سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

خوردنی نانو میڈیسن کالا آزار اور دیگر نظر انداز کی جانے والی بیماریوں کے لئے راحت فراہم کرے گی

Posted On: 21 AUG 2020 12:38PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 اگست / کالا آزار سے متاثر مریضوں کو  ، جس کا سائنسی  نام  وائسیرل لیش مینیاسسٹ ( وی ایل ) ہے ، جو سب سے زیادہ نظر انداز کی جانے والی استوائی بیماری ہے  ، جلد ہی  خوردنی نانو میڈیسن سے  شفا یاب ہوں گے  ، جو بھارت میں تیار کی گئی ہے ۔  خوردہ دواء  کے طور پر استعمال ہونے والی یہ دواء  وی ایل   کی روک تھام کی تھام اور اُسے ختم کرنے میں تقریباً  95 فی صد تک کامیاب ہے ۔ یہ بیماری  بنگلہ دیش  ، چین  ، برازیل ، ایتھوپیا   ، بھارت ، کینیا ، نیپال ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان  اور سوڈان میں  پائی جاتی ہے ۔

          موہالی میں انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ نانو ٹیکنا لوجی   ( آئی این ایس ٹی ) ، جو حکومتِ ہند کے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے محکمے کا ادارہ ہے ،  کے سائنس دانوں نے کھانے والی ایک انتہائی مختصر دواء تیار کی ہے ۔ یہ دواء وائسیرل لیش مینیاسسٹ سے نمٹنے کے لئے  کمبنیشنل کارگو سسٹم   پر مبنی  سطح کی تجدید والے ٹھوس  لیپڈ  نانو  پارٹیکلس کی مدد سے  تیار کی گئی ہے ۔ ان کے مطالعے   کے نتائج  کو  ڈی ایس ٹی – ایس ای آر بی ، اَرلی کیریئر ریسرچ ایوارڈ    کی مدد سے  حال ہی میں  سائنٖٹفک رپورٹ جرنل  اور  میٹریل سائنس اور انجینئرنگ سی  کے جرنل میں  حال ہی میں شائع کیا گیا ہے ۔

          آئی این  ایس ٹی  ٹیم کے مطابق اب تک  ایسے کسی  مطالعے کی اطلاع نہیں ہے  ، جس میں  دو اینٹی  لیش مینیل ادویات کو  نانو  موڈیفکیشن  کے ذریعے امکانی  دواء اور  وائسیرل لیش مینیاسسٹ کی دواء کے طور پر استعمال کیا گیا ہو ۔  یہ مطالعہ  جدید فارمولیشن  ( ایم – ڈی ڈی ایس ایل این ایس ) کی تجدید کے ساتھ  2 – ہائیڈروکسی  پروپائل  - بیٹا – سائکلو ڈیکسٹرن  ( ایچ پی سی ڈی ) کے طور پر  اینٹی لیش مینیل دواء کی جانب   خوش آئند طریقۂ کار  کی نشاندہی کرتا ہے ۔

          ڈاکٹر شیام لال ایم کی قیادت میں  آئی  این ایس ٹی ٹیم کے ذریعے  اینٹی لیش مینیل ادویات کے اس مطالعے میں  ایمفو ٹیریسن بی ( اے ایم بی ) اور  پیرو مومائسن  ( پی ایم ) کو  ٹھوس  لیپڈ نانو پاٹیکل  میں  شامل کیا گیا ہے  اور اسے  مزید جدید بناکر 2 – ہائیڈروکسی  پروپائل  - بیٹا – سائکلو ڈیکسٹرن  ( ایچ پی سی ڈی ) میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔  سائنس دانوں نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ   وائسیرل لیش مینیاسسٹ کے علاج میں یہ دواء کافی کارگر ہے ۔  انہوں نے ایچ پی سی ڈی تیار کرنے کی خاطر 2  دواؤں پر مبنی  ٹھوس لیپڈ نانو پارٹیکلس ( ایم -  ڈی ڈی ایس ایل این ایس ) کے اجزاء کو  تبخیری طریقے سے تیار کیا ہے ۔  اُن کے ذریعے نانو پارٹیکل پر مبنی یہ مرکب والی دواء  اِن  وِٹرو اور اِن ویوو کے فارمولے   کی کار کردگی کو  ایل ڈونووانی  - انفیکٹڈ  میکرو  فیجیس اور  ایل ڈونو وانی  - انفیکٹڈ  بی اے ایل بی / سی چوہے کے ماڈل  کے لئے  کار کردگی  میں اضافہ کرتی ہے  اور اس کے کوئی   خاص  مضر اثرات نہیں ہوتے  ۔

          آئی این ایس ٹی ٹیم کے مطابق  ٹھوس لیپڈ نانو پارٹیکل  ( ایس ایل این ایس ) معدے  کی آنتوں میں   گیس  پید ا کرنے   والی دواء کو برقرار رکھتے ہوئے خوردنی  مدد کرتی ہے اور ایسے مکسچر کی تیاری  میں مدد کرتی ہے  ، جو   مختلف قسم کے  سالٹ اور فاسفو لیپڈ   کو ملانے  سے پیدا ہو ۔ اس کے علاوہ، 2 – ہائیڈروکسی  پروپائل  - بیٹا – سائکلو ڈیکسٹرن  ( ایچ پی سی ڈی ) ایسے سائکلک   اولی گوساکرائڈس ہوتے ہیں ، جو  مولیکیول میں رہ سکتے ہیں اور پانی میں گھلنے والے مولیکیولس میں  گیر کووالنٹ انٹریکشن کے ذریعے  ہائیڈرو  فوبک  کیویٹی تشکیل دیتے  ہیں ۔

          آئی این ایس ٹی ٹیم کے مطالعہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مصنوعات کو پیٹنٹ کراکر   نظر انداز کی جانے والی بیماریوں کے خلاف  اختراعی علاج کے لئے ہمارے ملک کے پیٹنٹ   میں اضافہ کیا جا سکتا  ہے ۔ پیوری فائیڈ ادویات کو نانو   موڈیفکیشن   کے ذریعے  چھوٹی خوراک کے استعمال سے  ٹوکسٹی  کو کم کرنے میں  مدد ملے گی ، جو  موجودہ روایتی طریقۂ علاج  میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔

 

 

پبلی کیشن لنک :

[Publication links: https://doi.org/10.1038/s41598-020-69276-5 https://doi.org/10.1016/j.msec.2020.111279

مزید تفصیلات کے لئے  رابطہ کریں : ڈاکٹر شیام لال  ایم (shyamlal@inst.ac.in

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4736



(Release ID: 1647942) Visitor Counter : 141