شہری ہوابازی کی وزارت
دہلی ہوائی اڈے نے ملک بھر میں آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کیلئے پورٹل تیار کیا
ہندوستان آنے والے مسافروں کیلئے بین الاقوامی آمد کے عمل کو بغیررابطے والے حل کے ساتھ آسان بنایا گیا ہے
Posted On:
07 AUG 2020 3:34PM by PIB Delhi
دہلی انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹیڈ (ڈی آئی اے ایل) جی ایم آر گروپ کے قیادت والے کنسورٹیم نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی نوعیت کا پہلا پورٹل تیار کیا ہے۔ جہاں ہندوستان آنے والے بین الاقوامی ہوائی مسافر لازمی خوداعلانیہ فارم بھرسکتے ہیں اور لازمی ادارہ جاتی کوارنٹائن کے عمل سے چھوٹ حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواست بھی کرسکتے ہیں۔ آن لائن فارم کو شہری ہوابازی کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، وزارت خارجہ اور مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جن میں دہلی، اترپردیش، پنجاب، راجستھان، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، ہریانہ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستیں شامل ہیں۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق یہ سہولت 8 اگست 2020 سے ہندوستان آنے والے سبھی بین الاقوامی مسافروں کیلئے دستیاب ہوگی۔
یہ پورٹل بغیر رابطے والے طریقے سے مسافروں کے سفر کو مزید آسان اور آرام دہ بنانے میں مدد کریگا کیوں کہ انہیں آنے کے بعد فارم کی کاپی بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دہلی ہوائی اڈہ بین الاقوامی سفر کا مرکز بنا ہوا ہے ، ہندوستان کے ذریعے کئی ملکوں کے ساتھ ایئرببل قائم کرنے کے ساتھ ہی بین الاقوامی مسافروں کی آمد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ نیا آن لائن خود اعلانیہ اور کوارنٹائن چھوٹ پورٹل سرکاری افسران کیلئے رعایت فراہم کرنے یا آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی تازہ صحت صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے ایک پختہ اور حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر فیصلہ لینے میں سودمند ثابت ہوگا۔
پانچ مخصوص زمروں کے تحت چھوٹ چاہنے والے مسافروں کو دہلی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ www.newdelhiairport.in پر دستیاب ای۔ فارم پُر کرنا ضروری ہوگا۔انہیں اپنے سفر سے کم سے 72 گھنٹے پہلے اپنے پاسپورٹ کی کاپی سمیت معاون دستاویزات کے ساتھ اسے جمع کرنا ہوگا۔ حالانکہ خود اعلانیہ فارم بھرنے والے مسافروں کیلئے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں ہے۔
اس عمل سے مسافروں کو ایک ہی سیٹ والے معلومات اور دستاویزات کو متعدد بار مختلف افسران کو دینے کی پریشانی سے بچنے میں تعاون ملے گا۔ کیوں کہ آن لائن پورٹل میں پچھلے درخواست کے نمبر شمار کا استعمال کرکے دوسری درخواست کو خودکار طریقے سے بھرنے کا اسمارٹ متبادل موجود ہے۔تمام درخواستوں کو آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستی حکومت کو خودکار طریقے سے بھیجا جائیگا۔ اسی طرح تمام خود اعلانیہ درخواستوں کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت ایئرپورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن (اے پی ایچ او) میں بھیج دیا جائیگا۔
خصوصی بنیادوں پر مانگی گئی چھوٹ درخواستوں کی قبولیت یا عدم قبولیت کی ایک کاپی مسافروں کو ای میل کے ذریعے بھیج دیا جائیگا جنہیں لازمی ادارہ جاتی کوارنٹائن سے رعایت دی جائے گی۔ وہ دہلی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد ٹرانسفر علاقے میں ہی اسے دکھا سکتے ہیں اور ہوائی اڈے سے باہر بغیرکسی پریشانی کے نکل سکتے ہیں۔ اس عمل سے نہ صرف ہوائی مسافروں کو مدد ملے گی، جو چھوٹ مانگ رہے ہیں بلکہ افسران کو بھی درکار کاغذی کارروائیوں کو تیز رفتار سے پوراکرنے اور ہوائی اڈے کے آمد ہال میں بھیڑ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
مسافروں کے چھوٹ سے متعلق درخواست پر صرف تبھی غور کیا جائیگا جب وہ پانچ رعایت حاصل شدہ زمروں میں سے کسی ایک کے تحت آتے ہوں۔ حاملہ خواتین، خاندان کے کسی رکن کی موت، سنگین بیماری سے متاثر (تفصیلات کے ساتھ)، 10 برس سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ ماں باپ اور حال میں کووڈ-19 کے آر ٹی پی سی آر جانچ میں غیرمتاثر پائے گئے لوگ۔ ایئرلائنس ریزرویشن کے وقت مسافروں کو یہ بھی مطلع کرسکتی ہے کہ مسافر ہندوستان کی جس ریاست میں جارہے ہیں وہاں کی حکومت پانچ مخصوص زمروں کیلئے کیس ٹو کیس بنیاد پر ادارہ جاتی کوارنٹائن سے چھوٹ کو منظور کرسکتی ہے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جناب ویدیہہ کمار جئے پوریا، سی ای او ڈی آئی اے ایل نے کہا ‘‘یقینی طور سے کووڈ-19 نے دہلی ہوائی اڈے کے کام کاج کے طریقوں کو بدل دیا ہے۔ ہماری سرگرمیاں ہمارے سفروں کے تحفظ اور سہولت پر مرکوز ہیں۔ اس وباکے دوران بین الاقوامی مسافروں کے پہنچنے کے بعد ہونےوالی پریشانیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے دہلی ہوائی اڈے نے حکومت ہند کےساتھ ملکر ایک پہل کی شروعات کی ہے جو آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کے مفاد کیلئے اہم ہے۔ جو ہندوستان واپس آنے کا انتظار کررہے ہیں، ایک منظور شدہ چھوٹ فارم دستیاب ہونے سے نہ صرف کوارنٹائن کے عمل میں آسانی ہوگی بلکہ کوارنٹائن عمل کیلئے قطار کے وقت میں دیری کے مسئلے کو بھی کم کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ مسافر دو بار خوداعلانیہ فارم کی کاپی بھرنے کی پریشانیوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔
شہری ہوابازی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پارھی نے دہلی ہوائی اڈے کی پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا ‘‘ہندوستان میں بین الاقوامی آمد خدمات پھر سے شروع کیے ہوئے کچھ وقت ہوا ہے۔ وبا کےدوران محدود بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے مسافر مختلف وجوہات سے سفر کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ ایم او سی اے ، صحت خود اعلانیہ کے اس عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے اور مسافروں کو چھوٹ دینے میں دہلی ہوائی اڈے کے تعاون کی تعریف کرتاہے۔ ڈی آئی اے ایل کے ذریعے تیار کردہ ای پلیٹ فارم کا استعمال ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر کیاجائیگا اور یہ ریاستوں/ صحت افسران کو بین الاقوامی آمد کیلئے منظوری دینے کے عمل کو تیزی کے ساتھ نگرانی کرنے میں مدد کریگا۔ اس سے ہندوستانی ہوائی اڈوں پر اڑانوں کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
حکومت کے حالیہ احکامات کے مطابق ہندوستان میں بین الاقوامی پروازوں سے پہنچنے والے سبھی مسافروں کو اپنے خرچ پر سات دنوں کے ادارہ جاتی کوارنٹائن میں رہناپڑتا ہے۔ اس کے بعد سات دنوں کا ہوم کوارنٹائن لاگو ہوتا ہے۔ پہنچنے والے بین الاقوامی مسافروں کیلئے اے پی ایچ او کے ذریعے صحت اسکریننگ سے گزرنا لازمی ہے۔ اس میں زیادہ احتیاط کے ساتھ کی گئی تھرمل ٹمپریچر اسکریننگ اور ماسک اسکریننگ کیمرے شامل ہیں۔
ڈی آئی اے ایل کے بارے میں
جی ایم آر گروپ کی قیادت میں دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ (ڈی آئی اے ایل) ایک کنسورٹیم ہے جس میں جی ایم آر گروپ، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور فراپورٹ شامل ہیں۔اس کنسورٹیم کے پاس دہلی ہوائی اڈے کو 30 برسوں کیلئے مالیات ڈیزائن تعمیر کام کاج اور رکھ رکھاؤ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ جس میں اس کو مزید 30 برسوں تک بڑھانے کا بھی متبادل موجود ہے۔ حقیقت میں یہ عوامی نجی شراکت داری (پی پی پی) کا ایک شاندار نمونہ ثابت ہورہا ہے۔ اس ہوائی اڈے کو 2019 کے لئے ایئرپورٹ سروس کوالٹی پروگرام میں، ایئرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (اے پی آئی) کے ذریعے حجم اور رقبے میں (ایشیا بحرالکاہل علاقے میں 40 ایم پی پی اے سے زیادہ)بہترین ہوائی اڈے کے طور پر چنا گیا ہے۔ ڈی آئی اے ایل نے دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے کی جدیدکاری کاکام 37 مہینے کے ریکارڈ وقت میں پورا کیا ہے جس میں ٹرمنل 3 ہندوستان کی آزادی کے بعد کی سب سے بڑی عمارت کو چالو کرنا بھی شامل ہے۔
ڈی آئی اے ایل کے ذریعے بندوبست کیے جارہے مسافر ٹرمنلوں کو ان کی جدید ترین بنیادی ڈھانچے، ڈیزائن اور آپریشنل صلاحیت کے لئے جانا جاتا ہے۔ ٹرمنل 3 کئی طیارہ بردار کمپنیوں کیلئے ایک مرکز کے طور پر کام کرتا ہے اور یہ حقیقت میں ہندوستانی مسافروں کی اڑان کو پھر سے تعین کرتا ہے۔ دہلی ہوائی اڈہ 2018 میں 69.8 ایم پی پی اے سالانہ آمدورفت صلاحیتوں کے ساتھ مسافراور مال بردار طیاروں، دونوں کیلئے ایک سرکردہ ہندوستانی ہوائی اڈہ ہے۔ ڈی آئی اے ایل آلودگی سے پاک پائیدار ٹیکنالوجیوں کو مستحکم کرنے پر زور دیتا ہے اور اس کو ماحولیاتی پائیداری والے اقدامات کیلئے کئی انعامات بھی حاصل ہوئے ہیں۔ مزید جانکاری کیلئے http://www.newdelhiairport.in پر کلک کریں۔
-----------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4397
(Release ID: 1644376)
Visitor Counter : 292