صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے معقول اور مناسب برتاؤ اپنانے کےلئے ایک باہم اثر پذیر گیم اور آئی ای سی مواد پر مبنی عنصر کا آغاز کیا


کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے ‘‘سوشل ویکسن’’

Posted On: 20 AUG 2020 7:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20اگست2020:  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاںکووڈ -19 سے متعلق اپنی نوعیت کا پہلا ایک باہم اثر پذیر گیم دی کورونا فائٹر(www.thecoronafighters.in)اور دو نئے ویڈیوز کا آغاز کیا، جن میں اس بات کی اپیل کی گئی ہے کہ کووڈ کے کلیدی معقول برتاؤ اپنائے جائیں۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔

اس منفرد مخصوص گیم کے آغاز کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ گیم ایک نئی اور انتہائی تخلیقی راستہ پیش کرتا ہے، تاکہ لوگوں کو کووڈ-19 جیسی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے صحیح طور طریقے اور ٹولز کے بارے میں سکھایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیم اس لئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاکہ اصل دنیا میں کھلاڑیوں کی نقل و حمل  اور دیگر عمل کے اثرات قائم کئے جاسکیں اور انہیں اس بات کی یاد دہانی کرائی جاسکے کہ صحیح احتیاط سے کام لیں اور انفیکشن سے بچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ دو پرموشنل ویڈیو بھی ڈیزائن کئے گئے ہیں، تاکہ وسیع تر عوام کے لئے ایک سنجیدہ پیغام حاصل کیا جاسکے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے پولیو ابھیان کے ساتھ اپنے تجربے کو بھی یاد دلایا، جو جن بھاگیداری (عوامی شرکت)کے ذریعے ایک سماجی موومنٹ میں تبدیل کیاگیا تھا اور کئی فلمی صنعتی پروفیشنلز  کی مدد اور تعاون حاصل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پلس پولیو پروگرام نے بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے کے لئے آخری صف میں کھڑی ماؤں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی کوشش کووڈ کو قابو میں کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے جب تک ہم ویکسن حاصل نہیں کرلیتے، اس وقت تک کووڈ کے معقول برتاؤ ایک کارگر سماجی ویکسن کے طورپر کام کریں گے اور ہماری حفاظت کریں گے۔

اس گیم اور پروموشنلز ویڈیو بنانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب اشونی کمار چوبے نے کہا کہ کمیونیکشن (مواصلات)آج کی دنیا میں بہت اہم ہے۔اس نے لاک ڈاؤن کے دوران کووڈ-19 سے لڑنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔جب بیماری کی شدت اور اس کو قابو میں کرنے کی حکمت عملی کو آخری آدمی تک مؤثر ڈھنگ سے ترسیل کیا جاسکتاتھا۔آج جن آئی ای سی  ویڈیوز اور گیم کا آغاز کیا گیا ہے، وہ بچوں پر اثر انداز ہوں گی اور ان کے ذریعے کمیونٹی کے بزرگوں تک پہنچیں گی اور کووڈ کے مناسب برتاؤ اور پیغام کو پھیلائیں گی۔

نیتی آیوگ کے صحت سے متعلق ممبر ڈاکٹر وی کے پال، صحت اور خاندانی بہبود کے سیکریٹری جناب راجیش بھوشن ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے سیکریٹری جناب پرامیشورم  اور صحت کی وزارت کے سینئرافسران بھی موجود تھے۔

 

********

 

م ن۔ ۔ن ع

(21.08.2020)

(U: 4698)


(Release ID: 1647551) Visitor Counter : 212