سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو بیٹریوں کے بغیر فروخت اور رجسٹرڈ کرنے کی اجازت دے دی

Posted On: 12 AUG 2020 7:20PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی13اگست 2020۔نقل وحمل اورشاہراہوں کی وزارت نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوںکو بیٹریوں کے بغیر رجسٹرڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں  کی نقل وحمل کے سکریٹریوں کے نام ایک خط  میں  وزارت نے واضح کیا ہے کہ    جانچ  ایجنسی  کے منظوری نامے  کی نوعیت  کی بنیاد پر بیٹریوں کے بغیر گاڑیاں فروخت اور رجسٹرڈ کی جاسکتی ہیں۔ مزید یہ کہ رجسٹریشن کے لئے  یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ بیٹری  کب بنائی گئی  اور اس کی نوعیت کیا ہے۔ بہر حال بجلی سے چلنے والی گاڑی  اوربیٹری (خواہ وہ ریگولر ہو یا بدلی جانے والی  ) سینٹرل موٹر وھیکل  ضابطوں  مجریہ 1889   کے  ضابطہ نمبر 126  کے تحت   جو معیار مقرر کیا گیا ہے ،اس کے مطابق ہو۔

          ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی توجہ متعلقہ  فارموں  کی طرف مبذول کرائی گئی ہیں ، جو 1989  کے سینٹرل  موٹر وھیکل ضابطہ  یعنی فارم -21  ( سیل سرٹیفکیٹ ) فارم -22 ( گاڑی بنانے والے کی طرف سے گاڑی کے سڑک پر چلائے جانے کے متحمل ہونے کی سرٹیفکیٹ ) اور فارم نمبر 22 اے ( جہاں  گاڑی  کی باڈی بنائی  گئی  ہے ، وہاں سے موٹر وھیکل کی طرف سے گاڑی کے سڑک پراتارے جانے کے متحمل ہونے کی سند  )کے تحت   ہیں،  ان فارموں کی خانہ پری ضابطہ 47 ( موٹر گاڑیو  ں کے رجسٹریشن  کی درخواست ) گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے ضروری ہے ،جس میں    بیٹری سے چلائی جانے والی گاڑیوں کی صورت میں  انجن نمبر /  موٹر نمبر  واضح کیا گیا ہو ۔

          حکومت ملک میں  بجلی سے نقل وحمل کا سلسلہ تیز کرنے کے لئے ایک ایسا نظم قائم کرنا چاہتی ہے ، جو  ماحول کےلئے  سازگار ہو۔ وقت آگیا ہے کہ گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی اور تیل درآمدات  کے اخراجات کم کرنے  کے  وسیع تر قومی مقصد  کے حصول کے لئے مل کر کام کیا جائے۔اس سے نہ صرف ماحول کو تحفظ حاصل ہوگا اور تیل درآمد کرنے کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ سن  رائز انڈسٹری کے حق   میں  امکانات روشن   ہوں گے ۔

          بجلی سے چلنے والی دو پہیہ  اور سہ پہیہ گاڑیوں  کے فروغ  کے لئے   وزار ت  سے سفارشیں کی گئی  ہیں کہ گاڑی کی لاگت سے  بجلی کی لاگت کو  الگ کردیا جائے ، جو کوئی 30 سے 40 فیصد کی مجموعی لاگت  کے درمیان ہے۔ اس طرح  گاڑیاں بیٹری کے بغیر  بھی بازار میں  فروخت کی جاسکیں  گی۔   اس طرح   بجلی سے چلنے والی دو پہیہ  اور سہ پہیہ  گاڑیوں کی   ابتدائی لاگت    آئی سی ای   -2    اور 3  ڈبلیو  سے  کم ہوجائے  گی۔   او ای ایم  یا انرجی سروس  فراہم کرنے والےبیٹریاں  الگ سے فراہم کرسکتے ہیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ع س۔رم

U-4484



(Release ID: 1645448) Visitor Counter : 733