محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ - جولائی ، 2020 ء
Posted On:
20 AUG 2020 2:59PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 اگست / ماہ جولائی ، 2020 ء میں زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ ( بنیاد : 87-1986 = 100 ) میں 3 اور 4 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 1021 اور 1028 پر قائم ہے ۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام عدد اشاریہ میں اضافے کی اہم وجہ خوراک کی قیمت میں اضافہ ہے ، جو خاص طور پر ارہر کی دال ، مسور کی دال ، مونگ پھلی کا تیل ، بکرے کا گوشت ، پولٹری ، سبزیوں اور پھلوں وغیرہ کی قیمتوں میں بالترتیب 2.49 اور 2.64 پوائنٹس کے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔
عدد اشاریہ میں اضافہ / گراوٹ مختلف ریاستوں میں الگ الگ ہے ۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں 17 ریاستوں میں 1 سے 15 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا ہے ، جب کہ 3 ریاستوں میں 3 سے 8 پوائنٹ کی کمی درج کی گئی ہے ۔ تمل ناڈو ریاست 1216 پوائنٹ کے ساتھ عدد اشاریہ کی جدول میں سر فہرست ہے ، جب کہ ہماچل پردیش 786 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نچلی سطح پر ہے ۔
دیہی مزدوروں کے معاملے میں 15 ریاستوں میں 1 سے 14 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا ہے ، جب کہ 4 ریاستوں میں 1 سے 5 پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے ۔ البتہ راجستھان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ تمل ناڈو 1202 پوائنٹ کے ساتھ عدد اشاریہ کی جدول میں سر فہرست ہے ، جب کہ ہماچل پردیش 838 پوائنٹ کےساتھ سب سے نچلی سطح پر ہے ۔
ریاستوں میں زرعی مزدوروں کی صارفین کی قیمتوں کے عدد اشاریے میں سب سے زیادہ اضافہ میگھالیہ ریاست میں ( 15 پوائنٹ ) کا درج کیا گیا ہے ، جب کہ جموں و کشمیر میں دیہی مزدوروں کے عدد اشاریہ میں ( 14 پوائنٹ ) کا اضافہ ہوا ہے ، جو خاص طور پر دودھ ، بکرے کا گوشت ، مچھلی ، بیڑی ، سبزیوں اور پھلوں اور بس کے کرائے میں اضافے کی وجہ سے ہے ۔ اس کے برعکس زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں سب سے زیادہ کمی تری پورہ ریاست میں ( منفی 8 پوائنٹ اور منفی 5 پوائنٹ بالترتیب ) درج کی گئی ہے ، جو خاص طور سے چاول ، بکرے کا گوشت ، تازہ اور سوکھی مچھلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہے ۔
سی پی آئی – اے ایل اور سی پی آئی – آر ایل کی بنیاد پر افراطِ زر کی شرح میں جولائی ، 2020 ء کے مہینے میں 6.58 فی صد اور 6.53 فی صد ہو گیا ، جب کہ یہ جون ، 2020 ء میں بالترتیب 7.16 فی صد اور 7.00 فی صد تھا ۔سی پی آئی - اے ایل اور سی پی آئی – آر ایل کے عدد اشاریہ کی بنیاد پر افراطِ زر جولائی ، 2020 ء میں بالترتیب 7.83 فی صد اور 7.89 فی صد رہا ۔
کل ہند صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ ( عام اور گروپ وار )
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
|
جون ، 2020 ء
|
جولائی ، 2020 ء
|
جون ، 2020 ء
|
جولائی ، 2020 ء
|
عام عدد اشاریہ
|
1018
|
1021
|
1024
|
1028
|
خوراک
|
975
|
978
|
980
|
984
|
پان ، سپاری وغیرہetc.
|
1674
|
1679
|
1686
|
1691
|
ایندھن اور لائٹ
|
1099
|
1099
|
1094
|
1094
|
ملبوسات ، بیڈنگ اور جوتے چپل
|
1004
|
1007
|
1026
|
1029
|
متفرق
|
1025
|
1029
|
1030
|
1034
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4685
(Release ID: 1647491)
Visitor Counter : 169