سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اے آر سی آئی کے سائنس دانوں نے املی کے بیج اور کپاس کے فضلے کو سُپر کیپیسٹر الیکٹروڈس میں تبدیل کیا

Posted On: 21 AUG 2020 12:36PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 اگست / املی کے بیج اور کپاس کے  فضلے کو  جلد ہی  توانائی کو اسٹور کرنے والے سستے  سُپر کیپیسٹر بنانے میں استعمال کیا جائے گا  ۔ اس کا سہرہ   بھارتی سائنس دانوں کے ایک گروپ کے سر جاتا ہے ، جنہوں نے  اس کچرے کو سستے سُپر کیپیسٹر بنانے میں استعمال کیا ہے ۔ اس سے سستی بجلی کی گاڑیوں اور ہائبرڈ گاڑیوں کی راہ ہموار ہو گی ، جو  اپنے بریکنگ  سسٹم اور  چلانے اور روکنے  کے عمل  میں  سُپر کیپیسٹر پر انحصار کرتی ہیں ۔

          سُپر کیپیسٹر کی وسیع  مانگ کو پورا کرنے کی خاطر  سُپر کیپیسٹر بنانے  کا  مادہ  تلاش کرنے کی  سخت کوشش کرتے ہوئے  انٹر نیشنل  ایڈوانس ریسرچ سینٹر  فار پاؤڈر میٹالرجی  اینڈ نیو مٹیریل  ( اے آر سی آئی ) نے ، جو  سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے محکمے  ، حکومتِ ہند  کا ایک خود مختار ادارہ ہے ، الیکٹروڈس بنانے کا سستا   مادہ تیار کرنے اور سُپر کیپیسٹر کو سستا بنانے  کے لئے املی  کے بیجوں اور  کپاس کے صنعتی کچرے  کو استعمال کیا ہے ۔  انہوں نے اس کچرے کو انتہائی درجے کے کاربن  فائبر  میں تبدیل کرکے  ایکٹیویشن عمل کے ذریعے  اسے اعلیٰ کارکردگی والے  سُپر کیپیسٹر الیکٹروڈس بنانے میں استعمال کیا ہے ۔ اُن کی حالیہ دریافت کو جرنل  آف مٹیریل سائنس : مٹیریل اِن الیکٹرانکس  میں شائع کیا گیا ہے ۔ 

          بایو ماس کچرے سے  تیار کردہ الیکٹروڈ کے مادے کو اے آر سی آئی ، چنئی   نے  سینٹر فار فیول سیل ٹیکنالوجی میں سائنس دانوں نے ریپڈ ٹسٹنگ پروٹوکول کی مدد سے جانچ کی ہے اور سُپر کیپیسٹر میں ، اُن کے استعمال  کی  مناسبت کو  چیک کیا ہے ۔ اس پروٹوکول میں  الیکٹرو کیمیکل  امپیڈینس اسپیکٹروس کوپی ( ای آئی ایس ) اور امپیڈینس کے ریکارڈ  شامل  ہوتے ہیں ، جو  اُس وقت کرنٹ  کے سرکٹ کو چیک کرتے ہیں ، جب اُس میں وولٹیج اپلائی کئے  جاتے ہیں  اور یہ مادہ الیکٹرو لائٹ آیون الیکٹروڈ کی سطح  پر  چڑھایا جاتا ہے  ، جسے  دوہری سطح والا کیپیسٹنس  کہا جاتا ہے ۔

          اے آر سی آئی کے سائنس دانوں نے ، اِسے  پور خصوصیات اور  املی کے بیج سے  تیار کردہ  کاربن مادے    کے استحکام اور  عملی  کیفیت   کو  سُپر کیپیسٹر میں استعمال کرنے کے لئے جانچا ہے ۔

          اے آر سی آئی کے ذریعے ڈائنامک  الیکٹرو کیمیکل امپیڈینس  اسپیکٹرو کوپی   ( ڈی ای آئی ایس ) کے نتائج  جانچنے کے بعد  دوہرے  پرت والے سپیریئر  کیپیسٹنس  کی قدر کو اعلیٰ مسطح  رقبے ( 2645 ایم  ٹو  جی وَن ) کو ایک گھنٹے کے تجربے میں  اِس بات کو ثابت کیا ہے کہ اس مادے کو  سُپر کیپیسٹر الیکٹروڈ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

https://link.springer.com/article/10.1007/s10854-019-02686-y

 

          مزید تفصیلات کے لئے   rajalakshmi@arci.res.in پر ڈاکٹر  این  راجا لکشمی سے رابطہ کریں  ( معاون : ڈاکٹر وی رمن  ، ٹی رمیش  اور ڈاکٹر ایل رام گوپال ریڈی  ) ۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4734



(Release ID: 1647946) Visitor Counter : 191