سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

میگنیٹک ہائیپرتھرنیا – میڈی ایٹڈ کینسر تھیریپی کو آئینوپیریبل ٹیومرس کے لئے مطلوبہ تھیریپی بنانے کے لئے آئی این ایس ٹی کی کوششیں


آئی این ایس ٹی موہالی سے جو مثالیں ملی ہیں ان کے کچھ پہلوؤں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے نینو ٹیکنالوجی مختلف طریقوں سے ڈائیگنوسٹک اور ٹیومرس کی تھیریپی میں مددگار ہورہا ہے: پروفیسر آشوتوش شرما

Posted On: 14 AUG 2020 11:31AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 /اگست 2020 ۔ میگنیٹک ہائیپرتھرمیا – میڈی ایٹڈ کینسر تھیریپی (ایم ایچ سی ٹی)، جو کہ کینسر کے علاج کی ایک غیرمداخلتی تکنیک ہے، میں ہدف بند رسولی والی جگہ کے اندر میگنیٹک مٹیریلس کی ڈیلیوری اور لوکلائزیشن پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد ایک متبادل میگنیٹک فیلڈ  (اے ایم ایف) کو اپلائی کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے رسولی کی جگہ پر گرمی پیدا کی جاتی ہے۔ یہ گہرائی میں چھپے ناقابل رسائی ٹھوس رسولیوں تک مؤثر طریقے سے کام کرسکتا ہے اور یہ نارمل خلیوں کے تعلق سے انتہائی تھرمو- سنسیٹیو ہے، جو صحت مند خلیوں میں کم از کم تیزابیت کا باعث بنتی ہے۔ سائنس داں ایسے نئے مٹیریلس کے منتظر ہیں جو اس علاج کو مزید مؤثر بناسکے۔

حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار ادارے انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے مختلف میگنیٹک نینو – ٹرانس ڈیوسرس  کو سنتھیسائزڈ کیا ہے، جن میں اسٹیویوسائڈ – کوٹیڈ میگنیٹائٹ نینو پارٹیکلس، سائٹریک ایسڈ کوٹیڈ میگنیٹک نینو کلسٹرس اور میگنیز و زنک ڈوپڈ میگنیٹک نینو پارٹیکلس شامل ہیں، جن کا استعمال کینسر تھیریپی کے میگنیٹک ہائیپرتھرنیا ایجنٹس کے طور پر کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر دیپکا شرما اور آئی این ایس ٹی کی ان کی ٹیم نے ہائیڈروتھرمل اپروچ کو بروئے کار لاتے ہوئے میگنیٹک نینو مٹیریلس کو سنتھیسائزڈ کیا ہے۔ انھوں نے سرفیکٹینٹ کے طور پر بایو مولیکیول کے ساتھ واٹر- اسٹیبل نینو مٹیریل ڈیولپ کیا ہے۔ سائنس دانوں نے ہائیپرتھرنیا آؤٹ پٹ کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ اور بایولوجیکل فینومینا کو سمجھنے پر توجہ مرکوز کی ہے، جس میں ناقابل جراحت رسولیوں کے خلاف لڑنے کے لئے بایولوجیکل بیریئرس کے توسط سے ان کی نقل و حمل بھی شامل ہے۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ آئی این ایس ٹی موہانی سے جو مثالیں ملی ہیں ان کے کچھ پہلوؤں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے نینو ٹیکنالوجی مختلف طریقوں سے ڈائیگنوسٹک اور ٹیومرس کی تھیریپی میں مددگار ہورہا ہے۔

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/aug/i202081401.gif

(اشاعت کا لنک:

  1. https://doi.org/10.1088/2053-1591/aa5d93
  2. https://doi.org/10.1080/02656736.2019.1565787
  3. https://dx.doi.org/10.1021/acschemneuro.8b00652
  4. https://dx.doi.org/10.1021/acsanm.0c00121
  5. https://doi.org/10.4103/jrcr.jrcr_19_20

مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر دیپکا شرما (deepika@inst.ac.in) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔)

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4527

14.08.2020


(Release ID: 1645993) Visitor Counter : 229