جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپان نے جل جیون مشن کے نفاذ کے لیے مشترکہ جائزہ میٹنگ کی


گجرات نے سال 2022 تک فنکشنل گھریلو نل کنکشن کی 100 فیصد کوریج کی اسکیم بنائی ہے

Posted On: 14 AUG 2020 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اگست ، 2020  /  جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی نے گجرات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آج جل جیون مشن کے نفاذ اور منصوبہ بندی کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا۔ پینے کے پانی  کی سپلائی در اصل لوگوں کو مہیا کرائے جانے والی ایک خاص حکمت ہے۔ جس میں سپلائی کیے گیے پانی کی مقدار ، معیار اور پانی کی سپلائی کی مدت کو یقینی کیا جاتا ہے، اس کے لیے اہم پروگرام جل جیون مشن (جے جے ایم) کو ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں پچھلے سال سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ مشن کا مقصد گاوؤں میں ہر گھر کو نل کا پانی کنکشن مہیا کرانا ہے۔

گجرات 2022 تک اس مشن کے تحت 100 فیصد کوریج کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاکہ ریاست کے ہر دیہی گھر میں نل کا کنکشن فراہم کیا جا سکے۔

گجرات سرکار نے ڈی سینٹرلائزڈ مانگ پر مبنی اور کمیونٹی بندوبست ، پینے کے پانی کے سپلائی کا پروگرام لاگو کیا ہے جو 2022 میں پانی اور صفائی ستھرائی مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ اِن کوششوں کی بدولت ریاست میں  70 فیصد سے بھی زیادہ گھروں میں نل کے کنشکن کے ذریعے محفوظ پینے کا پانی کا انتظام کیا گیا۔ گاوؤں میں پانی کی سپلائی کی اسکیموں کے بندوبست، نفاذ ، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کی راہ دکھانے کے لیے گرام پنچایت اور پانی سے متعلق کمیٹی کو بڑھاوا دے کر ڈبلیو اے ایس ایم او خدمات مہیا کرانے کا ایک کامیاب ڈی سینٹرلائزڈ ماڈل بن گیا۔

گجرات ریاست میں 93.03 لاکھ دیہی کنبوں میں سے 68.63 لاکھ کو نل کے کنکشن فراہم کر دیے گیے ہیں۔ گجرات می۸ں سال 21-2020 کے دوران 11.15 لاکھ گھروں میں نل کنشکن دینے کی اسکیم بنائی گئی ہے۔ سال 21-2020 میں 883.08 کروڑ روپے کی تقسیم کی گئی ہے اور ریاستی کی حصہ داری سمیت 1777.56 کروڑ روپے کی دستیابی یقینی ہو گئی ہے۔ پی آر آئی کو 15ویں مالی کمیشن کے گرانٹس کے تحت گجرات کو 3195 کروڑ روپے تقسیم کیے گیے اور اس کے 50 فیصد کا استعمال پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے لیے لازمی طور سے کیا جانا ہے۔

ریاست کے 18191 گاوؤں میں سے 17899 گاوؤں میں موجودہ وقت میں پائپ پانی سپلائی سسٹم ہیں۔ گجرات کے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دیگر 6000 گاؤں دسمبر 2020 تک نل کے کنکشن کے ساتھ 100 فیصد کور ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ ریاست کے 5 ضلع اس سال کے آخر تک گھریلو نل کنشکن سے پوری طرح کوور ہو جائیں گے۔ درآصل ریاست اس مالی سال میں 12 ضلعوں کو 100 فیصد گھریلو نل کنکشن کے ساتھ کور کرنے کی اسکیم بنا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گجرات آئی او ای پر مبنی سینسر نظام کو نافذ کرنے کی اسکیم بھی بنا رہا ہے ۔ اس کے لیے تجرباتی بنیاد پر ریاست کے دو ضلعوں کے ایک ہزار گاؤں میں پہلے سے ہی اسکیم چل رہی ہے۔ تاکہ پانی کی سپلائی کی صلاحیت کی نگرانی ہو سکے اور ہر ایک دیہی کنبے کو کافی مقدار میں اور طے شدہ معیار والا پینے کا پانی باقاعدہ طور سے اور لمبے عرصے تک فراہم کرایا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے پانی کے انتظام کے لیے گجرات سرکار کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دراصل گجرات نے پورے ملک کے لیے ایک منفرد مثال پیش کی کہ کس طرح سے ایک سوکھا سے متاثر ریاست مختلف سیکٹروں کو پورا کرنے کےلیے پانی کے وسائل کا کامیابی سے بندوبست کرنے میں کامیاب ہو پایا ہے۔

جل جیون مشن کا مقصد روزانہ فی شخص 55 لیٹر کی شرح سے مناسب مقدار میں پورٹیبل پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا ہے اور مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر ہر دیہی گھر میں مقرر کیا گیا معیاری پانی سپلائی کرنا ہے اس سے  دہی علاقوں میں رہنے والے  لوگوں کی زندگی کو آسان  بنانے میں مدد ملے گی اور ان کی زندگی بہتر ہوگی۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ح ا۔ ت ح ۔

2020۔08۔15

U – 4551



(Release ID: 1646161) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil