زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف کی فصلوں کے لئے بوائی کا رقبہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 8.56 فی صد زیادہ رہا


چاول اور تلہن کی بوائی کے رقبے میں قابلِ قدر اضافہ

Posted On: 21 AUG 2020 3:09PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 اگست / ملک میں 21 اگست ، 2020 ء تک خریف کی فصلوں کے لئے 1062.93 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی ہے ، جب کہ پچھلے سال 979.15 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی تھی   ۔ اس طرح پچھلے سال کی اسی مدت  کے مقابلے ، اس سال 8.56 فی صد زیادہ بوائی کی گئی ہے ۔ خریف کی فصلوں کے لئے  رقبے پر کی گئی بوائی مندرجہ ذیل ہے :

چاول : 378.32 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی ، جب کہ پچھلے سال  اسی مدت میں  338.65 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی تھی ۔ رقبے میں 11.71 فی صد کا اضافہ  درج کیا گیا ۔

دالیں : پچھلے سال 124.15 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی تھی ، جب کہ اس سال 132.56 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی یعنی  6.77 فی صد کا اضافہ ہوا۔

موٹا اناج : 174.06 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی ، جب کہ پچھلے سال 166.80 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی تھی ۔ اس طرح 4.35 فی صد کا اضافہ ہوا ۔

تلہن : 191.14 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی ، جب کہ پچھلے سال 167.53 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی تھی ۔ یعنی  بوائی کے رقبے میں  14.09 فی صد کا اضافہ ہوا ۔

گنا : اس سال 52.19 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی ہوئی ، جب کہ پچھلے سال اسی مدت میں  51.62 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی تھی ، اس طرح 1.10 فی صد کا اضافہ  درج کیا گیا ۔

کپاس : پچھلے سال 123.54 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی تھی ، جب کہ اس سال 127.69 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر بوائی کی گئی ۔ اس طرح 3.36 فی صد کا اضافہ ہوا ۔

جوٹ اور  میستا : پچھلے سال 6.86 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی تھی ، جب کہ اس سال 6.97 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی کی گئی ہے ۔ اس طرح 1.68 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔

          خریف  کی فصلوں کی بوائی پر  ابھی تک  کووڈ – 19 کا کوئی اثر نظر نہیں آتا ۔ 

          20 اگست ، 2020 ء تک ملک میں  663.0 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ، جب کہ معمول کی بارش  628.3 ایم ایم ہوتی ہے ۔ اس طرح  یکم جون ، 2020 ء سے 20 اگست ، 2020 ء تک  بارش میں 6 فی صد کا اضافہ ہوا ہے  ۔  مرکزی آبی کمیشن  کی رپورٹ کے مطابق  ملک کے 123 آبی ذخائر میں اِس وقت 90 فی صد  پانی دستیاب ہے   ، جو پچھلے سال  کے برابر اور  پچھلے 10 سال کے اوسط کا 107 فی  صد ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4732



(Release ID: 1647940) Visitor Counter : 153