چناؤ کمیشن

ڈ ی لمیٹیشن کمیشن کے لئے نئے دفتر کا افتتاح

Posted On: 24 AUG 2020 3:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24  اگست 2020، ڈی لمیٹیشن کمیشن کے لئے  نئے دفتر کا افتتاح آج ڈی لمیٹیشن کمیشن کی  چیئر پرسن جسٹس محترمہ رنجنا ڈیسائی نے کیا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ ، الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا، الیکشن کمشنر اور ڈی لمیٹیشن کمیشن کے رکن  جناب سشیل چندرا   بھی موجود تھے۔ یہ نیا دفتر یہ   دفتر ہوٹل اشوک کی تیسری منزل پر واقع ہے۔ اس دفتر میں  ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولتوں کے ساتھ  ایک کانفرنس ہال سمیت  ضروری جگہ موجودہ ہے۔

ڈی لمیٹیشن کمیشن پہلے مارچ 2020 سے  کام  شروع کرچکا ہے۔ اب تک  اس کی چار رسمی  میٹنگیں ہوئی ہیں۔ تمام ایسو سی ایٹ ممبروں  کو  متعلقہ  ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے کےلئے  پہلے ہی نامزد کیا جاچکا ہے۔ کمیشن نے ان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  انتظامی اضلاع کی فریزنگ  کے لئے  15 جون 2020 کی تاریخ مقرر کی۔اس سلسلے میں  اعداد و شمار جمع کرنے کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ اس نئے دفتر کے کھلنے سے امید کی جاتی ہے کہ  ڈی لمیٹیشن  کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ایسو سی ایٹ ممبروں  کے ذریعہ رسمی طور پر فیصلے کرنے کا کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔

الیکشن کمیشن کے سینئر افسران این بی سی سی کے سی ایم ڈی اور   آئی ٹی ڈی سی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S51N.jpg

ڈی لمیٹیشن کمیشن کی چیئر پرسن جسٹس رنجنا ڈیسائی  چوبیس  اگست 2020 کو اشوک ہوٹل نئی دہلی میں  ڈی لمیٹیشن کمیشن کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028HGI.jpg

چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ ، ڈی لمیٹیشن کمیشن کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر  ڈی لمیٹیشن کمیشن کی  چیئرپرسن جسٹس رنجنا ڈیسائی کو یادگار پیش کرتے ہوئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LDFG.jpg

سی ای سی جناب سنیل اروڑہ، ای سی جناب اشوک لواسا اور ای سی جناب سشیل چنارا ، جو کہ  ڈی لمیٹیشن کمیشن کے رکن بھی ہیں اور ای سی آئی کے سینئر افسروں کے ساتھ   چیئرسن  جسٹس رنجنا ڈیسائی  دفتر کے افتتاح کے موقع پر۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

 

U-4776

                          



(Release ID: 1648254) Visitor Counter : 208