وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس کی چینی اداروں پر چھاپہ ماری

Posted On: 11 AUG 2020 10:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11؍اگست، اس بات کی  معتبر اطلاع ملنے پر کہ چین کے بعض انفرادی لوگ اور ان کے ہندوستانی  شریک کار  فرضی ادارہ جاتی  ناموں سے منی لاڈرنگ اور  حوالہ کے لین دین  میں  ملوث،  ان چینی اداروں، ان کے قریبی  معتمدین اور  دو بینک  ملازمین  کے یہاں مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔

 تلاشی پر پتہ چلا کہ  چین کے انفرادی لوگوں کے اشارے پر فرضی ناموں سے 40 سے زیادہ  بینک کھاتے  کھولے گئے ہیں اور  ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ  کی رقم  جمع کی گئی۔ چینی کمپنی کے ایک ذیلی ادارے اور  اس کے متعلقین  نے ہندوستان میں   کاروبار شروع  کرنے اور  خوردہ  دکانیں کھولنے کے لئے فرضی  اداروں سے  100 کروڑ روپے سے زیادہ  کی   فرضی  ایڈوانس رقم لی۔ مزید  بر آں حوالہ لین دین اور منی لانڈرنگ کے لئے  جو فرضی دستاویزات  استعمال کئے گئے تھے، تلاشی  وہ بھی سامنے آئے ہیں۔ یہ سب  کام  بینک ملازمین  اور  چارٹرڈ اکائنٹنٹوں  کی سرگرم شراکت سے کیا  گیا تھا۔ ہانگ کانگ اور امریکہ کے ڈالروں کے حوالہ لین دین  کی شہادتیں  بھی سامنے آئی ہیں۔ مزید  چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-    ع س - ق ر)

(24-08-2020)

U-4769



(Release ID: 1648151) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil