الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

‘آتم نربھربھارت ایپ ’کی اختراعی چنوتیوں کے تحت سرکردہ فنالسٹس میگا ہیکاتھن کے تحت آج اپنے ایپس کا مظاہرہ کریں گے

Posted On: 06 AUG 2020 8:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6 اگست  :  7اگست ، 2020ایک بڑے  میگاہیکاتھن کا اہتمام کیاجائے گا جہاں مختلف زمروں کے تحت آتم نربھربھارت ایپس اختراعی چنوتیاں کے عنوان کے تحت سرکردہ افراد اپنے ایپ پیش کریں گے ۔ مذکورہ میگاہیکا تھن 12بجے دوپہرسے لے کر شام 5بجے تک مائی گوانڈیا اورڈیجیٹل انڈیا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پربراہ راست پیش کیاجائے گا۔

آتم نربھربھارت ایپ اختراعی چنوتیاں ’کاآغاز وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے 4جولائی ، 2020کو کیاگیاتھا، جس میں ملک بھر کے 6940تکنیکی صنعت کاروں اور اسٹاٹ۔ اپس نے حصہ لیاتھا ۔ میگاچیلنج کے تحت 9مختلف زمروں کے اندراجات موصول ہوئے تھے ،جن میں بزنس ، ای لرننگ ، تفریح ، کھیل کود ، صحت ، خبریں ، دفتراورگھرسے کام دیگر اورسوشل وغیرہ شامل تھے ۔

صنعت ، تعلیمی شعبے اورحکومت ہند کے ماہرین پرمشتمل جیوری اراکین نے مذکورہ ایپس کا تجزیہ کیاتھا ، اسکریننگ کاانتخاب عمل میں آیاتھا ، اس کے لئے 31جولائی سے آئندہ 5دنوں تک پریزنٹیشن کا عمل کیاگیاتھا جو 4اگست ،2020تک چلاتھا۔ جیوری کوفائنلسٹ کا انتخاب کرنے میں کافی چنوتیوں کا سامناکرناپڑاتھا کیونکہ ملک بھرکے ابھرتے ہوئے صنعت کاروں نے مختلف ڈومینس میں جدید ترین اورجدت طرازی پرمبنی سولیشن پیش کئے تھے ۔

7اگست ، 2020کو مختلف زمروں کے سرکردہ  فائنلسٹ میگاہیکاتھن کے توسط سے اپنے ایپس پیش کریں گے ،جنھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پریعنی مائی گوانڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا پر12بجے دن سے 5بجے شام تک براہ راست پیش کیاجائے گا۔

چنوتی یہ رہی ہے کہ عمدہ ایپ جن میں سرکردہ حیثیت حاصل کرنے کے مضمرات موجود ہیں اورانھیں مختلف زمروں میں یہ قدرت حاصل ہے ان میں ہی سے انتخابات عمل میں آنے ہیں ۔ بہت سے ایپ خواتین صنعت کاروں کے ذریعہ واضح کئے گئے ہیں۔ جنھوں نے یہ دکھایاہے کہ اختراع اورتکنالوجی قابل قدراورکامیاب صنعت پیداکرسکتی ہے ْآتم نربھربھارت ایپ اختراعی چنوتیوں کے تحت ٹیک ڈیولپروں کے لئے زبردست مواقع لے کرآیاہے ۔ اوروہ نہ صرف یہ کہ بڑے شہروں سے بلکہ زمرہ ۔ 2 اورزمرہ ۔3 کے شہروں سے بھی   اس میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ چنوتی یہ ہے کہ بھارت کو کس طریقے سے عالمی پیمانے پر مختلف ممالک سطحوں کے مابین ایک سرکردہ ایپ ڈیولپنگ ملک بناکرپیش کیاجائے ۔

*************


 

 ( م ن  ۔  ع آ)

U-4386

 



(Release ID: 1644038) Visitor Counter : 110