وزارت اطلاعات ونشریات

دفاع کے مرکزی وزیر، نائب صدر جمہوریہ کی میعاد کار کے تیسرے سال کی سرگزشت پر ایک کتاب کا اجرا کریں گے


مرکزی وزیر شری پرکاش جاوڈیکر اس کتاب کے ای ورژن کا اجرا کریں گے

Posted On: 10 AUG 2020 2:27PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ گیارہ اگست دو ہزار بیس کو اپ۔ راشٹرپتی نواس میں ہندستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو کی میعاد کار کے تیسرے سال کی سرگزشت پر مشتمل ایک کتاب کا اجرا کریں گے جس کا عنوان ہے ’ کنکٹنگ، کمیونکیٹنگ، چینجنگ‘۔

شری نائیڈو 11 اگست کو اپنی میعاد کار کے تین سال پورے کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات شری پرکاش جاوڈیکر اس کتاب (ای بک) کے الیکٹرانک ورژن کا اجرا کریں گے۔ 250 سے زائد صفحات پر مشتمل کتاب کو وزارت اطلاعات و نشریات کی پبلیکیشنز ڈویژن نے منظرعام پر لایا ہے۔

اس کتاب میں الفاظ اور تصویروں کے ذریعے نائب صدر کی متنوع سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں ان کے ہندوستان اور بیرون ملک کے سفر بھی شامل ہیں۔ اس میں کسانوں ، سائنس دانوں ، ڈاکٹروں ، نوجوانوں ، منتظمین ، صنعت کے رہنماؤں اور فنکاروں کے ساتھ ان کی ملاقات کی ایک جھلک ملتی ہے۔

اس کتاب میں نائب صدر کے غیر ملکی دوروں ، عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں اور مختلف ممالک میں مقیم ہندوستانیوں سے ان کے خطابات کے واقعات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

راجیہ سبھا کے موثر کام کاج کے لئے شری نائیڈو کے ذریعہ شروع کی جانے والی تبدیلیوں اوراس کے نتیجے میں ایوان بالا کے کام کاج میں بہتری کا بھی کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔ آخری باب میں کتاب میں بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح وبائی مرض کے دوران نائب صدر نے مؤثر طریقے سے وقت کا استعمال کیا اور اپنے دوستوں ، اساتذہ ، دیرینہ ساتھیوں ، واقف کاروں – پرانے اور نئے لوگوں، رشتے داروں، ارکان پارلیمنٹ، روحانی رہنماوں اور صحافیوں وغیرہ کی خیریت دریافت کرنے کے لئے 'مشن کنیکٹ' کا آغاز کیا۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وزرائے اعلی ، گورنرز ، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور راجیہ سبھا کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی۔

 

...............................................................

 

 

                                                                                                           م ن، ن ا،م ف

U-4441



(Release ID: 1644990) Visitor Counter : 132