ریلوے کی وزارت

پرائیویٹ ٹرین پروجیکٹ سے متعلق اہلیت اورتجویز کی درخواستوں سے متعلق دوسری ما قبل نفاذ کانفرنس


ٹرینیں سرکاری اورنجی شراکت داری کے تحت چلیں گی

یہ ٹرینیں ریلوے کی طرف سے چلنے والی ٹرینوں کے علاوہ ہوں گی

پرائیویٹ ٹرینیں جدیدتکنالوجی سامنے لائیں گی

اضافی پرائیویٹ ٹرینوں سے روزگارمیں اضافہ ہوگا

Posted On: 13 AUG 2020 12:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13 اگست  : پرائیویٹ ٹرین پروجیکٹ کی  اہلیت اورتجویز کی درخواستوں سے متعلق دوسری ماہ قبل نفاذ کانفرنس 12اگست کو منعقد کی گئی ۔

مسافرٹرینیں چلانے میں نجی شراکت کا پروجیکٹ مسافروں کے تجربے میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔ خدمات کے معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔ راہداری کاوقت بچے گااور جدید تکنالوجی رولنگ اسٹاک متعارف کرانے کے ذریعہ سپلائی مطالعہ خسارہ کم ہوگا۔ یہ پروجیکٹ عوام کے لئے نقل وحمل کی خدمات کی دستیابی میں اضافہ کرے گا ۔واضح رہے کہ یہ ٹرینیں ریلوے کے ذریعہ پہلے سے چلائی جانے والی ٹرینوں کے علاوہ ہو ں گی ۔

ان اضافی پرائیویٹ ٹرینوں کی وجہ سے روزگارمیں اضافہ ہوسکتاہے ۔

اس پروجیکٹ کے لئے پرائیویٹ ، پارٹنروں کا انتخاب بولی لگانے کے دودرجاتی تقابلی مرحلوں کے بعد مکمل ہوگا  جن میں اہلیت اور تجویز کی درخواستیں پیش کی جائیں گی۔

ماقبل نفاذ اولین کانفرنس 21جولائی ،2020کو ہوئی تھی ۔

اس اولین ماقبل نفاذ کانفرنس میں وزارت ریلوے نے  ایک سے زیادہ پروجیکٹوں میں حصہ لینے پراہلیت کی درخواست کی فیس کے دسویں حصے میں سے ایک حصہ کم کردیاتھا۔ہربولی لگانے والے پر صرف تین پروجیکٹوں تک محدود رہنے کی پابندی بھی ختم کردی گئی تھی اور یہ بھی واضح کردیاگیاتھا کہ پٹے پر ٹرینیں حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ریلوے نے اس موقع پر ٹریفک کے اعداد وشمار رعایتوں کے معاہدے کامسودہ ، امکانات سے متعلق رپورٹ اور ٹرینوں کے معیار اور خصوصیات سے متعلق مینوول کا مسودہ شیئرکیاتھا۔

بولی لگانے کے مرحلے میں ریلوے کی وزارت نے 12اگست ، 2020کو دوسری ماقبل نفاذ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انتہائی مثبت رد عمل سامنے آیا۔ مختلف حیثیتوں کے تقریبا 23امکانی درخواست گذاروں نے شرکت کی ۔

درخواست گذاروں نے پروجیکٹ کی متعلقہ دستاویزات غیرپوشیدہ طورپر سامنے لانے کے وزارت ریلوے کے فیصلے کی زبردست ستائش کی ۔ کانفرنس کا آغاز اہلیت کی درخواست کے ضابطوں  اور پروجیکٹ کی صورتوں پربات چیت سے ہوا۔امکانی درخواست گزاروں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالوں پرمفصل گفت وشنید کی گئی ۔ وزارت ریلوے اور نیتی آیوگ کے ذمہ دارو ں نے وضاحتیں پیش کیں ۔ اس طر ح اہلیت سے متعلق درخواست اوربولی لگانے کے بارے میں بہتروضاحتیں سامنے لائی گئیں ۔

درخواست گذاروں نے ایک سے زیادہ معاملات پر سوالا ت پوچھے اورانھیں ان کے اطمینان  بخش  جواب دیئے گئے ۔

مزید برآں درخواست گذاروں کو مشورہ دیاگیاکہ وہ اہلیت کی درخواست داخل کرنے کے لئے تمام ہدایات پرعمل کریں ۔

دوسری ماقبل نفاذ کانفرنس کا کیاحاصل رہا اس کی تفصیل 21اگست ، 2020کو اپلوڈ کی جائے گی ۔

اہلیت کی درخواستوں کا ٹینڈر 8ستمبر ، 2020کو کھولاجائے گا۔

اہلیت سے متعلق درخواست ، اس میں تصحیحات ، رعایتی سمجھوتے کے مسودے ، امکانی رپورٹ

https://eprocure.gov.in/eprocure/app captioned a “train operation”

پردستیاب ہیں۔

ٹرینوں کی خصوصیات اور معیارات کے مینوول کا مسودہ  https://rdso.indianrailways.gov.in

پراپلوڈ کردیاگیاہے ۔متعلقین سے ان کی آرامطلوب ہے ۔

 

***************

( م ن  ۔ع س۔  ع آ)

(13.08.2020)

U-4489



(Release ID: 1645473) Visitor Counter : 160