صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پارسی نئے سال کے موقع پر صدر جمہوریہ کا پیغام

Posted On: 15 AUG 2020 8:28PM by PIB Delhi

نئی دلی، 17 اگست ، پارسی نئے سال کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا:۔

‘‘پارسی نئے سال کے مبارک موقع پر،  میں سبھی  اہل وطن کو، خصوصی طور پر اپنے پارسی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد  اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

نئے سال کا دن، پارسی برادری کے لئے  عقیدت، گہرے شغف اور خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ یہ  تہوار ہمیں ضرورتمندوں کی مدد کرنے اورگھروں، کام کی جگہوں اور پاس پڑوس میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا  بھی پیغام دیتا ہے۔ قوم کی تعمیر و ترقی میں پارسی کمیونٹی کا تعاون ہم سب کیلئے ترغیب  کا امر ہے۔

میری دعا ہے کہ پارسی معاشرے کا یہ تہوارافکار،اچھے خیالات  اورنیکی کے نظریات پر مبنی ہو اور ہم سب کو باضابطہ  آپسی ہم آہنگی کے ذریعہ مثبت کو اپنانے اور اپنی معاشرتی زندگی میں ترقی کرتے رہنے کی ترغیب دے۔

***

U-4612

(م ن۔ ک ا)

 



(Release ID: 1646645) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Tamil