سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
واٹر پیوریفیکیشن ٹیکنالوجیز پر توجہ کے ساتھ ایم ایس ایم ای کے لئے کوویڈ 19 سے متعلق مختلف مصنوعات کے لئے نئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں ویبینار
Posted On:
08 AUG 2020 3:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 اگست ، 2020 / پروفیسر( ڈاکٹر) ہریش ہیرانی، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی اور شری وشو موہن جھا، ڈائریکٹر، ایم ایس ایم ای۔ ڈی آئی، پٹنہ نے سات اگست دو ہزار بیس کو منعقدہ ایک ویبنار میں واٹر پیوریفکیشن ٹیکنالوجیز پر توجہ کے ساتھ سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی کی تیار کردہ تازہ ترین کووڈ۔ انیس ٹیکنالوجیز کے بارے میں غور وخوض کیا۔
اس ویبنار کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ایم ایس ایم ای کے تحت صنعتوں اور کاروباریوں کو سی ایس آئی آر، سی ایم ای آر آئی کے تیار کردہ ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا جائے، مکمل انجینئرنگ حل فراہم کیا جائے اور سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بتایا جائے۔
پروفیسر ہیرانی نے سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی ٹکنالوجی اقدامات پر ایک مکمل اور انتہائی تجزیاتی پریزنٹیشن دیا۔ ڈاکٹر ہیرانی نے بتایا کہ ہماری بنیادی توجہ مقامی ٹیلنٹ پول کی تعمیر میں پیسہ لگانے کی طرف ہونی چاہئے تاکہ ہندوستان ایس اینڈ ٹی اور مینوفیکچرنگ مانگ میں تیزی کو انتہائی اہل طریقہ سے پورا کرنے کے لئے تیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی برادریوں کو برقرار رکھنے اور خطے میں مخصوص مسائل کے سماجی و اقتصادی حل پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان محتاط طور پر تیار ایسی ڈیزائن تھنکنگ کے ذریعے نئی اونچائیوں کو حاصل کرسکتا ہے جو ہماری طرح علاقائی طور پر متنوع قوم کے لئے مضبوط بنیادی اصولوں کی تعمیر پر زور دیتی ہے۔
پلازما آرک میڈیکل ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بڑی مقدار میں ڈسپوزیبل ماسک کو ضائع کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے جو سیوک ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹیز کے لئے کافی پریشانی پیدا کررہے ہیں۔ انٹیلی ماسٹ ، ہاسپٹل کیئر اسسٹیٹو روبوٹک ڈیوائس ، ٹچلیس سوپ مع واٹر ڈسپنسر ، بیٹری آپریٹڈ ڈس انفیکٹینٹ اسپریئرز اور آکسیجن کنسنٹریٹر کے ساتھ میکانائزڈ وینٹی لیٹر کی ٹکنالوجی کی نمائش کی گئی اور یہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو اپنے آپ کو برقرار رکھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ پہلے ہی اینٹی کوویڈ 19 ٹیکنالوجیز 13 ایم ایس ای کو منتقل کردی گئی ہیں۔
ڈاکٹر ہیرانی نے بتایا کہ شہری علاقوں میں سیلاب کی سب سے اہم وجہ ڈرینج سسٹم کو تنگ کر دینا ہے۔ سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آرآئی کے تیار کردہ میکانائزڈ ڈرینج صفائی سسٹم جدید تکنیکی حلوں کے ذریعے اس دائمی مسئلے کو حل کرسکتا ہے۔ سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی کی مکمل واٹر پیوریفیکیشن ٹیکنالوجیز کم اخراجات اور توانائی کے موثر واٹر پیوریفکیشن حل کے ذریعہ پانی کی آلودگی سے متعلق بہار کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ ہائی فلو ریٹ آئرن ، آرسنک اور فلورائڈ ہٹانے والی ٹیکنالوجی شہری اور دیہی دونوں منظرناموں میں آبی وسائل کی موثر صفائی اور بندو بست میں مدد کر سکتی ہے۔ سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی کی تیار کردہ واٹر پیوریفکیشن ٹیکنالوجیز کو پہلے ہی 47 ایم ایس ای میں منتقل کیا جاچکا ہے جس سے ان کی زبردست مقبولیت اور قبولیت کا پتہ چلتا ہے۔
شری وشو موہن جھا اور بہار انڈسٹری ایسوسی ایشن ، بھوج پور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور دیگر ممتاز شرکاء نے اس عالمی وبائی بیماری کے دوران بھی سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کی بہترین اور جامع کوششوں کے لئے ڈاکٹر ہیرانی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ستائش کی۔
شری جھا نے سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی کے ٹیکنالوجی اقدام کے ذریعہ قوم کی ترقی کے لئے ایک ساتھ مل جل کر کام کرتے رہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ن ا۔ م ف ۔
U – 4415
(Release ID: 1644522)
Visitor Counter : 243