سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاورچندگہلوت نے نئی دہلی کے دوارکا میں سماجی تحفظ کے قومی ادارے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

Posted On: 14 AUG 2020 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14 اگست  : سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیرجناب تھاورچندگہلوت نے آج نئی دہلی میں دوارکا کے سیکٹر-10میں سماجی تحفظ کے قومی ادارے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ۔ اپنے اس ابتدائی خطبے میں جناب گہلوت نے کہاکہ سماجی تحفظ کے شعبے میں یہ ادارہ ایک مثالی تربیتی اورتحقیقی ادارہ ہوگا ۔ جس میں انسداد منشیات ، بزرگ شہریوں اور تیسری صنف کے لوگوں کی بہبود ،بھیک ما نگنے کا سلسلہ ختم کرنے اور سماجی تحفظ کے دیگرامور پرتوجہ دی جائے گی ۔  یہ ادارہ حکومت ہند کو سماجی تحفظ کے پروگراموں سے متعلق باخبرکرتاہے ۔ یہ ادارہ  منشیات کی طلب  میں تخفیف کے علاوہ بزرگ شہریوں کے تعلق سے قومی عملی منصوبے کے تحت مختلف پروگراموں پرعمل آوری کو یقینی بنانے کے علاوہ  میدان عمل میں تربیت اورتحقیق کا بھی نظم کرتاہے ۔

 یہ ادارہ جن اہم شعبوں کا احاطہ کرتاہے ان میں منشیات کے عادی لوگوں کو بچانا ، ضعیفوں کی دیکھ بھال اور بھیک مانگنے کے سلسلے کو روکنے اور تیسری صنف کی بہبود سمیت سماجی تحفظ کے دیگرامور شامل ہیں ۔ یہ ادارہ متعلقہ شعبوں کے اعداد وشمار جمع کرنے اوران کا تجزیہ کرنے کے علاوہ سماجی تحفظ کے امور سے متعلق  تحقیق کا نظم کرتاہے ۔ اپنے پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ ( پی ایم یو) ،کے ذریعہ یہ ادارہ سماجی انصاف کو اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اسکیموں اور پروگراموں کی نگرانی کا بھی ذمہ دارہے ۔ سماجی تحفظ کا یہ قومی ادارہ جن پروگراموں کے تعلق سے لوگوں کو حساس بناتاہے ان میں انسداد منشیات ، بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم کرنا ، بزرگوں کی دیکھ بھال ، تیسری صنف کی بہبود شامل ہیں ۔ اسی کے ساتھ یہ ادارہ مرکزی اورریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں میں کام کرنے والوں ، مختلف قسم کی  خدمات فراہم کرنے والوں ، دیکھ بھال کرنے والوں ، سوشل ورک کے اسکولوں کے مدرسین اور پیشہ ورلوگوں کے علاوہ متعلقہ تعلیمی اداروں کو تربیت فراہم کرتاہے ۔

سماجی تحفظ کا یہ قومی ادارہ تین درجاتی ہے جن کے نام نیشنل سینٹرفارڈرگ ابیوز پریوینشن ( این سی ڈی اے پی )، اولڈ ایج کیئرڈویژن اور سوشل ڈیفنس ہیں ۔ این سی ڈی اے پی تمام ریاستوں میں منشیات کی مانگ کم کرنے کے قومی عملی منصوبے کی سرگرمیوں کو عمل میں لاتاہے ۔ اولڈ ایج کئرڈویژن ضعیفوں کی دیکھ ریکھ اور بہبود کے لئے پیشہ ور کیڈرتیارکرنے کی خاطر کئی پروگرام اور سرٹیفیکٹ کورس چلاتاہے ۔ سوشل ڈیفنس ڈویژن سماجی تحفظ کے امورپر سرکاری ، غیرسرکاری اورپنچایتی عہدیداروں اور پولیس سے تعلق رکھنے والوں کی تربیت کا نظم کرتاہے ۔

**************

( م ن  ۔ ع س۔ع آ)

(17.08.2020)

U-4578


(Release ID: 1646398) Visitor Counter : 106


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Telugu