صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 6,64,949 ٹیسٹ کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا گیا


لگاتار تیسرے دن 6 لاکھ ٹیسٹ کیے گیے

فی 10 لاکھ ٹیسٹ (ٹی پی ایم) 16000 سے تجاوز کر گیے

Posted On: 06 AUG 2020 7:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6 اگست ، 2020  / ‘‘جانچ ، مریضوں کی تلاش اور ان کا علاج’’ حکمت عملی پر توجہ دیتے ہوئے بھارت میں لگاتار تیسرے دن بھی کووڈ – 19 نمونوں کے 6 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گیے۔ جانچ کی روزانہ تعداد میں تیزی سے اضافہ کرنے کے بھارت کے عزم کی وجہ سے روزانہ 10 لاکھ ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 664949 ٹیسٹ کیے گیے۔

اجتماعی طور پر ابھی تک 22149351 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ فی 10 لاکھ ٹیسٹ میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ 16050 ہو گئے ہیں۔ یہ صرف تیزی سے کی جانے والی جانچ کا نتیجہ ہے جو متاثرہ مریضوں کی شناخت کی جا سکتی ہے ان لوگوں کو تلاش کیا جا سکتا ہے اور الگ تھلگ کیا جا سکتا ہے۔  نیز ان کے جلد علاج کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

جانچ ، مریضوں کی تلاش اور ان کے علاج پر کامیاب عمل درآمد کے لیے ایک حکمت عملی کلیدی نوعیت کی حامل ہے ، جس کے تحت ملک بھر میں تشخیص کرنے والی لیباریٹریز کے نیٹ ورک میں لگاتار توسیع کی جا رہی ہے۔ اس وقت لیب نیٹ ورک 1370 لیب پر مشتمل ہے، جس میں سے 921 لیباریٹریز سرکاری شعبے کی ہیں اور 449 پرائیویٹ لیباریٹریز ہیں۔ اِن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  • بروقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب : 698 (سرکاری 422 + پرائیویٹ : 276)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب : 563 (سرکاری 467 + پرائیویٹ : 96)
  • سی بی نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب : 109  (سرکاری 32 + پرائیویٹ : 77)

کووڈ -  19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں  کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA

  کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات  آن لائن  اس پتے پر  بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر  یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075  کووڈ – 19 کے بارے میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U –4371

 

 



(Release ID: 1643962) Visitor Counter : 151