زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

راجستھان کے 5 ضلعوں کی دس جگہوں اور گجرات کے کچھ ضلع کی دو جگہوں پر کل ٹِڈی دل پر قابو پانے کی کارروائیاں کی گئی ہیں


11اپریل 2020ء سے 18 اگست 2020ء تک، 10 ریاستوں کے 5.63 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے میں ٹِڈی دل پر قابو پانے کا کام کیا گیا

Posted On: 19 AUG 2020 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،19اگست2020:ٹِڈی دل سے متعلق سرکل دفاتر(ایل سی او)نے11اپریل 2020ء سے 18اگست 2020ء تک، راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، گجرات، اترپردیش اور ہریانہ کے 5.63 لاکھ ہیکٹیئرسےزیادہ رقبے میں ٹِڈی دل پرقابو پانے کا کام کیا۔18 اگست 2020ء تک راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب ، گجرات، اترپردیش ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ، اتراکھنڈ اور بہار میں ریاستی حکومتوں نے 2,87,374ہیکٹیئر رقبے میں یہ کارروائی انجام دی۔

ٹڈی دل پر قابو پانے کا یہ کام راجستھان کے پانچ اضلاع جیسلمیر، باڑمیر، بیکانیر، چورو اور ہنومان گڑھ کی دس جگہوں اور گجرات کے کچھ ضلع کی دو جگہوں پر ایل سی او نے دن اور رات کے دوران کیا۔

راجستھان اور گجرات میں جراثیم کش دوائیں چھڑکنے والی گاڑیوں سے لیس 104 کنٹرول ٹیمیں اور مرکزی حکومت کے عملے کے 200 سے زیادہ افراد کو ٹڈی دل پر قابو پانے کی کارروائی کے لئے کام پر لگایا گیا ہے۔راجستھان میں باڑ میر، جیسلمیر، بیکانیر، ناگوڑ اور پھلودی  میں جراثیم کش دوائیں چھڑک کر اونچے درختوں، ناقابل رسائی علاقوں میں  ٹِڈی دل پر مؤثر طور پر قابو پانے کے لئے 15 ڈرون کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔ ڈرون کا استعمال ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ضرورت کے مطابق فہرست میں شامل صحرائی علاقے میں استعمال کے لئے راجستھان میں ایک بیل ہیلی کاپٹر کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔

گجرات ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، بہار اور ہریانہ میں فصلوں کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے۔ البتہ راجستھان کے کچھ اضلاع میں کچھ فصلوں کو معمولی نقصان ہوا ہے۔

آج 19 اگست 2020ء کو راجستھان کے جیسلمیر، باڑمیر، بیکانیر، چورو اور ہنومان گڑھ میں اور گجرات کے کچھ ضلع میں ٹِڈی دل سرگرم ہے۔

خوراک اور زرعی تنظیم کی ٹڈی دل  کی صورتحال سے متعلق 14 اگست 2020ء تک کی رپورٹ کے مطابق افریقہ کے سرے میں ٹڈی دل موجود ہے۔ یمن میں اچھی بارش ہوئی ہے، جہاں ٹڈی دل کے تشکیل پانے کا امکان ہے۔ٹڈی دل کے بھارت –پاک سرحد پر بھی تشکیل پانے کا امکان ہے۔

ایف اے او نے جنوب مغربی ایشیائی ملکوں ، افغانستان، بھارت، ایران اور پاکستان کے ، صحرائی ٹڈی دل پر ہفتہ وار ورچوول میٹنگ طلب کی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے تکنیکی افسران کی ، ابھی تک 22 ورچوول میٹنگیں منعقد ہوچکی ہیں۔

 

image001C1SY.png

 

  1. گجرات کے کچھ میں تُگا، تیہ میں ایل ڈبلیو او کارروائی۔
  2. راجستھان کے بیکانیرمیں کیلم، تیہ چھتر گڑھ میں ایل ڈبلیو  اوکارروائی۔
  3. راجستھان کے ہنومان گڑھ میں میگنا تہ نوہر میں ٹڈیوں  کا خاتمہ۔
  4. راجستھان کے چورو میں تیہ تارا نگر میں ایل ڈبلیو  اوکارروائی۔
  5. راجستھان کے باڑ میر میں کھنوڈا، تیہ پچپدر میں ایل ڈبلیو  اوکارروائی۔

 

********

 

 

م ن۔ ن ع

(U: 4669)



(Release ID: 1647506) Visitor Counter : 118